yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

علی ظفر یا میشا شفیع نہیں، جنسی ہراسانی اصل مسئلہ ہے

Web Editor April 23, 2018April 23, 2018 1 min read
Ali Zafar or Maisha Shafi, sexual harassment is the real problem
Share this:

جنسی طور ہر ہراساں کیے جانے کے واقعات ہمارے ہاں چونکہ شاذر و نادر ہی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں اس لیے اگر کوئی بھی شخص بنا کسی صنفی امتیاز کے (مرد یا عورت) اس واقعے کو منظر عام پر لائے تو ہمارے خود تراشیدہ “پوتر و پاک” سماج کے تصور پر اس سے کچوکے لگتے ہیں اور پاک و پوتر سماج ہونے کے دعووں کا بت پاش پاش ہوتا نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ حالانکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات پوری دنیا میں رونما ہوتے ہیں اور جہاں جہاں انسان بستے ہیں وہاں وہاں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ چونکہ انسان اب ایک نئ اور جدید تہذیب و تمدن کو اپنا چکا ہے اور علم و آگہی میں اپنے سے گزشتہ ادوار کے انسانوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ شعور اور علم رکھتا ہے، اس لیے وہ تمام روایات یا حرکات جو گزشتہ زمانوں میں معیوب ہونے کے باوجود قابل برداشت سمجھی جاتی تھیں، اب ناقابل برداشت تصور ہوتی ہیں۔ انہی میں سے ایک حرکت یا روایت خواتین یا مردوں کا ایک دوسرے کو جنسی طور پر ہراساں کرنا ہے۔

کسی زمانے میں عورت یا مرد جو بھی جنسی استحصال کا شکار ہوا کرتا تھا، خاموشی برتنے میں ہی عافیت گردانتا تھا۔ زمانہ بدلا، اطوار بدلے، علوم بالخصوص نفسیات کے علم نے ترقی کی، نئی بلندیوں کو چھوا اور انسانی دماغ پر تحقیق کے بعد مختلف حرکات کے محرکات کا اندازہ لگانا شروع کیا گیا۔ “وکٹم” بننے والے کے بجائے “وکٹم” بنانے والے کو مجرم گردانا گیا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں جنسی استحصال کو ایک مکروہ ترین فعل کے طور پر گردانا جانا شروع کر دیا گیا۔ کوئی بھی ایسا جنسی عمل جس میں دوسرے فریق کی رضامندی شامل نہ ہو، جنسی استحصال اور جنسی ہراسانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں چونکہ سماج ابھی بھی مذہبی اور مقتدر اشرافیہ کے ہاتھوں “فکری استحصال” کا شکار ہے، اس لیے جنسی استحصال یا جنسی ہراسانی کے واقعات اکثریت کی سمجھ بوجھ سے ہنوز دور است ہیں۔ چونکہ سماج میں فکر اور تحقیق کے بجائے تابعداری اور اطاعت پر زور دیا جاتا ہے۔ اس لیے ہمارے ہاں کسی بھی معاملے کو جانچنے کی واحد کسوٹی مذہبی عقائد اور روایات کی استعمال ہوتی ہے۔

اس کسوٹی کو استعمال کرنے میں قباحت یہ ہے کہ انسانی جذبات کے مدوجزر اور اس کی کیفیات کو زمانہ جدید کے مطابق سمجھنے کےلیے شعوری بلوغت اور فکری آزادی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔

’’می ٹو‘‘ کے نام سے جب جنسی طور ہر ہراساں کیے جانے کے خلاف ہالی وڈ سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا تو اس کا مقصد عام انسانوں کو یہ احساس دلوانا تھا کہ شو بزنس کے ستارے اور ان کے ہیرو یا ہیروئن اگر اس کا شکار ہو سکتے ہیں تو پھر عام آدمی بھی باآسانی شکار بن سکتے ہیں۔ اس تحریک کا دوسرا اہم مقصد عام انسانوں کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ جنسی استحصال کے بعد خاموش رہ کر وہ نہ صرف خود اپنے ساتھ زیادتی کرتے ہیں بلکہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو ایک طرح سے مزید ایسے جرائم کرنے کا موقع بھی نادانستگی میں فراہم کر دیتے ہیں۔

“می ٹو” کی اس تحریک نے دنیا بھر میں بہت سے عام انسانوں کو نہ صرف ایک ذہنی اذیت سے نجات دلائی، بلکہ انہیں سامنے آکر اپنے ساتھ بیتے گئے واقعات کو بیان کرنے اور مجرم کی نشاندہی کرنے کی ہمت بھی فراہم کی۔ “می ٹو” نامی یہ مہم چونکہ دنیا بھر میں مقبول ہوئی، اس لیے ہمارے ہاں بھی اس پر بحث مباحثے کا آغاز ہوا۔

اس بات سے قطع نظر کہ اس موضوع پر بحث مباحثہ ہمارے ہاں کس معیار کا ہے، خوش آئند امر یہ ہے کہ کم سے کم اس موضوع کو قابل بحث سمجھا گیا اور اس پر بات چیت اور مکالمے کا آغاز ہو گیا۔

حال ہی میں گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد اس موضوع پر بحث میں پھر سے ایک نئی جان سی پڑ گئی ہے۔ چونکہ الزام لگانے والی اور الزام کے زیر اثر دونوں شخصیات شو بزنس کے ستارے ہیں، اس لیے فطری طور پر یہ مسئلہ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر بھرپور طریقے سے زیر بحث ہے۔

کوئی میشا کو درست قرار دے رہا ہے تو کوئی علی ظفر کے حق میں دلائل دیتا دکھائی دیتا ہے۔ میشا شفیع درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔ علی ظفر مرتکب جرم ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ یہاں بات کسی کو مجرم یا بے گناہ ثابت کرنے کی نہیں ہے، بلکہ اس سوچ کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہے جس کے نتیجے میں جنسی حراسانی کے شکار افراد خواہ وہ مرد ہوں یا عورت، بلا صنفی امتیاز اپنا مسئلہ بیان کرنے کی ہمت جٹا پائیں۔ اور جس کے نتیجے میں کم سے کم جنسی استحصال خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، اس کو ایک مسئلہ سمجھا جائے اور اس کے تدارک کیلیے اذہان کی تربیت کا عمل شروع ہونے پائے۔

اہم بات یہ ہے کہ بطور سماج ہم اس فرسودہ سوچ سے نکلیں کہ اپنے ساتھ ہونے والے کسی بھی قسم کے جنسی تشدد کو بیان کرنے والے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس کے محرکات کا ذمہ دار عریانی فحاشی یا جنسی تشدد کا شکار، طرز زندگی کو نہ ٹھہرایا جائے۔

ہمارے ہاں بدقسمتی سے اگر کوئی اپنے ساتھ بیتے جنسی استحصال کے واقعے کو منظر عام پر لانے کی کوشش کرے تو اس کا ہر ممکن طریقے سے مذاق اڑاتے ہوئے اس پر عجیب و غریب اور بے معنی قسم کے لغو الزامات تھوپ دیئے جاتے ہیں۔ یا پھر ایسے معاملات کو ” مادر پدر آزاد” طرز زندگی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے اکثر کمزور فریق کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ انسان اپنا طرز زندگی کیسا رکھے اور کیسا نہ رکھے اس کا فیصلہ کرنے والے آپ یا میں کون ہوتے ہیں؟ اور اگر انسان کو سماجی دباؤ کے تحت ہی طرز زندگی اختیار کرنا ہے تو پھر آزادی کاہے کی؟

جنسی جبلت کی تسکین یا اشتہا انگیزی پر قابو نہ رکھ پانے والا ویسے بھی تسکین کےلیے شکار کا انتخاب مذہب یا طرز زندگی دیکھ کر نہیں کرتا، بلکہ موقع سے اور اپنی حیثیت و طاقت سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ جنسی استحصال کرنا دراصل ایک ایسا رویہ ہے جس کی اگر حوصلہ شکنی نہ کی جائے تو یہ ایک مجموعی رویہ بن کر سماج میں قبولیت کی سند اختیار کر لیتا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں اس قابل مذمت رویے کو قبولیت کی سند مل چکی ہے، اس لیے جنسی ہراسانی کا شکار فریق چپ رہنے میں ہی عافیت گردانتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہو پاتے۔ اسی سبب جنسی استحصال کرنے والوں کا حوصلہ بڑھتا ہے، انہیں مزید شہ ملتی ہے، اور پھر زینب جیسی ننھی کلیوں یا بچوں سے جنسی درندگی کے واقعات یکایک سامنے آ جاتے ہیں۔ اس مذموم عمل کو روکنے کےلیے ضروری ہے کہ اس رویے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس پر ایک مدلل اور تعمیری بحث کا آغاز کیا جائے۔

علی ظفر یا میشا شفیع میں سے کون غلط ہے اور کون درست، یہ ایک ثانوی معاملہ ہے؛ بنیادی معاملہ یہ ہے کہ جنسی استحصال کی ہر شکل کو ناقابل معافی جرم گردانتے ہوئے اس کے محرکات کو علم نفسیات کی رو سے جانچتے ہوئے تدارک کی کوشش کی جائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Army chief meets Sri Lanka counterparts
Previous Post آرمی چیف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات
Next Post سی پیک منصوبہ پورے ملک کیلئے تھا، سلیم مانڈوی والا
The CP project was for the entire country, Saleem Mandvi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.