counter easy hit

مانسہرہ میں چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کو حادثہ؛ کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں

مانسہرہ: بالا کوٹ جاتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے قافلے میں جانے والی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Chief Justice of Pakistan Pakistan's convoy crashes in Mansehra; several vehicles were shifted چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورت حال کے جائزے کے لیے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر ان کے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے زلزلہ متاثرین فنڈز کیس کی سماعت کی۔  دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے بالاکوٹ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا اور درخواست گزاروں کو بھی ساتھ چلنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے کا کیاریٹ ہے، اپنے خرچے پر زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔