yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نیلسن ، نیسکول کو ایون فیلڈ پراپرٹیز 1993 تا 95 منتقل ہوئیں ، نیب کو دستاویزات موصول

Web Editor April 18, 2018 1 min read
Nelson, Nescol even field properties moved from 1993 to 95, NAB receives documents
Share this:

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے لندن سے ایون فیلڈ پراپرٹیزکا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔

Nelson, Nescol even field properties moved from 1993 to 95, NAB receives documentsنیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والے نیب کے متعلقہ ونگ کو انتہائی اہم دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ جن میں برطانوی لینڈ رجسٹری ریکارڈ میں جائیدادکی ملکیت اور خریدو فروخت کی مکمل تفصیل موجود ہے۔ نیب کو حاصل دستاویزات کے مطابق ایون فیلڈ پراپرٹیز کی ملکیت بے نامی کمپنیوں نیلسن اینڈ نیسکول کے نام 1993 سے 1995 کے درمیان منتقل ہوئی۔ دستاویزات شریف خاندان کے اس دعوے کی نفی کرتی ہیںکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کی منتقلی 2006۔2005 میں ہوئی۔ نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 1993 سے 1995 کے دوران نواز شریف کے بچوں کے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھے اور ان جائیدادوں کے اصل مالک نواز شریف ہی ہیں۔

نیب کو حاصل ہونے والے موزیک فونسیکا کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز ان جائیدادوںکی بینیفشل مالک بھی ہیں۔واضح رہے کہ شریف خاندان ان حقائق کو مسترد کر چکا ہے اور احتساب عدالت میں ان کے وکیل نے جرح کے دوران موقف اپنایا کہ نیب کی دستاویزات قانون کے مطابق درست نہیں اور ذریعہ دستاویزات کی ثبوت کے طور پرکوئی حیثیت نہیں۔ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے وکیل امجد پرویز نے5 ویں روز سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کے بیان پر جرح مکمل کر لی۔عدالت نے اضافی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ہیں اور سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بیان قلمبندکرانے کیلئے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاکو 23 اپریل کو طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے برٹش ورجن آئی لینڈ حکام کو لکھے گئے تین ایم ایل اے عدالت میں پیش کر دیے۔ جرح کے دوران سوالات کے جواب میں واجد ضیا نے کہا نیلسن ، نیسکول کی تصدیق شدہ دستاویزات ، بینی فشری کا ایڈریس ، رجسٹرڈ ڈائریکٹر ، نامزد ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈرکی تفصیلات مانگیں لیکن جواب آج تک موصول نہیں ہوا۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا میں یہ کہتا ہوں کہ بی وی آئی نے آپ کا ایم ایل اے مستردکر دیاتو واجد ضیانے کہایہ کہنا درست نہیں۔احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی، پرویز رشید، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز،پرویز رشید، مشاہد حسین سید، امیر مقام، دانیال عزیز اور محمود خان اچکزئی موجود تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Supreme Court dismissed the appeal of the sharif family sugar mill
Previous Post سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر مل کی اپیل خارج کردی
Next Post پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپ میں 3 ایرانی اہلکار ہلاک
3 Iranian soldiers killed in a clash near Pakistani border

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.