yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

القدس: فلسطین کا ابدی دارالحکومت

Web Editor January 27, 2018January 27, 2018 1 min read
Jerusalem: The eternal capital of Palestine
Share this:

مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو ایک اعلان اور فیصلہ سناتے ہوئے القدس کو غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے ضروری امر یہ ہے کہ مسلمان اور مسیحی معاشروں میں موجود باشعور افراد اور دانشور اس اعلان سے پیدا شدہ خطرات اور مستقبل میں القدس، یعنی یروشلم شہر اور فلسطین کے مستقبل کے بارے میں پیدا ہونے والے سنگین خدشات سے متعلق اپنے معاشروں کو آگاہی فراہم کریں اور امریکا کے منفی ہتھکنڈوں کی بدولت دنیا میں پھیلنے والی انارکی کا راستہ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مختصراً یہ عرض کرتا چلوں کہ گزشتہ چند برسوں میں امریکی سیاست کو جس بری طرح ناکامیوں کا سامنا رہا ہے، شاید تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہ رہا ہوگا۔ لہذا اب امریکا ہر صورت اسرائیل کی خوشنودی اور اس کے تحفظ کی خاطر اپنے ان تمام ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے جنہیں کبھی امریکا کہ جانب سے داعش کو بناکر حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو کبھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک کی سرحدی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ان ممالک میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرکے انجام دینے کی کوشش کی گئی۔

بہرحال شام، لبنان، عراق، ایران، پاکستان اور افغانستان سمیت متعدد مقامات پر امریکی منصوبے خاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ایسے وقت میں القدس کےلیے ایسا اعلان کرنا کہ القدس غاصب صہیونی اور جعلی ریاست اسرائیل کا دارالحکومت ہوگا، یقیناً یہ اعلان اپنے اندر خطرناک عزائم لیے ہوئے ہے جو صرف فلسطین و القدس تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کےلیے انتہائی سنگین نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان خطرات میں سے ایک تو یہ ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلم دنیا کو شیعہ و سنی کے جھگڑے میں تقسیم کرکے رکھا جائے تاکہ مسلم دنیا کبھی بھی متحد نہ ہونے پائے؛ اور اس کام کےلیے امریکا و اسرائیل نے کئی ایک عرب ممالک کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور ان سے یہ معاہدہ کر رکھا ہے کہ امریکا ان ممالک کی سلامتی کا ضامن ہے۔

معروف سیاسی رہنما اور دانشور پروفیسر خورشید احمد نے اس عنوان سے لکھا ہے کہ نئے صہیونی منصوبے کے مطابق شرق اوسط میں سنی اور شیعہ تصادم کا فروغ، اسرائیلی اور سنی اسلام کا متحدہ محاذ، فلسطین کی آزاد ریاست کے تصور کو دفن کرکے بیت المقدس کو اسرائیل کا مستقل دارالحکومت بنانا اور فلسطینیوں کےلیے ایک ایسی بے معنی ضمنی ریاست کا قیام جو چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں پر مشتمل ہو، جس کی کوئی مستقل فوج نہ ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاؤں ابودیس ہو، اور جو ایسی کٹی پھٹی، لولی لنگڑی اور کمزور (نام نہاد) ریاست ہو جو معاشی طور پر کبھی خودکفیل نہ ہوسکے اور جو ہمیشہ مالی اعتبار سے امریکا اور چند دوسرے ممالک پر منحصر رہے۔

اس شیطانی عمل کےلیے امریکہ اور اسرائیل نے جو لائحہ عمل بنایا ہے اور، امریکی اخبارات کے مطابق، جس کے سلسلے میں کچھ عرب ممالک کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے، اسے 2018 کے شروع میں ارض فلسطین پر مسلط کرنے کا پروگرام ہے۔ (بحوالہ ترجمان القرآن، جنوری 2018)۔

یہاں ایک اور بات کی وضاحت ضروری ہے کہ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ القدس، یہودیوں کا تین ہزار سال سے دارالحکومت رہا ہے۔ تو ان کی اطلاع کےلیے عرض ہے کہ القدس تین ہزار تو کیا دو ہزار سال قبل بھی بنی اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر یا پھر ان کے اقتدار میں نہیں رہا۔ القدس ہمیشہ سے ہی فلسطین کا دارالحکومت رہا ہے۔ یعنی القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت رہا ہے اور آج بھی ہے۔

’’القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے،‘‘ اس عنوان سے خود فلسطین میں موجود عیسائی روحانی پیشوا عطاء اللہ حنا نے خوب انداز میں صہیونیوں کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آغاز میں ’’ہم فلسطینی مسیحی‘‘ کا استعمال کرکے ثابت کردیا ہے کہ فلسطین میں نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی اور ایسے یہودی بھی آباد تھے کہ جو صہیونیت کے پیروکار اور حامی نہ تھے جبکہ پہلی جنگ عظیم سے صہیونیوں کی تنظیم اور ایجنسی نے امریکا اور برطانیہ کی مدد سے دنیا بھر کے صہیونیوں کو فلسطین لاکر آباد کرنا شروع کیا اور 1948 میں غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلان کردیا۔

فلسطین کے بشپ عطاء اللہ حنا نے صاف الفاظ میں امریکی صدر کے القدس سے متعلق اعلان اور فیصلے کی مذمت کرکے بتادیا ہے کہ القدس، فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور رہے گا۔ دوسری جانب افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلم دنیا بالعموم اور عرب دنیا بالخصوص، امریکی صدر کے اعلان کے بعد کھل کر کوئی مؤقف اختیار کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی گواہی خود مسجد اقصیٰ کے خطیب اعظم شیخ عکرمہ صابری دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں اور امریکی اقدامات کے ذمہ دار عرب ممالک ہیں۔ عرب دنیا نے قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی آزادی کےلیے اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا نہیں کیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو آج یہ دن دیکھنے پڑے ہیں۔

یقیناً یہ بات حقیقت ہے کہ جس قدر امریکی صدر کا بیان خطرناک ہے، اس قدر عرب اور مسلم دنیا سے ردعمل نہیں آیا ہے۔ عرب ممالک کا ردعمل انتہائی ڈھیلا ڈھالا اور بے معنی ہے۔ عرب ممالک کے حکمران مسلمانوں کے پہلے قبلہ اورتیسرے حرم کے حوالے سے بہت بڑی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، مستقبل میں جن کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور ان عرب حکمرانوں کی بادشاہتیں اور تخت و تاج بھی باقی نہیں رہے گا۔

جیسا کہ زیرِ نظر تحریر کے آغاز میں بیان ہوا ہے، القدس سے کبھی یہودیوں کا کوئی تاریخی تعلق نہیں رہا۔ پوری تاریخ گواہ ہے کہ بیت المقدس کے ساتھ القدس شہر بھی ہمیشہ مسلمانوں کا گہوارہ رہا ہے۔ عرب دنیا کے حکمرانوں نے او آئی سی میں یہ کہا ہے کہ مشرقی القدس فلسطین کا حصہ بنالیا جائے۔ یہ بیان شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ القدس کی مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم براہ راست صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کے ناپاک عزائم کی تکمیل کا ایک طریقہ ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب اعظم شیخ عکرمہ صابری نے یہ بھی کہا ہے کہ قضیہ فلسطین تاقیامت مسلمانوں کا مرکز رہے گا اور یہ آج بھی صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔ اگر کروڑوں برس بھی بیت جاتے ہیں تب بھی القدس کی اسلامی اور عرب حیثیت کوختم نہیں کیا جاسکتا۔ القدس فلسطینی قوم کا محاذ جنگ ہے اور ہم یہ محاذ نہیں چھوڑیں گے۔ القدس اور الاقصیٰ ہمارے تھے، اور ہمارے ہی رہیں گے۔

خلاصہ یہ ہے کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور پوری مسلم دنیا اور بالخصوص خطے میں موجود عرب دنیا کو چاہیے کہ اسرائیلی کاسہ لیسی چھوڑ کر یمن اور دوسرے ممالک پر جنگیں مسلط کرنے کے بجائے القدس کی حرمت اور تقدس کی خاطر اقدامات کریں۔ القدس، مکہ اور مدینہ کا حصہ ہے۔ القدس سے روگردانی حرمین شریفین سے روگردانی کے مترادف ہے۔ القدس کو لاحق خطرات مکہ اور مدینہ کو درپیش خطرات کے مترادف ہیں۔ ہمیں القدس کا دفاع مکہ اور مدینہ ہی کی طرح کرنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے منحوس اقدام نے مسلمان اور عیسائی برادری کو باہم متحد کردیا ہے۔ عالم اسلام اور عیسائی دنیا کے سامنے القدس کے تاریخی اسٹیٹس کا دفاع ایک بڑا چیلنج ہے اور ہم سب کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے۔ القدس کے تقدس اور تحفظ کےلیے فلسطینی قوم کے نوجوانوں اور خواتین نے قبلہ اول کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کررہے ہیں۔ آج بھی فلسطین کی بہادر بیٹیاں، عرب اور مسلمانوں کی جانب سے قبلہ اول کا دفاع کررہی ہیں۔ کیونکہ سب جانتے ہیں کہ القدس ہی فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اکائیاں متحد ہوجائیں اور ایک آواز ہوکر ’’القدس، فلسطین کا ابدی دارالحکومت‘‘ کی صدا بلند کردیں… یقیناً امریکی ایوانوں میں لرزہ طاری ہوجائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Incredible declared filed petition for Sheikh Rasheed's disqualification
Previous Post شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
Next Post شاہد مسعود معاملہ؛ سپریم کورٹ نے اہم میڈیا شخصیات کو طلب کرلیا
Shahid Masood case; Supreme Court summoned key media figures

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.