yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اوپننگ بیٹسمین: انصار عباسی

Web Editor March 15, 2018 1 min read
OPENING, BATSMAN, COLUMN, BY, ANSAR ABBASI
Share this:

شہباز شریف گزشتہ روز ن لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تو اپنی تقریر میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی جس پر مجھے اُسی طرح ہنسی آ ئی جیسے پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے چند روز قبل راجہ ظفر الحق کو جنرل ضیاء مرحوم کا اوپننگ بیٹسمین کہہ کر چیئرمین کے عہدے کے لیے نامناسب قرار دے دیا۔ سیاست بھی عجیب کھیل ہے جس میں سیاستدان اور حکمران عوام کو بیوقوف سمجھتے بھی ہیں اور انہیں بار بار بیوقوف بنانے کی کوشش میں ایک دوسرے سے آگے بھی نکلنے کی دوڑ میں شامل رہتے ہیں۔ ورنہ جو شہباز شریف صاحب نے کہا اُس بارے میں اگر وہ خود یا اُن کی پارٹی زرہ برابر بھی مخلص ہوتی توپاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے گزشتہ 30 سالوں کے دوران اپنے ادوار حکومت میں بہت کچھ کیا ہوتا۔ گزشتہ نو سال سے تو شہباز شریف کی پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ گزشتہ چار سال سے ن لیگی وفاقی حکومت تو اپنے آپ کو ایک لبرل اور سیکولر پارٹی بنانے کی جتن کرتی نظر آئی ہے اور کسی ایک موقع پر بھی نہ میاں نواز شریف اور نہ ہی شہباز شریف نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی بلکہ یہ دونوں لبرل اور ترقی پسند پاکستان کی بات ضرور کرتے رہے۔ اب کیسے مان لیا جائے کہ ماضی میں بار بار حکومت ملنے پر جو ن لیگ نے پہلے بھی وعدہ کر کے نہ کیا وہ اب کرلیں گے۔ مرحوم قدرت اللہ شہاب اپنی مشہور تصنیف شہاب نامہ میں ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہیں جو اُس دھوکہ سے متعلق ہے جو اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کے قیام کے وقت سے جاری و ساری ہے۔ شہاب صاحب لکھتے ہیں : ’’ (1948کی) جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی مرکزی وزرائے کرام نے جان کی امان پائی اور جوق در جوق اپنے ورودِ مسعود سے آزاد کشمیر کی سرزمین کو سرفراز کرنے لگے۔

https://www.youpak.com/watch?v=9qCo4PFxw2s

دو وزیروں کا دورہ خاص طور پر میرے دل پر نقش ہے۔ اُن کی آمد دو میل کے پار کئی سو افراد اُن کے والہانہ استقبال کے لیے پُل کے قریب جمع ہو گئے۔ دونوں وزیر کار سے نیچے اُتر کر کچھ لوگوں سے ہاتھ ملانے لگے تو ایک چھوٹے موٹے جلسہ کی سی صورت پیدا ہو گئی۔ مسلم کانفرنس کے چند کارکنوں نے بڑی جوشیلی استقبالی تقریریں کیں۔ سامعین میں سے ایک بزرگ صورت شخص نے اٹھ کر رقت بھری آواز میں کہا۔ ’جناب پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ آزاد کشمیر تھوڑا سا علاقہ ہے۔ آپ اس علاقہ کو لیبارٹری …..کی طرح استعمال میں لائیں۔ اسلامی احکام اور قوانین کو پہلے یہاں آزمائیں اور پھر اس تجربہ کی روشنی میں انہیں پاکستان میں نافذ کرنے کا سوچیں۔‘ اس بوڑھے کی بات سن کر سارا مجمع سناٹے میں آ گیا۔ پھر اچانک دونوں میں سے ایک وزیر با تدبیر جوش و خروش سے اٹھ کر فصاحت و بلاغت کے دریا بہانے لگا۔ جوش خطابت میں انہوں نے کوٹ کی جیب سے ایک لاکٹ نما سی چیز نکال کر مجمع کے سامنے لہرائی اور بولے ’بھائیو! آپ اور ہم کس کھیت کی مولی ہیں کہ اللہ کے قانون کو آزما آزما کر تجربہ کریں۔ یہ دیکھو یہ اللہ کا قانون ہے جو چودہ سو برس پہلے نافذ ہو چکا اور جس پر عمل کرنا ہم سب کا دینیـ‘ اخلاقی اور ایمانی فرض ہے……‘ وزیر صاحب کی تقریر میں اسلامی جذبات ایسی شدت سے کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے تھے کہ سامعین میں سے چند رقیق القلب لوگ بے اختیار رو پڑے۔ واپسی پر احتراماً ان دو وزیر صاحبان کو کوہالہ کے پُل تک چھوڑنے کے لیے میں اُن کے ساتھ کار میں بیٹھ گیا۔ ایک وزیر نے دوسرے وزیر کی شاندار تقریر پر تحسین و آفرین کے ڈونگے برسانے کے بعد پوچھا ’بھائی صاحب! آپ کے پاس قرآن شریف کا لاکٹ بڑا خوبصورت ہے‘ یہ تاج کمپنی کا بنا ہوا ہے یا کسی اور کا؟‘ دوسرے وزیر صاحب کھلکھلا کر ہنسے اور لاکٹ جیب سے نکال کر بولے ’ارے کہاں بھائی صاحب‘ یہ تو محض سگریٹ کالائٹر ہے!‘ وزیروں کی جوڑی ملک غلام محمد اور نواب مشتاق احمد گورمانی پر مشتمل تھی۔‘‘اب ذکر کرتے ہیں بلاول صاحب کے بیان کا جس پر تبصرہ کے لیے شہاب نامہ میں ہی ایک واقعہ جو ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے متعلق ہے کو کالم میں شامل کر رہا ہوں۔ ویسے تو سوشل میڈیا کے ذریعے ہی بلاول کو راجہ ظفر الحق کو جنرل ضیاء کا اوپننگ بیٹسمین کہنے پر فوراً ہی جیو کے ایک نیوز اینکر نے یاد دلایا کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتاتھا لیکن زرا دیکھیں مرحوم شہاب صاحب کیا لکھتے ہیں:’’(صدر اسکندر مرزا) ایک روز میرے کمرے میں آئے اور بولے ’تم زُلفی کو جانتے ہو؟‘ یہ نام میرے لیے قطعی اجنبی تھا۔ میں نے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا تو وہ بڑے حیرا ن ہوئے اور کہنے لگے ’تعجب ہے تم زلفی کو نہیں جانتے۔ بڑا اسمارٹ لڑکا ہے۔ آج کل کراچی کی نائٹ لائف اُسی کی وجہ سے چمکی ہوئی ہے‘۔ میں نے کراچی کی نائٹ لائف کی رونق سے بھی اپنی محرومی کا اقبال کیا تو صدر اسکندر مرزا نے مجھے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک نوجوان بیرسٹر ہے۔ بڑا پڑھا لکھا آدمی ہے۔ سندھ کے امیر کبیر گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ کتابیں جمع کرنے کا شوق ہے۔ وہ ایوان صدر کی لائبریری میں جو سندھ کے متعلق بہت سی کتابیں ہیں‘ انہیں دیکھنا چاہتا ہے۔ صدر مرزا نے مجھے ہدایت کی کہ میں ٹیلی فون کر کے اُس نوجوان کو اپنے پاس بلائوں اور پریذیڈنٹ ہائوس کی لائبریری استعمال کرنے میں اُن کی مدد کروں۔ میرے بلاوے پر ایک چھریرے بدن کا ایک نہایت خوش لباس‘ خوبصورت‘ تیز طراز‘ شوخ اور سیماب صفت نوجوان میرے کمرے میں وارد ہوا۔ مسٹر ذوالفقار علی بھٹو میں بلا کی ذہانت اور فطانت تھی اور انہیں بہت سے جدید علوم اور اُن کے اظہار پر حیرت انگیز عبور حاصل تھا۔ چند ہی روز میں انہوں نے پریذیڈنٹ ہائوس کی چھوٹی سی لائبریری کو کھنگال کے رکھ دیا۔ ایک روز میرے کمرے میں بیٹھے کسی کتاب سے کچھ اقتباسات ٹائپ کروا رہے تھے کہ صدر اسکندر مرزا دن کے ایک بجے میری کھڑکی کے پاس آ کر رُکے۔ بھٹو صاحب کو دیکھ کر انہوں نے بلند آواز سے کہا ’ذلفی گڈ نیوز فار یُو۔ تھمارا نام یو۔این۔ او کے ڈیلی گیشن میں شامل ہو گیا ہے۔‘ یہ خبر سن کر بھٹو صاحب خوشی سے سرشار ہو گئے۔ صدر مرزا کے جانے کے بعد انہوں نے انگریزی ڈانس کی طرز پر میرے کمرے کے ایک دو چکر کاٹے اور پھر مجھے مخاطب کر کے مخصوص اُردو میں کہا ’آپ صاب دیکھو گے کہ اب میں اس راہ پر آیا ہوں تو فارن منسٹر کی کُرسی تک دوڑ لگائوں گا۔‘ بھٹو صاحب وزیر خارجہ کی منزل سے بہت آگے تک گئے‘ اور انجام کار اقتدار کے میدان کو یوں چھوڑا: ’جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے۔‘‘بلاول صاحب کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس ملک میں غیر جمہوری قوتوں اور فوجی حکمرانوں کا کبھی بلواسطہ اور کبھی بلاواسطہ اقتدار رہا تو سیاستدان چاہے بھٹو صاحب ہوں، نواز شریف ، بینظیر بھٹو، راجہ ظفر الحق، عمران خان یا کوئی اور آگے بڑھنے کے لیے غیر جمہوری قوتوں کے کھیل میں سب اپنے اپنے وقت میں شریک رہے۔ جس نے اس کھیل سے انکار کیا وہ آگے نہ بڑھ سکا۔ جو اس کھیل میں شامل ہوا، آگے بھی بڑھا اور اگر ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے دوبارہ ایسے کھیل سے توبہ کی تو ایسے کردارو ں کو معاف کر دینا چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
AMERICA, BILL, FOR, STOPPING, FIRING, INCIDENTS, IN, SCHOOLS, PRESENTED
Previous Post امریکا: اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور
Next Post رضا ربانی کے نام کو مہربانوں نے دوسر ی مرتبہ ویٹو کردیا
RAZA RABBANI, AND, HIS, LOVED, ONES, REJECTED, HIM, TWICE, PARLIAMENT, DIARY, IN, DAILY, JANG

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.