yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملالہ: ایک مغربی سازش یا ہماری ذہنی اختراع؟

Web Editor April 3, 2018 1 min read
Malala: a Western conspiracy or our mental innovation?
Share this:

دو دن پہلے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچی تو سستے دانشوروں نے اپنا محبوب کھیل سازش سازش کھیلنا شروع کردیا۔ کسی نے کہا کہ الیکشن کے نزدیک ملالہ کا ملک واپس آنا ایک امریکی سازش ہے۔ اگرچہ ملالہ نے واضح کہا کہ وہ ملک کی وزیراعظم نہیں بننا چاہتیں کیونکہ سیاست بہت پیچیدہ عمل ہے، تبدیلی تو کسی بھی طریقے سے لائی جا سکتی ہے، لیکن لوگوں نے یہ بات یوں سنی ان سنی کردی گویا، زبانِ یارِ من ترکی و ترکی نمی دانم۔

کسی کو اس بات کا رنج تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیوں پڑھ رہی ہے؟ ہم بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں ویگنوں میں دھکے کیوں نہیں کھارہی؟ کسی کو یہ فکر کھائے جارہی تھی کہ کرسٹینا لیمب کی کتاب پر ملالہ ہمارے اعتراضات کے جوابات کیوں نہیں دیتی۔ کھائے پپو کباڑی اور جیل جائے حاجی جمیل والی مثال سنی ہے آپ نے؟ کسی دانشور کو یہ بات بری لگ رہی تھی کہ اے پی ایس کے متاثرہ بچے پاکستان میں ہی پڑھ رہے ہیں تو ملالہ باہر کیوں پڑھ رہی ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ یہی لوگ بیرونِ ممالک جانے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کرتے۔

عمران سیریز پڑھ پڑھ کے تازہ تازہ دانشوربننے والوں نے تو ملالہ کے گھر میں چھپا وہ سی آئی ایجنٹ ایڈم بھی ڈھونڈھ لیا جسے دنیا کی نمبر ون سپائی ایجنسی آئی ایس آئی بھی نہیں ڈھونڈھ سکی۔ ان لوگوں نے تو سی آئی اے اور پینٹاگان کے ہیڈ کوارٹرز میں ملالہ اور اسکے والد کی ہونے والی میٹنگز کی نہ صرف خبر دے دے بلکہ تصاویر بھی شائع کردیں۔ فٹے منہ امریکیوں کا، جن کی ٹاپ سیکرٹ میٹنگز ہمارا میٹرک فیل  پاکستانی بھی پکڑ لیتا ہے۔ ایک نابغے نے کل مجھے فیس بک پہ گھیر لیا کہ جناب یہ بتائیں، ملالہ کی بجائے ستر ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی پاکستان آرمی کو نوبل انعام کیوں نہیں دیا گیا۔ میں نے کہا حضور نوبل انعام افراد کو دیا جاتا ہے، اداروں کو نہیں۔ تو جواب میں جو گالیاں مجھے ملیں، آپ کو نہیں بتا سکتا، آخر میری بھی کوئی عزت ہے!

کسی نے کل ایک ٹویٹ کی کہ پاکستانیو، اگر ملالہ پر لعن طعن سے فارغ ہو گئے ہو تو سنو، کل ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ ہوا ہے۔ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں یورنیورسٹی کی ایک طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا ہے۔ یہ سن کر نہ صرف گلی محلے کے دانشوروں کا بلڈ پریشر ہائی ہوا بلکہ ایک وزیر موصوف کا بھی بیان آ گیا کہ ایسے واقعات تو ہوتے رہتے ہیں، آپ خوامخواہ فسادی نہ بنیں۔  واہ، سبحان اللہ۔

عام آدمی کی باتوں سے تنگ آگئے صاحب؟ چلئیے آپکو شہباز شریف صاحب کا ایک قصہ سناتا ہوں۔ ملالہ کو نوبل انعام ملنے کے موقع پر انہوں نے ایک ٹویٹ کی تھی، جب عوامی رائے مخالف پائی تو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ اللہ اللہ خیر صلہ۔

محترم عمران خان صاحب نے بھی کے پی کے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ایک یونیورسٹی نے ملالہ کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا تھا۔ کل کی بات سنیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملالہ کے نام سے یونیورسٹی کی قرارداد مسترد کردی۔ میں نے ایک انصافی دوست سے اس کی وجہ پوچھی تو فرمانے لگے کہ جناب یونیورسٹی کی جگہ 133 نئے سکولوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ویلڈن جی ویلڈن، اول تو یہ کہ سکول اب یونیورسٹی کی جگہ پُر کریں گے اور دوم پچھلے دس سال میں 133  سکول نہیں بن سکے ہاں البتہ موجودہ حکومت اپنی مدت کے باقی تین ماہ میں یہ کوہ گراں سر کرجائے گی۔

آئیے اب ان معمولی چیزوں کا جائزہ لیں جن کو گھاگ پاکستانیوں نے درخود اعتناء ہی نہیں سمجھا۔ ملالہ کے شیڈیول میں نہ صرف آرمی چیف سے ملاقات شامل تھی بلکہ ملالہ آرمی کے ہیلی کاپٹر میں اپنے آبائی گھر مینگورہ پہنچی (یاد رہے ملالہ کو حملے کے بعد بھی آرمی کے ہی ہیلی کاپٹر میں آرمی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں اس کا ابتدائی آپریشن ہوا تھا)۔ اس موقع پر پورے علاقے میں سخت سیکیورٹی کا بندوبست تھا۔ لو کرلو گل، آرمی بھی ملالہ کی سازش میں شامل ہوگئی؟ اور اگر آرمی شامل نہیں تو شاید آرمی اتنی عقلمند نہیں جتنا اپنا اختر کریانے والا۔

ملالہ نے نوبل انعام میں ملنے والی رقم سے شانگلہ میں لڑکیوں کے لیے اسکول تعمیر کروایا۔ اگرچہ پاکستانی حکومت نے اقوامِ متحدہ کےساتھ مل کر ملالہ فنڈ کی مدد سے ستر لاکھ ڈالرز کی رقم ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی کی فراہمی پر خرچ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ پر سانوں کی؟ ہمارے لیے تو ملالہ دشمن ہی رہے گی۔

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا  3.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ایپل کے سی ای او ٹم کوک نے بھی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت  بھارت اور امریکا میں 1 لاکھ لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

ہم ملالہ کو پاکستان کا دشمن شائد اس لیے سمجھتے ہیں کیونکہ اس نے کبھی کسی کو مذہب کے نام پر قتل نہیں کیا، کسی کو گستاخ کہہ کرگولی نہیں ماری، کبھی جہادی و قتالی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی ،شریعت کے نفاذ کے لیے لوگوں کی گردنیں نہیں اتاریں، دہشتگردی کو سپورٹ نہیں کیا۔ ایسا نہ کر کے ملالہ اس قوم کی ہیرو کیسے بن سکتی ہے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Terror scared
Previous Post خوف کا ڈر
Next Post چینی شخص نےترتیب دی پاکستانی قومی ترانے کی وائلن پر دھن
Chinese people set Pakistani national anthem lyrics on Violin

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.