yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایک دن کے لیے ملک کے حالات بہت اچھے رہے

Web Editor March 27, 2018 1 min read
The situation of the country for one day is very good
Share this:

کچھ عرصہ سے بلکہ کافی عرصہ سے ملک کے حالات خراب تھے۔ آئے دن کوئی نا کوئی بری خبر ہی مل رہی ہوتی تھی۔ صبح کے اخبارات میں سیاست دانوں کی بدعنوانیاں، دشمنیاں، پریشانیاں، اداروں پر تنقید اور اداروں کی سیاست دانوں پر تنقید، پس پشت قوتوں کی دہائی اور پس پشت قوتوں کی طرف سے دھلائی کی خبریں، قتل و غارت، لوٹ مار، راؤ انوار کا فرار، عدالت میں پیشی، اغوا اور قتل کی خبریں، کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات روز کا معمول تھیں۔

ٹی وی کھول لیں تو پہلے سے موجود ذہنی دباؤ اور بڑھتا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ انواع و اقسام کے نجی نیوز چینلز قسما قسم کی خبریں دوڑا رہے ہوتے تھے۔ دھماکے دار بریکنگ نیوز اپنی مخصوص دل دہلا دینے والی پس پردہ آواز کے ساتھ کچوکے دیتی تھیں۔ ٹی وی اسکرین کے نیچے چلنے والی پٹی پر بری سے بری خبریں چل رہی ہوتی تھیں اور قوم کو ذہنی اور جسمانی طور پر مریض بنا رہی ہوتی تھیں۔ کہیں از خود نوٹسز کی خبریں ہوتی تھیں تو کہیں از خود نوٹسز پر تبصرے اور بیانات چل رہے ہوتے تھے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی دکھائی جا رہی ہوتی تھی تو عمران خان کی پریس کانفرنس کے چرچے چل رہے ہوتے تھے۔

ان سب کو دیکھ دیکھ کر نہ صرف ایک عام پاکستانی بلکہ دوسرے ملکوں کے رہنے والے بھی جو ہمارے میڈیا پر نظر رکھتے ہیں عجیب و غریب ذہنی تناؤ کا شکار رہتے تھے۔ مسلسل منفی خبروں کے باعث بے چاری قوم کا سوچ بھی منفی ہو کر رہی گئی تھی۔ ہر اچھی چیز کو بھی کسی سانحے، کسی بحران یا کسی مفاد کی بنیاد پر پرکھنا شروع کر دیا گیا تھا۔

ایسے میں پرسوں ایک عجیب ماجرا ہوا۔ پرسوں ٹی وی لگایا تو ہر طرف خوشی کا سماں ہے۔ پہلے تو آنکھیں ملیں کہ غلطی سے کہیں ناروے کے چینلز تو نہیں کھول بیٹھے۔ مگر پھر جیو، اے آر وائی، دنیا، سما، ایکسپریس اور ڈان وغیرہ کے شناسا بلکہ ہراساں ناموں کو دیکھا تو کچھ کچھ یقین آنا شروع ہوا کہ یہ اپنے ہی نجی چینلز تھے۔ صبح کی چائے کا کپ ہاتھ میں تھا مگر چائے بدمزہ ہو گئی جب پورے ستائیس نجی نیوز چینلز پر کوئی ایک بھی منفی خبر نظر نہیں آئی۔ ہر چینل پر خوشی کا عالم تھا۔ ہر نیوز کاسٹر چہک رہا تھا۔ اسکرینوں پر رنگ برنگے مناظر بہار دکھا رہے تھے۔ اور قوم سکتے کے عالم میں تھی۔ کسی کی سمجھ  میں نہیں آ رہاتھا کہ آخر کیوں ان نیوز چینلز نے یکایک خوشی بکھیرنی شروع کر دی ہے۔

تب یاد آیا کہ آج 25 مارچ ہے اور آج کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل میچ اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جانے والا ہے۔ نو برس کے بعد کراچی میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور قوم خوشی میں بے حال ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں لاہوری بے حال ہو چکے تھے۔ پچیس سے تیس ہزار وہ جو خوشی سے بے حال ہوئے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے تھے۔ اور اس سے کچھ زیادہ تعداد غصے میں بے حال ہوئی جن کو راستوں کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر آفرین ہے لاہور والوں پر جنہوں نے اپنے جوش و خروش اور جذبے سے دنیا پر یہ واضح کیا کہ پاکستان ایک پر امن اور خوشیاں منانے پر یقین رکھنے والی قوم ہے۔ اور اسی خوشی نے پرسوں نیوز چینلز کو مجبور کر دیا تھا کہ وہ تمام منفی خبروں کو بھول کر صرف مثبت اور خوشیوں بھری ٹرانسمیشن چلا رہے تھے۔

اب ان خوشیوں کا رخ کراچی کی طرف تھا جہاں کچھ عرصہ قبل تک ایسی خوشیوں کا تصور بھی مشکل تھا۔ مگر اس دن کراچی والوں کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے۔ وہ پرجوش تھے۔ پر امید تھے۔ ہنس رہے تھے۔ گا رہے تھے اور کرکٹ کو کراچی میں خوش آمدید کہ رہے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ یہ فائنل میچ جیت گیا۔ مگر اصل جیت امن کی ہو گئی۔ فتح کا تاج پاکستانی قوم کے سر پر سج گیا۔

ان خوشیوں کو پوری قوم کے ساتھ شیئر کرنے میں ہمارے نیوز چینلز کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس دن میڈیا پر چاہے ایک دن کے لیے ہی سہی مگر ملک کے حالات بہت اچھے رہے۔ اگر ہمارا میڈیا 25 مارچ کے دن کو مثال بنا لے اور روز منفی کے بجائے مثبت خبروں کو ترجیح دے تو قوم کی مایوس اور منفی سوچ دیکھتے ہی دیکھتے امید اور یقین میں بدل سکتی ہے۔

مجھے تو یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
7-year-old child's excursion the city to running truck
Previous Post 7 سالہ بچے کاٹرک چلاتے ہوئے شہر کا گشت
Next Post شاہ رخ اپنی بیوی کو تقریب میں اکیلا چھوڑ گئے
Shah Rukh left his wife alone at the party

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.