yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

زرد صحافت کی اور ایک بدترین مثال

Web Editor January 29, 2018January 29, 2018 1 min read
Another worse example of yellow journalism
Share this:

سنسنی خیزی، ہیجان انگیزی اور مرچ مصالحے کے ساتھ خبریں اور کہانیاں ڈھونڈنے والے معاشرے میں ایک من گھڑت کہانی، ایک عقل و فہم کے منافی بات یا نظریہ بیچنا کس قدر آسان ہے؟ اس کا اندازہ آپ ڈاکٹر شاہد مسعود کے تازہ ترین بھونڈے اور مضحکہ خیز قسم کے خود ساختہ انکشافات سے اچھی طرح لگا سکتے ہیں۔ موصوف نے نہ صرف ٹی وی ٹاک شو کے دوران زینب کے مجرم عمران کو بین الاقوامی مافیا کا ممبر بنا ڈالا، بلکہ حکومت پنجاب کے ذمہ داروں کو بھی اس مافیا کا حصہ قرار دے ڈالا۔ نادرا کے بینک تصدیقی دستاویزات (ویری فیکیشن ڈاکیومنٹس) کے لاگز کو ڈاکٹر صاحب نے مجرم کے بینک اکاونٹ قرار دیتے ہوئے اس کے بینک اکاونٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا بھی ڈھنڈورا پیٹ ڈالا۔

بات یہیں نہیں رکی، سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ معزز اعلیٰ عدلیہ نے اس بھونڈی زرد صحافت کو اہمیت دیتے ہوئے شاہد مسعود کو عدالت بھی طلب کر ڈالا اور ان سے اس ضمن میں ثبوت بھی مانگے اور ان افراد کے نام بھی جو ڈاکٹر صاحب کی خودساختہ گھڑی گئی کہانی کے مطابق بین الاقوامی مافیا کا حصہ اور مجرم عمران کے سرپرست اعلی تھے۔ اس کے بعد رہی سہی کسر بین الاقوامی میڈیا کی چند ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے کے شوقین حضرات نے اس خبر کو جنگل میں آگ کی مانند پھیلا کر پوری کر دی۔

اس تمام صورتحال کے بعد سمجھ نہیں آرہی کہ اس پر ہنسا جائے یا رویا جائے۔ وطن عزیز میں کوئی بھی چورن فروش اٹھتا ہے اور اپنی مرضی کی ایک تخیلاتی کہانی پیش کرتا ہے اور عوام سمیت اعلی ادارے اس کے پروپیگنڈے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب نے کسی زمانے میں 35 پنکچرز کی ٹیپ والا مشہور شوشہ چھوڑا تھا لیکن عدالت میں وہ جھوٹ ثابت ہوا۔ ڈاکٹر صاحب گزشتہ ایک دہائی سے قیامت کی پیش گوئیوں کے ساتھ ساتھ حکومتوں کے جانے کی تاریخیں بھی دیتے ہیں اور ہر بار ان پیش گوئیوں کے غلط ثابت ہونے کے بعد کمال ڈھٹائی سے اگلی پیش گوئی یا اگلے جھوٹ کو پھیلانے کےلیے بھرپور مہارت و توانائی کے ساتھ سرگرم عمل ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب اس معاملے میں اکیلے فرد نہیں جنہیں پروپیگنڈہ پھیلانے کے فن میں مہارت حاصل ہے۔ ان کے قبیلے میں لاتعداد جوتے چمکانے کے ماہر پیراشوٹ ٹی وی اینکرز اور تجزیہ نگار شامل ہیں۔ ان تمام افراد نے صحافت کے لبادے میں ٹی وی اسکرینوں کا سہارا لیتے ہوئے گزشتہ کئی برس سے افواہوں، بہتان تراشی اور جھوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ یہ حضرات اس نکتے کو سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں جذباتی باتوں، سنسنی خیزی اور چٹ پٹی کہانیوں کو بیچنا انتہائی آسان ہے، اس لیے ان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا کاروبار دن دونی اور رات چوگنی ترقی کرتا ہے۔

زینب کے قتل کو ان زرد صجافت کے استعاروں نے جس بے دردی سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور میڈیا ریٹنگ کےلیے استعمال کیا ہے، اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان حضرات کا واحد مقصد محض اپنے سیاسی و پس پشت آقاؤں کو کسی بھی قیمت پر خوش کرتے ہوئے روپے پیسے اور آسائشات کا حصول ہے۔ ان حضرات کے ناظرین بھی کمال ہیں جو محض سیاسی مخالفت اور چٹ پٹی کہانیوں کے شوق میں نہ صرف بچگانہ و غیر دانشمندانہ نظریات و کہانیوں پر ایمان کامل رکھتے ہیں بلکہ صدق دل سے پروپیگنڈے اور جھوٹ کو ہر ممکن طریقے سے آگے تک پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

زینب کے قتل کا مجرم ایک ذہنی مریض ہے جو کبھی مزدوری اور کبھی چوری چکاری کرکے اپنی معاشی ضروریات پوری کرتا تھا۔ اسپلٹ پرسنالٹی ڈس آرڈر (دوہری شخصیت کی نفسیاتی بیماری) کا شکار یہ شخص اگر بین الاقوامی مافیا کا کارندہ تھا اور اس کے زیراستعمال لاتعداد بینک اکاؤنٹس تھے تو پھر اسے کیا ضرورت آن پڑی تھی کہ وہ چوری چکاری کرتا۔ یاد رہے کہ اس کی چوری چکاریوں کی گواہی اس کے اہل محلہ اور اہل علاقہ دے چکے ہیں۔ لیکن کمال ہےان خواتین و حضرات پر جو ڈاکٹر شاہد مسعود کی خود ساختہ تھیوری پر اس حقیقت کو جاننے کے باوجود بھی ایمان لے آئے۔

بغیر کسی تحقیق کے یہ بھی فرض کرلیا گیا کہ مجرم وڈیوز بنانے کےلیے کوڑے کے ڈھیر اور زیر تعمیر مکانات کو استعمال کرتا تھا جبکہ ایک طرف اس کی پشت پر بین الاقوامی طاقتور مافیا موجود تھا جو مفروضوں کے مطابق اربوں ڈالر اس مکروہ دھندے سے کما رہا تھا لیکن مجرم عمران کو اس قدر وسائل ہونے کے باوجود کوئی گھر یا کمرہ اس مذموم مقصد کی تکمیل کےلیے نہیں دلوا سکتا تھا۔ حد تو یہ ہے کہ ایک ایسا ٹی وی چینل جس کا بنیادی دھندہ کسی زمانے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی کی آڑ میں خود پورنوگرافی کی ویب سائٹس چلانا ہوا کرتا تھا، وہ بھی ڈاکٹر شاہد مسعود کی اس من گھڑت تھیوری کو پھیلانے میں پیش پیش تھا۔

اپنی مرضی اور سوچ کے عین مطابق حقائق کے منافی جھوٹ کو سچ سمجھنا ایک لت کی مانند ہوتا ہے اور بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کی بہتات ہے جو سچ صرف اسے سمجھتے ہیں جو ان کے نظریات و خیالات یا عقائد کے عین مطابق ہو۔ جب تک معاشرے میں یہ لت موجود رہے گی، اس کی تسکین کی خاطر مفروضوں، جھوٹی کہانیوں اور پروپیگنڈے کے دم پر معاشرے میں لاشوں تک کو تماشا بنا کر سیاسی مفادات اور ٹی وی ریٹنگ بڑھا کر منافع اور آسائشات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بہرحال، اس جھوٹ اور فریب کے دھندے کے پروان چڑھنے کی بنیادی وجہ معاشرے کے وہ افراد ہیں جو اس کی طلب اور لت کا شکار ہیں۔ قصور شہر میں جب 2014 میں بچوں کے ساتھ جنسی اسکینڈل کا واقع پیش آیا تھا، راقم اس دن سے وہاں کے اہل علاقہ، مقامی قیادت اور اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے سنسنی پھیلانے والے انکشافات کے بعد راقم نے کچھ وفاقی وزرا اور دیگر اعلی سرکاری و غیر سرکاری شخصیات سے بھی رجوع کیا اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ ریٹنگ کی لالچ اور ذاتی بغض کی آڑ میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحافت کے پیشے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتے ہوئے زینب کے کیس سے بھی توجہ ہٹا دی ہے۔ اب چند ہی دنوں میں سچ سامنے آنے پر نہ صرف تمام صحافی برادری اور اچھے میڈیا ہاؤسز پر بھی لعن طعن کا سلسلہ شروع ہوجائے گا بلکہ ’’اسپن وزرڈز‘‘ آرام سے زینب کے قتل میں حکومتی اداروں کی لاپرواہی کو پس پشت ڈالتے ہوئے زرد صحافت اور میڈیا پر پروپیگنڈے کی روک تھام کی بحث شروع کرتے ہوئے بہ آسانی اس اہم اور سنگین مسئلے کو پس پشت ڈال دیں گے۔

ڈارک ویب یا چائلڈ پورنو گرافی کی حقیقت سے انکار ممکن نہیں، اور اس سے جڑے کئی مکروہ افراد پاکستان میں بھی موجود ہوسکتے ہیں۔ لیکن معلومات اور ٹھوس شواہد کی بنا پر یہ بہ آسانی کہا جاسکتا ہے کہ زینب اور دیگر بچیوں کے کیس کا اس مافیا سے کوئی تعلق نہیں۔ گو کہ کسی کا نام لے کر تنقید کرنا ایک مناسب عمل نہہں لیکن حقائق تک رسائی کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود اور اس قبیل کے دیگر افراد کو جھوٹ پھیلانے سے روکنا بھی صحافتی و اخلاقی ذمہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔

صحافت کو اپنے فائدے کےلیے استعمال کرنے والے حضرات صحافت کی بنیادی اقدار کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں انتشار پھیلانے کا بھی جرم سرزد کر رہے ہیں جس کا تدارک لازم ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Revealed of 91 percent increase in Ishaq Dar's wealth in 16 years
Previous Post سولہ سال میں اسحاق ڈار کی دولت میں 91 گنا اضافے کا انکشاف
Next Post اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر کے جوتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات برآمد
Explore drugs worth Rs. 150 crores from passenger shoe at Islamabad airport

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.