yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

معجزہ معراج

Web Editor April 12, 2018 1 min read
Miracle miraj
Share this:

معجزہ قدرت الٰہی کا کرشمہ ہوتا ہے، جبکہ خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ذات اقدس جامع المعجزات ہے۔پہلے انبیاء علیہم السلام کو جو معجزے عطاء کئے گئے وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود مبارک میں جمع ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے معجزات میں سے کئی جمادات نباتات اور حیوانات سے متعلق ہیں، کنکریاں آپ کے ہاتھ میں تسبیح کرتیں، شجر و حجرآپ پر سلام بھیجتے اور سجدہ کرتے، ہرنیاں آپ کو ضامن تسلیم کرتیں، اونٹ آپ سے افسانہ غم بیان کرتے، احادیث و سیرت مبارکہ کی کتب میںایسے متعدد خوش نصیب درختوں کا ذکر بھی ملتا ہے جنہوںنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم کی اور مقام نبوت کو پہچانا۔ کئی درخت آپ کی پکار پر زمین کو چیرتے ہوئے دربار رسالت میں حاضر ہوئے اور اقرار نبوت کی سعادت حاصل کی۔ تمام انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ نے عملی معجزات عطاء فرمائے، لیکن سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو ہزاروں کی تعداد میں عملی معجزوں کے ساتھ ساتھ ہمیشہ زندہ اور باقی رہنے والا علمی معجزہ قرآن پاک بھی عطاء فرمایا ۔ جبکہ سفرِ معراج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا نہایت عظیم الشان واقعہ اور محیر العقول معجزہ ہے۔ معراج کے لغوی معنی انتہائی عروج کے ہیں، دنیا میں جتنے انبیاء تشریف لائے ان کی شان اور مرتبے کے مطابق ان کی معراج ہوئی۔ کسی کو معراج آتش نمرود میں ہوئی، کسی کو کنویں میں ،کسی کو مچھلی کے پیٹ میں، کسی کو ہوائی تخت پر ،کسی کو کوہ طور پر ، اور سرور کائنات محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی معراج عرش عظیم پر ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر بلایا ،آپ کے ظاہر وباطن کو آبِ زم زم سے پاک صاف کرکے حکمت و ایمان عطاء فرمایا، اور اپنے قربِ خاص و خصوصی انعامات سے نوازا۔انبیائے کرام سے ملاقاتیں کروائیں ، جنت و جہنم کا مشاہدہ کروایااور نیکوں کے اجر و ثواب اور بروں کے انجام و عذاب کانظارہ کروایا۔ جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی امت کو قیامت تک اپنے معبود اور خالق سے رابطہ کرنے اور اپنے مالک سے راز و نیاز کرنے کا سلیقہ بخشا گیا ، اور فرضیت نماز کا عظیم الشان تحفہ دیا گیا۔

اس طرح صرف نماز ہی دین اسلام کا ایک ایسا عظیم رُکن ہے جسکی فرضیت کا اعلان زمین پر نہیں بلکہ ساتوں آسمانوں کے اوپر بلند واعلیٰ مقام پر معراج کی رات ہوا، نیز اس کا حکم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تک نہیں پہنچا، بلکہ اللہ تعالیٰ نے فرضیت ِ نماز کا تحفہ بذاتِ خود اپنے حبیب محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و سلم کو عطاء فرمایا۔ شب معراج میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم اپنی امت کے لئے نماز کا تحفہ لے کر واپس آرہے تھے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دریافت فرمایا ”آپ کو کس چیز کا حکم دیا گیا ہے” حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ” ہر دن میں پچاس وقت کی نمازیں”۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ” آپ کی امت ہر دن پچاس وقت کی نمازیں نہیں پڑھ سکے گی ۔ خدا کی قسم !میں آپ سے پہلے لوگوں کا تجربہ کر چکاہوں اور بنی اسرائیل کو اچھی طرح آزما چکا ہوں آپ اللہ تعالیٰ کے پاس تشریف لے جائیے اور تخفیف کی درخواست کیجئے”۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کہنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس گئے اور اللہ تعالیٰ سے بار بارتخفیف کی درخواست کی یہاں تک کہ پانچ وقت کی نمازیں باقی رہ گئیں۔حضرت موسیٰ نے پھر تخفیف کرانے کی درخواست کی لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ ربّ العزت سے بہت سوال کر چکا ہوں اب مجھے شرم آتی ہے میں اسی پر راضی اور خوش ہوں۔ یہ ادائیگی میں پانچ وقت کی نمازیں ہیں، مگر ثوا ب میں پچاس وقت کی ہیں۔

اس طرح اللہ تعالیٰ نے شب معراج میں امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بہترین تحفہ نماز کی صورت میں عطاء فرمایا۔ قرآن مجید فرقان حمید اور احادیث مبارکہ صلی اللہ علیہ و سلم میں نماز کی مسلمہ اہمیت وفضیلت کو کثرت سے ذکر کیا گیا ہے جن میں نماز کو قائم کرنے پر بڑے بڑے وعدے اور ضائع کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”الصلوٰة معراج المومنین ”نماز مومنین کی معراج ہے۔ اس ارشاد نبوی کے مطابق جو شخص دن میں پانچ وقت نماز ادا کرے گا گویا وہ پانچ مرتبہ معراج کی برکت وسعادت حاصل کرے گا۔ بلاشبہ نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے، جس میںبندہ دنیا کی تمام چیزوں سے یکسو ہوکر اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے تمام اعضاء کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ نماز کے اہتمام کرنے کے نتیجہ میں بندہ کے بہت سارے اعمال اور افعال سیدھے راستے پر آجاتے ہیں اور اس نماز کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کو نیکیوں کا خوگر اور برائیوں سے دور فرمادیتے ہیں۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے”۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ جب کوئی اہم معاملہ پیش آتا تو آپ نماز میں مشغول ہو جایا کرتے ۔ سورة البقرہ کی آیت 45 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ”اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ کی مدد چاہو”۔ نماز آسمانی تحفہ ہے جو بڑے اعزاز و اکرام کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرش پر بلاکر دیا گیا اور بتا دیا گیا کہ اگر یہ امت اس کا اہتمام کرے گی تو دنیا میں اور آخرت میں بھی کامیاب ہو گی اور اپنے خالق و مالک کی نظروں میں معزز رہے گی۔ اللہ پاک ہمیں پابندی نماز اور اعمال صالحہ کی توفیق عطاء فرمائے، آمین۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
It is necessary now listen the oppressed scream!
Previous Post ضروری ہے کہ اب مظلوم کی فریاد سنی جائے!
Next Post پیسہ پھینک تماشہ دیکھ
Throw money see the scene

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.