counter easy hit

شام کی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا،جرمن میڈیا

جرمن  نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوئوں نے خود منصوبہ بنایا ، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

The Syrian army did not attack chemicals, German mediaایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوئوں کا ڈراماتھا۔

انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور پھر جب شامی فوج نے جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں ہلاک اور سیکڑوں بری طرح متاثر ہوئے۔