لاہور: سابق قومی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹیآئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ”آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کیلیے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ “
✔@SAfridiOfficial
Congratulations on your wedding @ImranKhanPTI , Best wishes for you and Bhabbi, May Allah bless you both and give you happines.
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے شادی کی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔
