yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عدلیہ فوج کے ہاتھ باندھنے اور نیب کو ختم کرنے کا قانون

Web Editor April 27, 2018 1 min read
Tie hands of judiciary army and law to ends of NAB
Share this:

آج کل نواز شریف اللہ صاحب کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں۔ کہتے ہیں نا! کہ اللہ جس کسی کے عروج کے دن ختم کرنے پر آتا ہے تو اس سے ایسے اقدامات کرواتا ہے کہ وہ خود ہی اپنے جال میں پھنس جاتا ہے۔کچھ ایسا ہی نا اہل نواز شریف کے ساتھ ہوا ہے۔صحافیوں کی تنظیم نے آف شور کمپنیوں کو میڈیا میں عام کیا۔آف شور کمپنیوں میں رقم رکھنے سے سرمایادار اپنے آپ کو ٹیکس ادا کرنے سے بچاتے ہیں۔دنیا کے دوسرے لوگوں کی طرح نواز شریف کے خاندان کا نام بھی آف شورکمپنیوں میں آیا۔چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق نا اہل نواز شریف بھی پریشان نظر آئے۔پہلے دو دفعہ میڈیا خصوصاً الیکٹرونک میڈیا پر تقریر کی۔اس تقریر کے دوران ان کے چہرے کے تاثرات سے صاف ظاہر ہو رہاتھا کہ دال میں کچھ ضرور کالا ہے کہ نواز شریف دو بار اپنی صفائی پیش کرنے کے الیکٹرونک میڈیا پر آئے۔ جب اپوزیشن نے اس بات کو زور سے اُٹھایا تو باقاہدہ پارلیمنٹ کے اندر بھی صفائی پیش کی۔نواز شریف نے پارلیمنٹ میںبغیر ریکارڈ اور ثبوت کے تقریر کی۔جناب اسپیکر کہہ کرتاریخی جملے کہے”کہ یہ ہیںوہ ذرائع کہ جس کے ذریعے میرے خاندان نے دولت کمائی”ساتھ ہی ساتھ عدلیہ کو خود خط لکھاکہ وہ یوڈیشنل کمیشن قائم کر کے اس معاملہ کی تحقیق کرے۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو جائے۔عدلیہ نے واپس خط لکھا کہ پاکستان کے پرانے قانون کے مطابق اگر عدلیہ نے اس کیس کو سنا تو اس میں سالوں لگ جائیں گے اور فیصلہ پھر بھی نہیں ہو سکے گا۔اس لیے پارلیمنٹ نیا قانون بنائے تاکہ عدلیہ اس قانون کے تحت فیصلہ دے سکے۔ اپوزیشن کی انتہائی کوششوں کے باوجود، نو ن لیگ کی دو تہائی اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ نیا قانون نہیں بنا سکی۔ اپوزیشن اور حکومتی ممبران نے ایک دوسرے پرالزام ترشی کی۔

جب پارلیمنٹ میں فیصلہ نہ ہو سکا تو جماعت اسلامی جو ملک میں پہلے سے ہی کرپشن کے خلاف مہم چلائے ہوئے تھی نے سپریم کورٹ میں نواز شریف کی ممکنہ کرپشن کے خلاف درخواست داہر کر دی۔ اس کے بعد عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے بھی اپنی اپنی درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کیں۔سپریم کورٹ نے چاروں فریقوں سے کہاکہ آپ سپریم کورٹ کو لکھ کر دیں کہ جو بھی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی سب کو من و عن قبول ہو گا۔ سب فریقوں نے لکھ کر دیا کہ منظور ہو گا۔سپریم کورٹ نے عدلیہ کے پانچ معزز ججوں پر مشتمل بینچ بنایا۔عدلیہ کے پہلے فیصلہ میںپانچ ججوں میں سے دو ججوں نے فیصلہ لکھا کہ نواز شریف تا حیات نا اہل ہیں ۔تین ججوں نے کہا کہ ساٹھ دن مذید تحقیق کر لی جائے۔ اس پر نواز شریف نے پاکستان بھر میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور کہا کہ دیکھو! تین ججوں نے نا اہل قرار نہیں دیا ۔صرف دو ججوں نے نا اہل قرار دیا ہے۔ ارے بھائی تین ججوں نے آپ کوکونسا اہل قرار دیا ہے۔ صرف اتنا ہی کہا ہے نا کہ ساٹھ دن مذید تحقیق کر لی جائے۔ عدلیہ نے اپنے فیصلہ کے مطابق ایک جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم( جے آئی ٹی) تشکیل دی۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں ملک میںکرپشن پکڑنے والے سارے اداروں کے ممبران کو شامل کیا اور حکم دیا کہ ساٹھ دن کے اندر تحقیق کر کے پیش کی جائے۔ جے آئی ٹی نے دن رات محنت کر کے ساٹھ دن کے اندر کرپشن کا کھوج لگایا اور وقت پر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔سپریم کورٹ کے پانچ کے پانچ معزز ججوں نے جے آئی ٹی کی تحقیق کی بنیاد پر نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا۔نیب کو بھی حکم دیا کہ جے آئی ٹی تحقیق کو سامنے رکھتے ہوئے کرپشن کا کیس سنے۔اب نیب کے طرف سے فیصلہ آنے کے قریب ہے۔

کیس کی کاروائی کے دوران اور آج تک نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، ان کے داماد کیپٹن صفدر اور وزیروں نے عدلیہ اور فوج پر حملے کیے اور کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کو کٹ پتلی کہہ کر کہا اب کٹپتلیوں کا کھیل نہیں چلنے دیا جائے۔ ملک میں مارشل لاء لگنے والا ہے۔ جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ فوج پارلیمنٹ کوگھر بھیجنے والی ہے۔٧٠ سال یہ سیاستدانوں کو کام نہیں کرنے دیا۔ بیس کروڑ لوگوں کے ووٹوں کی کوئی قدر نہیں۔ ملک کے منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔ مجھے کیوں نکالا کی گرادن پڑھنی شروع کی۔ حتہ کہ ملک کے دو ٹکڑے کرنے والے غدار مجیب کو بھی محب وطن قرار دے دیا۔ شہروں شہر جلسے کر کے پاکستان کی عوام کوبغاوت پر اُکسایا۔ کہا کہ ووٹ کو عزت دو۔ہاں ووٹ کو عزت دو مگرووٹ دینے والوں کے خزانے کو لوٹنے والے کو گھر بھیج دے دو۔

ارے بھائی !آپ آئین پاکستان کی دفعہ ٦٢۔٦٣ پر امین و صادق نہیں رہے۔ اس لیے ملک کی سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا۔ آپ نے خود عدالت سے کیس سننے کا کہا۔ آپ نے لکھ کر دیا کہ فیصلہ من وعن قبول کیا جائے گا۔مگر آپ کے خلاف فیصلہ آنے پر آپ نے ملک کو دائو پر لگا دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ آپ کو کروڑ لوگوں نے اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ آپ ان کے خزانے سے پیسے لوٹ کر لندن میں فلیٹ خریدیں۔ ایک اتفاق فوئنڈری سے ١٢ ملیں بنائیں۔اس کے علاوہ یہی سپریم کورٹ پیپلز پارٹی کے دو وزیروں اعظموں کا نا اہل قرار دے چکی ہے۔ آپ کے بعد تحریک انصاف کے سیکر ٹیری جرنل کو امین و صادق نہ ہونے پر نا اہل قرار دے چکی ہے۔ آپ کے بھائی شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درج مقدمے کو خارج کرچکی ہے۔اس سے پہلے طیارہ ہائی جیکنگ میں آپ کو بری کر چکی ہے۔ میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑواتھو والی بات ہے ۔ آپ کا عدلیہ اور فوج کے خلاف سارا زہر دم توڑ گیا ہے۔پنجاب سے درجنوں ممبران آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔آپ کے بیس سے زاہد لوگوں نے سینیٹ کے الیکشن میں آپ کے خلاف ووٹ دیا۔اب یہ لہر چل پڑی ہے۔ فوج نے بھی مارشل لگایا نہ پارلیمنٹ توڑی ۔جمہوریت چلتی رہی اور چل رہی ہے۔آپ کی پارٹی کا وزیر اعظم جناب شاید خاقان عباسی صاحب کو چن لیا گیا۔سینیٹ کے الیکشن وقت پر ہوگئے۔ پسماندہ صوبے کا صادق سنجرانی صاحب سینیٹ کا چیئر میں منتخب کر لیا گیا۔ عام انتخابات بھی وقت پر ہوجائیں گے۔ ہاں اب کسی کی کرپشن نہیں چلے گی۔غریب عوام کا لوٹا ہوا پیسا واپس عوام کے خزانے میں جمع ہونا شروع ہو گا۔انشاء اللہ۔

پہلے آپ کی دو تہائی اکژیت والی پارلیمنٹ نے دنیا کا انوکھابل پاس کیا۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے طرف سے آپ کو نا اہل قرار دینے والے فیصلہ کے خلاف آپ کو اہل قرار دے دیا۔ ان کالے قانون کو ملک اعلیٰ عدلیہ نے منسوخ کر دیا گیا۔اب میڈیا پر کئی روز یہ بات زیر بعث رہی کہ نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ اُن کے خاندان کے خلاف نیب کے مقدمات کا متوقع فیصلہ آنے وا لا ہے۔ لہٰذا نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے پہلے نون لیگ کی دو تہائی والی پارلیمنٹ نیب کا قانون ہی ختم کر دے۔ ایسا قانون پاس کیا جائے جس عدلیہ اور فوج کے بھی ہاتھ باندھ دیے جائیں۔ نون لیگ کے کچھ لوگوں مشورہ دیا کہ جیسے پہلے نواز شریف کو نا اہل سے اہل قرار دینے والا بدنام زمانہ قانون کو عدلیہ نے منسوخ کر دیا ۔نیب میں جاری مقدمات کے دوران اگر ایسا قانون پاس کیا گیا تو اس کو بھی عدلیہ منسوخ کر دے گی۔ نجی ٹی وی ٹاک شوز کے مطابق سنا گیا ہے کہ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا والی بات، نواز شریف نے لندن میں اپنی پارٹی کے لوگوں سے سختی سے کہہ دیا ہے کہ ایسے قانون کی مخالفت کرنے والوں کو آنے والے الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیے جائیں گے۔ اس لیے عدلیہ،فوج کے ہا تھ باندھنے اورنیب کو ختم کرنے کا قانون ضرور بننا چاہیے۔ دیکھئیے آنے والے دنوں میں ہونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
500 rupees earn in jail are equivalent to 5000 crore for me, Sanjay Dutt
Previous Post جیل میں کمائے 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ کے برابر ہیں، سنجے دت
Next Post یہ بچے بھی انسان ہیں،انہیں جینے دو
These children are human, let them live

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.