yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اپنی بچیوں کو زندہ درگور کر دیں

Web Editor April 11, 2018 1 min read
Save your children alive
Share this:

بچپن میں ہمارے اردو کے استاد ماسٹر فرمان علی بتایا کرتے تھے کہ زمانہ جہالت میں جزیرہ نما عرب میں کسی کے گھر لڑکی پیدا ہوتی تو وہ اسے زندہ درگور کر دیا کرتا تھا۔ ہم اکثر پوچھا کرتے تھے کہ سر وہ ایسا کیوں کرتے تھے تو وہ بتاتے تھے کہ عرب کے لوگ اس بات کو طعنہ سمجھتے تھے کہ کوئی ان کو کہے کہ وہ دیکھو تمھاری بیٹی کا خاوند جا رہا ہے۔

عمر کے اس حصے میں جب ہماری نسل معاشرے کی ایک نسل کو رخصت ہوتے اور دوسری کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھ چکی ہے تو سمجھ آتا ہے کہ ماسٹر فرمان نے ہمیں عربوں کے اس قبیح فعل کے پیچھے چھپی اصل وجہ نہیں بتائی تھی۔ اب نہ صرف ہم وہ وجہ جان چکے ہیں بلکہ ہر روز ایک نیا واقعہ ہمیں یہ باور کرا دیتا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے تھے۔

ہم آج اکسیویں صدی کے آغاز کا ڈیرھ عشرہ بھی پورا کر چکے ہیں۔ سائنسی معاشی اور تعلیمی ترقی بھی اپنی انتہاء پر ہے۔ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا ہماری زندگی کیلئے لازم و ملزوم بن کر رہ گیا ہے جو ہمیں دن رات بلواسطہ آگاہی اور تعلیم دے رہا ہے۔ سماج اور مذہب کے ٹھکیدار بھی یہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے کہ اس جیسا مثالی معاشرہ پوری دنیا میں نہیں ہوگا جس میں ہم رہے رہیں ہیں لیکن لگتا ہے کہ جیسے ابھی تو وہ دور جہالت شروع ہوا ہے جس کے قصے ہم اپنے بچپن میں پڑھا کرتے تھے۔ ہم تو سمجھے تھے کہ یہ ختم ہوچکا ہے۔ حال ہی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آنے والے واقعے نے میرے اس دعوے کی سچائی پر مہر ثبت کردی جب ایک ریپ کے ملزم سے بدلہ لینے کے لئے ریپ ہونے والی لڑکی کے گھر والوں نے یہ شرط رکھی کہ اب ریپ ہونے والی کا بھائی ریپ کرنے والے کی بہن کا ریپ کرے گا۔

معاشرے کی بے حسی پر ماتم کرنے کو اس وقت جی چاہا جب ریپ کے ملزم اور اس کے خاندان نے اس کو قبول ہی نہیں کیا بلکہ باقاعدہ اسے قانونی شکل دے دی یعنی سرکاری کاغذات پر یہ معاہدہ لکھا گیا۔ پھر آسمان نے ملزم کی بہن کا ریپ ہوتے ہوئے دیکھا۔

انسانیت کی تذلیل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اب تو ایسا لگتا ہے یہ عام سی بات ہو کر رہ گئی ہے۔ مختاراں مائی کیس، قصور میں بارہ بچیوں کا قتل اور بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا کیس ابھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔ قصور سے ایک نجی ٹی چینل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد پچاس سے زیادہ مزید ایسے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں معصوم بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

میں نے اوپر مختاراں مائی کا کیس کا ذکر کیا۔ اس کیس کا کیا بنا تھا؟ اس کیس کے تمام ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا گیا تھا اور اب وہ پھر اسی معاشرے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔

اگر کسی کو یاد نہ آ رہا ہو تو اس کیس کی تفصیل مختصراً بتا دیتا ہوں۔ لوکل پنچایت نے مختاراں مائی کے بھائی پر لگے الزام کے بعد اسی قیبلے کے بائیس افراد کو یہ حق دیا تھا کہ وہ اس کی بہن یعنی مختاراں مائی کا ریپ کریں۔ ادھر سوسائٹی کا یہ عالم ہے کہ جب تک مختاراں مائی کا معاملہ نیشنل لیول پر رہا اس کے خلاف پھرپور ردِعمل دکھاتے رہے لیکن جیسے ہی اس خبر کو انٹرنیشنل میڈیا پر اٹھایا گیا، سماج کے ٹھیکدار جن میں عالمِ دین تک شامل تھے، نے مختاراں مائی کو جھوٹا قراد دے دیا تھا ۔ اسے بین الاقوامی این جی اوز کی آلہ کار اور ملک دشمن طاقتوں کا ایجنٹ قرار دیا گیا۔

ادھر حال ہی میں دو نئی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ ایک فیصل آباد سے ہے جہاں فیصل آباد یونیورسٹی کی ایم اے کی طالبہ کو اغواء کرکے چار دن تک اس سے زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کرکے پھینک دیا گیا جبکہ مدرسہ جاتی ہوئی ایک دس سال کی بچی کا ریپ کرکے قتل کرنے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چرچا میں ہے ۔ تقریباً ہر روز کوئی نہ کوئی خبر پاکستان کے کسی نہ کسی حصہ سے آجاتی ہے جو کہ جنسی جرائم سے متعلق ہوتی ہے۔ ذرا ان سرخیوں پر نظر ڈالیں۔

فورٹ عباس: مزدور کا اکلوتا بیٹا زیادتی کے بعد قتل، والدین پر سکتہ۔

قصور: غریب کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ پر با اثر لوگ دشمن بن گئے ،پولیس بھی ساتھ مل گئی

خان پور: لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے کیلئے رشوت کا مطالبہ

سرائے سدہو: اغواء و زیادتی ویڈیو سکینڈل مرکزی ملزم گرفتار، پولیس نے اسلحہ ویڈیو کی دفعات نہ لگائیں۔

میاں چنوں: پانچ اوباشوں کی خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی، نازک حصوں پر تیزاب ڈال دیا۔

علی پور: سود خور کی یتیم لڑکی سے زیادتی ، بلیک میلنگ کرکے چار لاکھ بھی لے لیے۔

قصور: شرابی نوجوانوں کی بارہ سالہ بچی سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی، زخمی حالت میں نہر کنارے پھینک کر فرار۔

اس قسم کی سینکڑوں خبریں ہم روزانہ پرھتے ہیں لیکن ہمیں قانون کی علمداری کہیں بھی نظر نہیں آتی سوائے چند ایک واقعات کے۔ زینب قتل کیس اپنی نوعیت کا وہ واحد واقعہ تھا جب قانون حرکت میں نظر آیا لیکن اس لئے نہیں کہ قانون نافذ کرنے والوں کا ضمیر جاگ اٹھا تھا بلکہ اس لیے کہ حکومت سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، سول سوسائٹی اور بڑے پیمانے پرعوامی دبائو میں آگئی اور اگر اس کیس پر اتنا ردعمل نہ آتا تو شاید اس کیس کا بھی وہی حشر ہوتا جو کہ دوسرے واقعات کا ہوا۔

ہر ایسے معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ سائل کو ڈرا دھمکا کر کیس واپس لینے کو کہا جاتا ہے۔ بدنامی کا ڈراوا دیا جاتا ہے یا پیسوں کا لالچ دے کر اسے چپ کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ تحریر لکھنے کے دوران ایک نئی خبر چیچہ وطنی سے بھی آئی کہ وہاں ایک آٹھ سالہ بچی نورفاطمہ کوجنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ یہ واقعہ بھی الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر دس اپریل کو سر فہرست رہا۔ میں نےعرصہ پہلے اپنی ایک تحریر میں لکھا تھا غالباً زینب قتل کیس کے بعد کہ خبروں سے سوشل میڈیا پر چیخنے چلانے سے یا احتجاج کرنے سے یہ جرم کم نہیں ہوگا بلکہ جب تک قانون سازی کرکے ایسے مجرموں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزائیں نہیں دی جاتی یہ درندے اسی طرح معصوم کلیوں کی عصمت دری کرکے انہیں مارتے رہیں گے۔

اس کا ایک حل اور بھی ہے کہ اس ملک کے کمزور و غریب عوام اپنی بچیوں کو ایک دفعہ پھر زمانہ جہالت کی طرح پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کرنا شروع کردیں کیونکہ زمانہ جہالت کی اس رسم کی حقیقت اب کھل کر ہمارے سامنے آگئی ہے۔ اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ وہ لوگ کیوں اپنی بچیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
More India's Subcontinent, set up the ICC panel on cricket from Pakistan
Previous Post بھارت کی مزید سبکی، پاکستان سے کرکٹ تنازعے پر آئی سی سی پینل قائم
Next Post الجزائر: فوجی ائیر پورٹ پر طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
Algeria: Aircraft crashes at a military airport, more than 100 people died

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.