اسلام آباد: وزارت مذہبی امورنے شیڈول کے مطابق آج ہونے والی حج قرعہ اندازی موخرکردی۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری اور پرائیوٹ حج کوٹہ 50، 50 فیصد، سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری کوٹہ 60 اورپرائیویٹ 40 فیصد کرنے کا حکم دیا جب کہ کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 67 فیصد اور پرائیویٹ 33 فیصد منظورکیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2018 کیلیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی آج کی جانی تھی اور درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی۔








