yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اشتھارات

ایک نعرہ، ایک امید، ایک خواب

Web Editor April 7, 2018April 7, 2018 1 min read
AIK, NARA, AIK, UMEED, AIK, KHAWAB, BY, HAID, MIR, COLUMN, IN, DAILY, JANG, RAWALPINDI
Share this:

نظریاتی لوگوں کو یہ کہنے کی ضرورت پیش نہیں آتی کہ وہ بڑے نظریاتی ہیں کیونکہ انکی اپنی زندگی ایک چلتا پھرتا نظریہ بن جاتی ہے ۔آج میں آپ کو ایک ایسے ہی انسان کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں جس کی زندگی ایک چلتا پھرتا نظریہ تھا ۔اس نظریے کا عکس مجھے اسکی بیٹی میں نظر آ رہا تھا۔ایک بیٹی اپنے باپ کو یاد کر رہی تھی اور وہ حالات بتا رہی تھی جن کی سنگینی ایک نظریاتی انسان کے عزم و حوصلے کو توڑنے میں ناکام رہی ۔بیٹی کے لب ولہجے میں اپنے عظیم باپ کیلئے پیار بھی تھا اور فخر و انبساط بھی تھا۔ ایک نظریاتی انسان کی زندگی کی کہانی اس کی بیٹی کی زبانی سنتے ہوئے مجھے بھی فخر محسوس ہو رہا تھا کیونکہ میں اس عظیم بیٹی کے بلانے پر اس کے سامنے بیٹھا تھا ۔اس بیٹی کا نام ڈاکٹر بختاور جام ہے جنہوں نے مجھے اپنے والد کامریڈ جام ساقی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کیلئے حیدرآباد مدعو کیا تھا ۔

اسلام آباد سے حیدر آباد جانا آسان نہیں ۔زمینی سفر بہت لمبا ہے ان دو اہم شہروں میں براہ راست فضائی رابطہ نہیں ہے ۔پہلے اسلام آباد سے کراچی اور پھر کراچی سے بائی روڈ حیدرآباد آنا کسی ڈرائونے خواب سے کم نہ تھا لیکن جب ڈاکٹر بختاور نے اپنے عظیم بابا کے نام پر حیدرآباد بلایا تو میں نے بلاسوچے سمجھے ہاں کر دی ۔کراچی سے تاج حیدر صاحب کے ہمراہ حیدرآباد روانہ ہوا تو وہ بتانے لگے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے انہیں جو آخری ای میل بھجوائی تھی وہ جام ساقی کی بلوچستان کے بارے میں لکھی گئی ایک رپورٹ تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں نظریاتی سیاست کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے ۔تاج حیدر صاحب بولتے چلے جا رہے تھے اور میں دل ہی دل میں صادق سنجرانی کی نظریاتی بنیادیں تلاش کر رہا تھا جسے کچھ دن پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی وارثوں نے چیئرمین سینیٹ منتخب کروا کر دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ۔ حیدر آباد کے قریب پہنچےتو ہم ایک پل سے گزرے۔پل کے نیچے ایک سوکھا ہوا دریا تھا جس میں برائے نام پانی تھا۔مجھے دریائے راوی یاد آ گیا میں نے تاج حیدر سے پوچھا یہ کیا ہے ؟انہوں نے طنز بھرے لہجے میں کہا کہ یہ ہمارا عظیم دریائے سندھ ہے ۔میں نے پوچھا دریائے سندھ کا پانی کدھر گیا ؟تاج حیدر نے پل پر بریک لگا کر اپنی سفید زلفوں کو سنوارا اور مجھے کہا ذرا مزید غور سے دیکھ لیجئے گا یہ دریائے راوی نہیں دریائے سندھ ہے ۔اور پھر میں خاموش ہو گیا۔اسی خاموشی کے ساتھ ہم حیدرآباد پہنچ گئے جہاں سندھ میوزیم میں جام ساقی کی یاد میں پاکستان بھر کے ترقی پسندوں کو اکٹھا کیا گیا تھا۔
جام ساقی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، حاصل بزنجو، ڈاکٹر قادر مگسی، ایاز لطیف پلیجو، یوسف لغاری، شاہ محمد شاہ اور نور الہدیٰ شاہ سے لیکر مہیش کمار اور امتیاز عالم تک بہت سے لوگ بہت سے شہروں سے آئے تھے۔تاج حیدر نے انہیں مارکسزم کا صوفی قرار دیا تو میں نے جام ساقی کو ایک ایسا نظریاتی انسان قرار دیا جس نے کبھی پاور پالیٹکس نہیں کی تھی ۔انکی جدوجہد اقتدار کیلئے نہیں بلکہ انقلاب کیلئے تھی۔وہ انقلاب کے نام پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کرنا چاہتے تھے اسی لئے انہوں نے کمیونسٹ پارٹی چھوڑ دی۔
کچھ عرصے کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو خود چل کر جام ساقی کے پاس آئیں اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔جام ساقی بھٹو کی بیٹی کو انکار نہ کر سکے حالانکہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاور پالیٹکس کرنے والوں نے انہیں جیل میں پھینک دیا تھا لیکن جب سر شاہنواز بھٹو کا بیٹا شہید بھٹو بن گیا تو جام ساقی نے اپنے اختلافات بھلا دیئے تھے۔وہ پیپلز پارٹی میں آ گئے لیکن اپنے نظریے پر قائم رہے۔کبھی نظمیں لکھ کر اور کبھی کہانیاں لکھ کر انقلاب کی خوشبو پھیلاتے رہے ۔انکی زندگی ایک سرخ گلاب کی طرح تھی۔وہ کبھی گلاب بنے کبھی ایک چراغ بنے۔انکی یاد میں سندھ میوزیم میں اکٹھے ہونے والوں نے بھی انکی تصویر کے سامنے گلابوں کا ڈھیر لگا دیا اور بہت سی موم بتیاں روشن کیں۔

اس تعزیتی ریفرنس کی اسٹیج سیکریٹری عرفانہ ملاح نے ڈاکٹر بختاور ساقی کو تقریر کیلئے بلایا تو میرے تجسس میں اضافہ ہوا۔میں دیکھنا چاہتا تھا کہ ایک نظریاتی انسان کی بیٹی کیا تقریر کرتی ہے ؟اور پھر اس بیٹی کے ایک ہی جملے نے میری آنکھیں نم کر دیں۔ڈاکٹر بختاور نے کہا کہ میرے بابا کے پاس خرچ کرنے کیلئے صرف ایک جان تھی اور انہوں نے یہ جان تمام کی تمام اپنے لوگوں پر خرچ کر دی۔ ایک بیٹی اپنے پیارے بابا کی کہانی سنا رہی تھی لیکن مجھے اس کہانی میں ایک نظریے کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ ڈاکٹر بختاور کی گفتگو اپنے بابا کی یادوں کے گرد گھوم رہی تھی اور مجھے یہ یادیں یقین دلا رہی تھیں کہ نظریاتی لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن ان کا نظریہ زندہ رہتا ہے۔ ان یادوں میں وہ دکھ تھے جن سے آج کی پاور پالیٹکس ناآشنا ہے ۔کامریڈ جام ساقی کو 1978ء میں جنرل ضیاء الحق کے مارشل لائی ضابطوں کے تحت گرفتار کیا گیا تو بختاور صرف تین سال کی تھیں۔ایک دن بختاور کی دکھی ماں سکھاں نے سب سے چھوٹی بیٹی زبیدہ کو اپنی گود میں ہی کھو دیا ۔ ننھی زبیدہ بیمار تھی لیکن روئے چلائے بغیر ہی مر گئی۔
کچھ دن بعد ایک خبر آئی کہ جیل میں کامریڈ جام ساقی پر بہت تشدد ہوا اور وہ بھی دنیا چھوڑ گئے۔یہ جھوٹی خبر سنتے ہی دکھوں کی ماری سکھاں نے گائوں کے کنویں میں کود کر جان دیدی۔ پھر بختاور کو اس کے دادا دادی اور بڑے بھائی سجاد ظہیر نے پالا۔جام ساقی 1986ء میں رہا ہوئے تو بختاور کی خوشی سے اس کی دوسری امی اخترسلطانہ لاکر دی گئی۔ اس خاندان میں سارنگ، سروان، پارس اور سونا بھی شامل ہو گئے ۔بختاور کے بابا نے اپنی بیٹی کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور جب جام ساقی کی یہ بیٹی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن گئی تو وہ بہت خوش ہوئے ۔شاہی قلعہ لاہور میں جام ساقی پر بہت تشدد ہوا تھا اور انہیں زہر کے ٹیکے لگائے جاتے رہے۔ان ٹیکوں نے جام ساقی کو بہت سی بیماریوں کا اسیر بنا دیا لیکن جام ساقی اپنی ہر بیماری کو ڈکٹیٹر سمجھ کر اس سے لڑتے رہے ۔جس دن جام ساقی اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ڈاکٹر بختاور نے نا صرف اپنے بہن بھائیوں کابلکہ اپنا حوصلہ بھی قائم رکھا ۔جب جنازہ اٹھا تو ڈاکٹر بختاور نے نعرہ لگایا ’’تیرا ساتھی میرا ساتھ‘‘ جنازے کے شرکاء نے جواب میں کہا ’’جام ساقی جام ساقی ‘‘سندھ میوزیم میں ڈاکٹر بختاور کی تقریر ختم ہوئی تو یہ نعرہ دوبارہ گونجنے لگا۔ایک نظریاتی انسان کی یاد میں بلند ہونے والا یہ نعرہ ایک امید اور خواب بن کر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

تحریر: حامد میر  بشکریہ جنگ

AD

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2018/04/YOU-CAN-SAY-KALMA-TAYYABA-BY-A-HABBIT2018-04-05-at-11.47.03-1.mp4

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
DUBAI, LEAKES, IS, GONE, BACKWARD, ON, DISCOVERING, ALIMA KHAN'S, FORTY, BILLION, PROPERTY, SAYS, SULTANA ASGHAR, PRESIDENT, PMLN, WOMEN WING, FRANCE
Previous Post دوبئی لیکس میں علیمہ خان کا نام آنے پر اسد عمر نے چپ کیوں سادھ لی، سلطانہ اصغر
Next Post اسرائیل طاقت میں اندھا، فائرنگ سے صحافی سمیت 8 فلسطینی شہید
Israel blinded in power, 8 Palestinian martyrs including journalist from firing

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.