yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

احد چیمہ، راؤ انوار اور دوہرا سماجی و قانونی معیار

Web Editor February 27, 2018 1 min read
موجودہ نظام راؤ انوار جیسے غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن احد چیمہ جیسے قابل افسران کو پیغام دیتا ہے کہ قابلیت اور ذہانت کی اس سماج میں کوئی گنجائش نہیں۔ (فوٹو: فائل)
Share this:
موجودہ نظام راؤ انوار جیسے غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن احد چیمہ جیسے قابل افسران کو پیغام دیتا ہے کہ قابلیت اور ذہانت کی اس سماج میں کوئی گنجائش نہیں۔ (فوٹو: فائل)
موجودہ نظام راؤ انوار جیسے غنڈوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن احد چیمہ جیسے قابل افسران کو پیغام دیتا ہے کہ قابلیت اور ذہانت کی اس سماج میں کوئی گنجائش نہیں۔ (فوٹو: فائل)

آپ کو وطن عزیز میں اگر قانون کے دو مختلف ترازو دیکھنے ہیں یا ریاست کے اندر ایک اور ریاست دیکھنی ہے تو احد چیمہ اور راؤ انوار کی مثالوں سے بہ آسانی وطن عزیز میں دو مختلف بیانیوں اور انصاف کے دوہرے معیار کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ احد چیمہ ایک سول سرونٹ ہے اور مقابلے کے امتحان میں منتخب ہو کر آیا۔ مشرف دور میں چوہدری پرویز الہی نے پنجاب حکومت کے ’’پڑھا لکھا پنجاب‘‘ کے پروجیکٹ کےلیے اسے منتخب کیا۔ بعد ازاں مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت میں اسے اس کی گزشتہ کارکردگی کی بغیر پر لاہور میٹرو پروجیکٹ کا انچارج بنایا گیا۔

جس قلیل مدت میں اس نے یہ منصوبہ تعمیر کروایا، اس کی وجہ سے اسے ’’میٹرومین‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اپنی کارکردگی اور قابلیت کی بدولت احد چیمہ نے مختلف محکمہ جات میں اہم پوزیشنوں پر کام کیا۔ دوران ملازمت جس محکمے میں بھی احد چیمہ کو تعینات کیا گیا، اس نے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت سے وہاں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ چوہدری پرویز الہی کا دور ہو یا مسلم لیگ نواز کی صوبائی حکومت، احد چیمہ نے بغیر کسی سیاسی تعصب یا وابستگی کے اپنے محکموں کا کام بہترین انداز میں انجام دیا۔

لیکن پھر احد چیمہ کی زندگی اور کیریئر میں ایک انتہائی اہم موڑ آیا اور نادیدہ قوتوں کی مسلم لیگ نواز سے ناراضگی اور لڑائی کا خمیازہ احد چیمہ کو بھگتنا پڑا؛ اور نیب نے بغیر کسی ثبوت کے، محض الزامات کی بنیاد پر اسے انتہائی توہین آمیز انداز میں گرفتار کرلیا۔ احد چیمہ کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں بکتر بند گاڑی میں اسے عدالت سے نیب کی حوالات میں شفٹ کیا گیا اور سلاخوں کے پیچھے سے اس کی تصاویر پورے ملکی میڈیا پر نشر کروائی گئیں۔ آمر مشرف کے تلوے چاٹنے، زرداری کی بیعت کرنے والے اور اب عمران خان کے قدم چومنے والے سیاسی نوسر باز فواد چوہدری سے احد چیمہ کے خلاف ایک پریس کانفرنس کروائی گئی جس میں اسے شہباز شریف کا فرنٹ مین قرار دیا گیا اور اس پر لاتعداد جرائم کی فردِ جرم، میڈیا ٹاک کے ذریعے عائد کردی گئی۔ احد چیمہ ایک دن میں ایک قابل ترین افسر سے ولن بنوادیا گیا۔ اب وہ چاہے انہی عدالتوں سے بے گناہی کا سرٹیفیکیٹ بھی لے آئے، اس کی باقی زندگی معاشرے میں ایک مجرم کی مانند ہی گزرے گی۔ اس کے بچے اور خاندان کے دیگر افراد اس معاشرے میں اس کی بے گناہی کی وضاحتیں دیتے پھریں گے۔ ایک ہی دن میں ایک قابل انسان کو کیسے ہیرو سے زیرو بنایا جاتا ہے، احد چیمہ اس کی زندہ مثال ہے۔اب آئیے راؤ انوار کی جانب۔ راؤ انوار نے 450 کے قریب ماورائے عدالت قتل کیے اور دھڑلے سے ایک کے بعد ایک جعلی پولیس مقابلے کرتا رہا۔ کراچی میں زمینوں پر بڑے افراد اور اداروں کا ناجائز قبضہ کروانے میں پیش پیش رہا۔ پولیس کے اپنے ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے نجی عقوبت خانے بنا رکھے تھے جہاں وہ اپنے مخالفین یا اپنے آقاؤں کے بھیجے گئے بندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مار دیا کرتا تھا۔ بھتہ خوری، ماورائے عدالت قتل، منشیات فروشوں کی سرپرستی اور زمینوں پر قبضے جیسے سنگین جرائم میں نہ صرف وہ ملوث رہا بلکہ اس دوران اسے مقتدر حلقوں کی مکمل پشت پناہی بھی حاصل رہی۔ نقیب اللہ محسود کے قتل اور اس کے بعد عوامی دباؤ کی وجہ سے راؤ انوار کو ملازمت سے برخاست کیا گیا لیکن تمام گواہوں اور ثبوتوں کے ہوتے ہوئے بھی اس پر ہاتھ نہ ڈالا گیا۔

جب تک اعلی عدلیہ نے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، تب تک وہ بہ آسانی ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکما دے کر روپوش ہو چکا تھا اور تادم تحریر روپوشی میں ہے۔ راؤ انوار ہمارے ملک کے ریاستی جبر اور دوہرے قانون کے معیار کا وہ مکروہ چہرہ ہے جس کی پشت پر موجود قوتوں کا نام لینا ہی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے۔ محترم عمران خان، راؤانوار کو کچھ عرصہ قبل تک محض ایم کیو ایم کی سیاسی مخالفت میں ہیرو قرار دیا کرتے تھے جبکہ زرداری صاحب کی نظروں میں وہ آج بھی بہادر بچہ ہے۔

ایک طرف راؤ انوار نامی اجرتی قاتل ہے جس نے پورے قانونی نظام کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا اور تمام تر الزامات ثابت ہونے کے باوجود آج بھی اطمینان سے اپنی پناہ گاہ میں بیٹھا ملک کے قانونی اور عدالتی نظام کے ساتھ واٹس ایپ پر میسج میسج کھیل رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب احد چیمہ کسی بھی الزام کے ثابت ہوئے بغیر اس وقت حوالات میں قید ہے۔

یہ دو مختلف اشخاص اور ان کے ساتھ برتا جانے والا انتقامی و امتیازی سلوک اس بات کا غماز ہے کہ موجودہ نظام راؤ انوار جیسے غنڈوں کو نہ صرف تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی پشت پناہی کے دم پر اپنے مخالفین پر جبر و ستم کے پہاڑ توڑتا ہے۔

دوسری جانب یہی نظام احد چیمہ جیسے قابل افسران کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قابلیت اور ذہانت کی اس سماج میں کوئی گنجائش نہیں اور اگر آپ مقتدر قوتوں کی منشا کے بغیر ایک قدم بھی چلنے کی کوشش کریں گے تو آپ کا انجام کال کوٹھڑی ہو گا۔

آپ بدقسمتی ملاحظہ کیجیے کہ احد چیمہ ایک قابل سول سرونٹ ہے اور مختلف امداد فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے پنجاب حکومت کے ساتھ اپنے مشترکہ منصوبوں میں اس کے کام کی افادیت اور اس کی قابلیت کو تسلیم کرچکے ہیں۔ احد چیمہ جب چاہتا کسی بھی بین الاقوامی ادارے سے وابستہ ہوکر بیرون ملک مقیم ہوسکتا تھا اور اس قدر تنخواہ اور مراعات حاصل کرسکتا تھا جنہیں حاصل کرنا اس ملک کے اکثریتی طبقے کےلیے ایک خواب سے کم نہیں۔

شاید وہ اپنے مقدمات سے فارغ ہونے کے بعد یہی کرے گا اور نتیجتاً پاکستان ایک قابل دماغ سے محروم ہوجائے گا۔ احد چیمہ کی مثال دیکھ کر اور بھی بہت سے قابل اور نوجوان افسران وطن عزیز چھوڑ کر، باہر مقیم ہوکر زندگی بسر کرنے کا سوچیں گے۔ اور یوں وطن عزیز کئی قابل دماغوں سے محروم ہوجائے گا۔ پھر وطن عزیز میں راؤ انوار جیسے غنڈے اور فواد چوہدری جیسے سیاسی وارداتیے باقی رہ جائیں گے۔

اپنی سیاسی و فکری وابستگیوں کے تعصب میں ہم سب اندھے ہوکر محض الزامات کی بنیاد پر کسی بھی مخالف کو چور، مجرم اور غدار تو قرار دے دیتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہماری اس تماش بینی کی علت کا نقصان ہمارے ہی سماج اور وطن کو ہوتا ہے۔

احد چیمہ کو سزا دینے کی پھرتیاں دکھانے والے ادارے کے سربراہ آج تک ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ عدل و حکمرانی کی باتیں کرنے والی عدلیہ آج بھی مشرف کا ریڈوارنٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے تھرتھر کانپتی ہے۔ سماجی رویّے ہوں یا آئین و قانون یا پھر ریاست کی مقتدر قوتیں، سب ایک دوہرے معیار کا شکار نظر آتے ہیں۔ دوہرے معیار اور اقدار کے سہارے پنپنے والے سماج اور نظام گول دائروں میں تو گھوم سکتے ہیں لیکن آگے بڑھنے اور ترقی کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے۔

آپ ملکی ستر سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے، آپ کو وطن عزیز صرف دائروں میں گھومتا نظر آئے گا اور مقتدر قوتیں ان دائروں کے بڑھنے پر آپ کو راستوں کی طوالت کم قرار دینے کے جھوٹے دعوے کرتی دکھائی دیں گی۔ ان دونوں کیسز کو سامنے رکھیے اور خود فیصلہ کیجیے کہ آپ اپنے بچوں کو احد چیمہ جیسے قابل دماغ دینا چاہتے ہیں یا راؤ انوار جیسے اجرتی اور پیشہ ور قاتل؟ یاد رکھیے کہ درست اور مناسب فیصلے سیاسی و نظریاتی تعصبات سے بالاتر ہوکر، دوہرے معیار کو ترک کرکے لیے جاتے ہیں۔

اپنے آپ کو احد چیمہ کی جگہ رکھ کرایک بار تنہائی میں سوچیے گا کہ آپ کو کیسا لگے گا اگر کل آپ پر کوئی دوران ملازمت چوری یا رشوت لینے کا الزام لگائے یا آپ پر آپ کے کاروباری دفتر یا دکان میں آکر فراڈ اور جعلسازی کا الزام لگائے۔ ابھی الزام کسی بھی قانونی عدالت میں ثابت بھی نہ ہونے پائے لیکن آپ کو گرفتار کرلیا جائے۔ میڈیا پر آپ کی ہتھکڑیاں لگی تصاویر جاری کی جائیں اور فواد چوہدری جیسے اجرتی سیاستدانوں سے آپ کے بارے میں جرائم کی الف لیلوی داستانیں گھڑ کر بیان کروائی جائیں۔ کیا آپ اور آپ کا خاندان یہ سب کچھ برداشت کرسکیں گے؟

اگر اس کا جواب ’’ہاں‘‘ ہے تو پھر زور و شور سے تماش بینی جاری رکھتے ہوئے الزامات کی بنیاد پر مقتدر قوتوں کے پروپیگنڈے کے زیر اثر جگتیں لگائیے، فقرے کسیے، اور احد چیمہ جیسے لوگوں کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے مار کر وقت گزاری کیجیے۔ اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو پھر ببانگِ دُہُل یہ تقاضا کیجیے کہ احتساب کے نام پر انتقام اور مقتدر قوتوں کی پشت پناہی پر عدل کے مختلف پیمانوں کا معیار رکھنا بند کیا جائے۔

احد چیمہ جیسے افسران کو سیاسی لڑائی میں بلی کا بکرا بنانے اور راؤ انوار جیسے اجرتی قاتلوں کو پیدا کرنے والی قوتوں کو جب تک قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا، تب تک یہ نظام اور ریاست دوہرے پن کی تصاویر پیش کرتے ہوئے محض گول دائروں میں گھومتے ہی چلے جائیں گے۔

عماد ظفر

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
JUDGE, OF, SUPREME, COURT, HEARING, SHARIF, FAMILY, CASES, AWARDED, EXTENSION, IN, SERVICE
Previous Post شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات سننے والے جج کو توسیع دینے کا فیصلہ
Next Post انشااللہ پنجاب سپیڈ اب پاکستان سپیڈ بنے گی، محترم قائدم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو دلی مبارکباد، میاں محمد حنیف
MIAN, MUHAMMAD, HANIEF, CHIEF, EXECUTIVE, PMLN, FRANCE, CONGRATULATED, MIAN SHEHBAZ SHARIEF, ON, ELECTED, INTERIM, PRESIDENT, OF, PMLN

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.