yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہمارے بھی منہ میں زبان ہے

Web Editor April 14, 2018April 14, 2018 1 min read
We also have language in mouth
Share this:

سیاسی نووارد و نوخیز بلاول زرداری نے کہا ” عمران خاں نواز شریف ہی کی توسیع ہیں۔ ایک ضیاء الحق اور دوسرا پرویز مشرف کی نرسری میں پروان چڑھا”۔ بلاول نے اگر خارزارِ سیاست میں قدم رکھ ہی لیا ہے تو اُسے علم ہونا چاہیے کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مارنے والا احمق ہوتا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ”شاندار” تاریخ سے بلاول یقیناََ آگاہ ہو گا۔ اُس کے نانا ذوالفقار علی بھٹو(جس کی قبر کے طفیل پیپلزپارٹی آج بھی ووٹ حاصل کر رہی ہے )پ اکستان کے پہلے آمر ایوب خاں کی نرسری میں پَل بڑھ کر جوان ہوئے۔ اُنہیں ایوب خاں کا ”پَیرٹ” کہا جاتا تھااور وہ آمر کو ”ڈیڈی” کہا کرتے تھے۔ یہ اعزاز بھی بھٹو مرحوم ہی کو حاصل ہے کہ وہ ایوب خاں کی اٹھارہ رکنی کابینہ میں واحد سول وزیر تھے، باقی سب فوجی۔ دوسرے فوجی آمر یحییٰ خاں سے بھی بھٹو کے قریبی مراسم تھے اور دونوں مل کر ناؤ نوش کی محافل سجایا کرتے تھے۔ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھٹو مرحوم کا کردار ڈھکا چھپا نہیں۔ اُنہوں نے مسندِ اقتدار کی ہوس میں قائدِاعظم کے پاکستان کو دولخت کیا اور خود قائدِعوام بن بیٹھے۔ تاریخ ِ پاکستان کے پہلے سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا تاج بھی بھٹو مرحوم ہی کے سَر سجا۔ اُنہوں نے ”روٹی کپڑا اور مکان ” کا دِل خوش کُن نعرہ بلند کیا اور یہی نعرہ آج بھی پیپلزپارٹی کے ایوانوں میں گونجتا رہتا ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان ملاضرورلیکن مجبورومقہور اور بے بَس وبے کَس عوام کو نہیں ،اونچے ایوانوں کے باسیوں کو، جن کی دولت کے انبار آسمانوں کو چھونے لگے اور گلی گلی میں اُن کی کرپشن کی داستانیں زباں زَدِ عام ہوئیں۔

بلاول زرداری یہ بھی نہیں بھولے ہوں گے کہ اُن کی والدہ مرحومہ بینظیر بھٹو اِدھر میاں نوازشریف کے ساتھ ”میثاقِ جمہوریت” کر رہی تھیں اور اُدھر آمر پرویز مشرف کے ساتھ” بَیک ڈور” رابطے بھی جاری تھے۔ اِنہی بَیک ڈور رابطوں کے بَطن سے این آر او نے جنم لیا اور محترمہ این آر او کی چھتری تَلے پاکستان آئیں۔ بلاول اگر تاریخ کے جھروکوں میں جھانکے تواُس پر عیاں ہو جائے گا کہ آمر ضیاء الحق کے قریبی ساتھی ڈپٹی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر میجر جنرل راجہ سروپ کے سَر پر پنجاب کی گورنری کا تاج بھی محترمہ نے ہی اپنے دَورِ حکومت میں سجایا تھااور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوشش کی جسے جنرل صاحب نے حقارت سے ٹھکرا دیا۔

محترمہ کی شہادت کے بعد بلاول کے ”اَبّاحضور” ایک جعلی وصیت کے بَل پرپیپلزپارٹی کے کرتا دھرتا بنے۔ اُس قتل پر پرویز مشرف کی طرف انگلیاں اُٹھ رہی تھیںلیکن دُکھ کی اُس گھڑی اور جذباتی ماحول میں بھی آصف زرداری مخدوم امین فہیم کے ذریعے پرویز مشرف سے رابطے میں تھے۔ پرویز مشرف ہی کی خواہش پر آصف زرداری نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیاحالانکہ بینظیر کی شہادت کے بعد میاں نوازشریف عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے تھے۔ یہ آصف زرداری ہی تھے جنہوں نے پرویز مشرف کی تشکیل کردہ” قاف لیگ” کو” قاتل لیگ” کہا لیکن پھر اُسی قاتل لیگ کے چودھری پرویز الٰہی کو ( جو آمر مشرف کو دَس بار وردی میں منتخب کرانے کے دعویدار تھے)”ڈپٹی پرائم منسٹر” کے عہدے سے سرفراز کیا۔پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر ایوانِ صدر سے رخصت کرنے والے بھی آصف زرداری ہی تھے۔ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو مدتِ ملازمت میں تین سالہ توسیع بھی آصف زرداری ہی کے حکم سے دی گئی کیونکہ میموگیٹ سکینڈل کی وجہ سے معاملہ نازک صورت اختیار کر گیا تھا۔ غلطی تو اُن سے بس ایک ہی ہوئی کہ اسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کا نعرہ بلند کر بیٹھے جس کی بنا پر اُنہیں خودساختہ جَلاوطنی اختیار کرنا پڑی لیکن جلد ہی اُنہیں اپنی غلطی کا احساس بھی ہوگیااور وہ اسٹیبلشمنٹ سے معافی کی راہیں تلاش کرنے لگے۔ اُدھر عمران خاں سے کچھ مایوس ”خفیہ ہاتھوں” نے نوازشریف کے خلاف آصف زرداری کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھانی، اُنہیں معافی دلوائی گئی اور آجکل وہ اُنہی ”زورآوروں” کے بَل پربڑی بڑی بڑھکیں لگا رہے ہیںلیکن ہاتھ اُن کے بھی کچھ نہیں آئے گا کیونکہ جو ہم رنگِ زمیں دام بچھایا جا رہا ہے ،ایک دِن سبھی ”سیاسی پنچھی ” اُس میں بے بسی سے پھڑپھڑاتے نظر آئیں گے۔

یہ بجا کہ آج نوازلیگ کو ہزیمت سے دوچار کرنے کے لیے چاروں طرف سے یلغار ہو رہی ہے اور یہ بھی عین حقیقت کہ جب پیپلزپارٹی گرفتارِ بَلا تھی تو نوازلیگ بغلیں بجا رہی تھی، بالکل اُسی طرح جیسے آج پیپلز پارٹی کے ہاں شادیانے بج رہے ہیں لیکن یہ سبھی کو یاد رکھنا ہوگا کہ ”منصوبہ ساز” ہی ہمیشہ ہمہ مقتدر ہوتے ہیں، باقی سب کٹھ پتلیاں۔ بلوچستان میں جو کچھ ہوا، جیسے نوازلیگ کی حکومت گرائی گئی اور پھر انتہائی غیرمعروف چھ آزاد سینیٹرز کے گروپ کو سینٹ کی چیئرمینی بخشی گئی ،وہ سب منصوبہ سازوں ہی کے دَم قدم سے تھا، آصف زرداری تو محض ایک مہرہ تھے جنہیں سامنے لانا ضروری تھا۔ کپتان ایک دن پہلے تک تو یہی کہتے رہے کہ وہ کسی صورت میں پیپلزپارٹی کے سینٹ کے اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن جب ایک ڈانٹ پڑی تو اُنہوں نے بھی زورآوروں کے درِدولت پر سَر جھکا دیا۔

سیاسی رہنماؤں کو سوچنا ہوگا کہ اگر خفیہ ہاتھ ہتھیلی پر سرسوں جماتے ہوئے ایک غیرمعروف شخص کو سینٹ کا چیئرمین بنوا سکتے ہیں تو وہ عام انتخابات کے بعدیہی تاریخ قومی اسمبلی میں بھی دہرا سکتے ہیں۔ حصولِ مقصد کے لیے نئے نئے گروپس تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ خادم حسین رضوی کی تحریکِ لبّیک میدانِ عمل میں ہے، ایم ایم اے بحال کروادی گئی اور ایم کیو ایم کے حصّے بخرے کر دیئے گئے۔ اِس کے علاوہ بھی کئی چھوٹے گروپ تشکیل دے کر اُن کے سروں پر” َدستِ شفقت” رکھا جا رہا ہے۔ بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ یہ ساری منصوبہ بندی ایک ڈمی وزیرِاعظم منتخب کروانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی خطرہ ہے تو صرف نوازلیگ سے، جس کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ شاید اسی لیے ضمیرفروشوں کو چُن چُن کر نوازلیگ سے الگ کیاجا رہا ہے تاکہ انتخابات سے پہلے لیگی حلقوں میں بَددِلی پھیلے۔ یہ بھی طے کہ اگر منصوبہ سازوں کو نوازلیگ کے جیتنے کا معمولی سا احتمال بھی نظر آیا تو پھر قوم عام اانتخابات کو بھول جائے۔ بَدقسمتی تو یہ کہ ہمارے احمقوں کی جنت میں بسنے والے سیاستدانوں کو اس کا سرے سے ادراک ہی نہیں۔ اگر ادراک ہے تو صرف میاں نوازشریف اور اُن کی جماعت کو لیکن اُنہیں بھی جمہوریت اور جمہوری اداروں کا تقدس تبھی یاد آتا ہے جب وہ زیرِعتاب ہوتے ہیں۔ آج لیگی حلقوںمیں ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ بہت مقبول ہے اور میاں صاحب بھی اپنے آپ کو نظریاتی کہہ رہے ہیںلیکن یہ نظریہ اُس وقت کہاں دفن ہو جاتا ہے جب اقتدار کا ہما اُن کے سَر پر آن بیٹھتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Do not read
Previous Post پڑہنا نہی محسوس کرنا ہے
Next Post سندھ میں تبدیلی کی لہر اور عمران خان کے دورے

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.