yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سرگودھا کے ایک گاؤں میں درجنوں افراد میں ایڈز کا انکشاف

Web Editor March 2, 2018 1 min read
SARGODHA, DOZENS, OF, MEN, AND, WOMEN, EFFECTED, WITH, AIDS, ALARMING, STATISTICS
Share this:

سرگودھا( سپیشل رپورٹ) کوٹ مومن انٹرچینج  کے قریب گاؤں کوٹ عمرانہ کے 35 افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق ہوگئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق  سرگودھا کے ایک گاؤں کوٹ عمرانہ میں 35 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

SARGODHA, DOZENS, OF, MEN, AND, WOMEN, EFFECTED, WITH, AIDS, ALARMING, STATISTICS

رپورٹ کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے رواں ماہ ہی 4 ہزار افراد پر مشتمل گاؤں کوٹ عمرانہ میں ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت کیمپ لگایا گیا تھا جس میں ایک ہفتے کے دوران گاؤں کے 2 ہزار 717 افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے جنہیں تشخیص کے لئے لاہور بھجوایا گیا۔ تاہم پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے جو رپورٹ موصول ہوئی اس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ مجموعی طور پر جن افراد کے خون کے نمونے لئے گئے تھے ان میں سے 35 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان مریضوں میں بیماری انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے خدشے کا اظہار کیا کہ نمونوں کی بنیاد پر سکرین کیے گئے افراد میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے، اسی خدشے کے پیشِ نظر کوٹ مومن میں ایک اسپیشل یونٹ قائم کیا ہے جہاں ان مریضوں کو رجسٹر کرنے کے بعد انھیں ایڈز کا علاج فراہم کیا جائے گا۔ محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک ہی گاؤں اور اس کے نواحی علاقوں سے سامنے آنے والے ایچ آئی وی کے یہ کیسز سب سے زیادہ ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گاؤں کے باسیوں میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع وہاں کے نمبردار چوہدری اکرم نے ایک خط کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی تھی جس پر حکومتِ پنجاب نے کیمپ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ چوہدری اکرم کے مطابق گزشتہ برس گاؤں کے بیشتر افراد ڈاکٹرز کے پاس اپنی بیماریوں کی شکایات لے کر آرہے تھے اور ڈاکٹرز ان افراد میں ٹی بی یا ہیپاٹائٹس کی تشخیص کرتے تھے تاہم ان کی بیماری ٹھیک نہیں ہو رہی تھی۔ اور اسی دوران گاؤں کے کم و بیش 200 کے قریب افراد موت کا شک

ار ہوگئے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات کے بعد  متاثرہ افراد کو سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم اسپیشل میڈیسن کلینک میں بھیجا گیا جہاں ہیپاٹائٹس اور ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لئے ٹیسٹ کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ 32 کے قریب ایچ آئی وی کے کیس سامنے آئے۔جب کہ اکتوبر میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی مدد سے ایک تشخیصی کیمپ لگایا گیا جس میں ایک دن میں 300 سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 16 کیسز سامنے آئے۔اسپیشل میڈیسن کلینک کے انچارج ڈاکٹر سکندر حیات کے مطابق ایک ہی علاقے سے سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے سروے کیا تو انکشاف ہوا کہ گاؤں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ اللہ دتہ نامی ایک عطائی ڈاکٹر تھا جو پیشے کے لحاظ سے ایک نائی اور مڈل پاس تھا۔ گذشتہ چند برسوں سے وہ اس گاؤں میں مقیم تھا اور ایک ہی سرنج سے لوگوں کو انجیکشن لگاتا رہا۔ جب کہ ڈیڑھ برس قبل اللہ دتہ کی موت بھی ایڈز ہی سے ہوئی۔  جب کہ گاؤں میں ایڈز کی پھیلاؤ کی دوسری بڑی وجہ سالانہ اجرت پر کام کرنے والے حجام ہیں جو  اُس استرے سے حجامت یا شیو بناتے ہیں جس میں بلیڈ نہیں لگتا اور وہ ایک دن میں اسے کئی مختلف افراد پر استعمال کرتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
SIRRI DEVI, LAST, MESSAGE, FOR, SAJAL ALI, WHILE, CRYING, AND, MISSING, ADNAN SIDDIQUI, AND, SAJAL ALI
Previous Post سجل علی کے نام سری دیوی کا آخری پیغام
Next Post دبئی میں پاکستانی ملازم نے جنسی طور پر ہراساں کرنے پرباس کو قتل کردیا
SARGODHA, DOZENS, OF, MEN, AND, WOMEN, EFFECTED, WITH, AIDS, ALARMING, STATISTICS

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.