yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

منیبہ مزاری ہو یا بُشریٰ مانیکا- ہم سب ایک ہیں

Web Editor January 15, 2018 1 min read
Muniba mazari or Bushra Maneka- we all are same
Share this:

کافی عرصے کی غیرحاضری کے بعد لکھنے کا موقع ملا۔ گھر سے باہر نوکری کرنے والی خاتون کی زندگی کس قدر مصروف اور مشکل ہوتی ہے اس کا اندازہ وہی کر سکتا ہے جو اس میدانِ جنگ اور اس کی پیچیدگیوں سے واقف ہو۔ میں کبھی کبھی خود حیران ہو جاتی ہوں جب میں خود کو اور اپنے جیسی ہزاروں عورتوں کو دیکھتی ہوں جو پورا دن گھر سے باہر کام کرتی ہیں اور جیسے ہی گھر میں داخل ہوتی ہیں تو گھر کے کام اسے آن گھیرتے ہیں۔

میں اپنا محاسبہ اور موازنہ کرتی ہوں تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہوں کہ عورت ہے کیا؟ لامتناہی جوابات میرے شعور کو جھنجھوڑتے ہیں اور لاشعور میں نجانے کتنے احساسات محسوس ہوتے ہیں۔

بیٹی، بہن، بیوی، ماں، یہ عورت نامہ ہے۔ ایک ایسی تحریر جِسے سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ مرد نے دو تھپڑ رسید کر کے موٹی سی گالی دی عورت نے اپنی گود میں بیٹھے بچے کو دیکھا اور خاموش ہو گئی۔ یہ ایک عکس ہے۔ ایک رُخ ہے اس تصویر کا جو آج بھی ہم سے چیخ چیخ کے یہ کہتی ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو ایک کامیاب عورت کا وجود برداشت نہیں کر سکتے۔ کامیاب تو درکنار جہالت اور ذلت کی پستیوں میں غرق ایک مجبور عورت کو مزید روندنے میں یہ معاشرہ فخر کرتا ہے کیونکہ مرد حاکم ہے اور عورت محکوم ہے۔ اپنی سماعتوں کو بہرا، آنکھوں کو اندھا اور فکر و آگہی کی سبھی بتیاں گُل کر کے یہ اگلی چند سطور پڑھئے

مبارک ہو آپ کا بیٹا کامیاب ہوا۔ جی بہت شکریہ، آخر خون کس کا ہے

ایسی اولاد سے خُدا بچائے بوڑھے باپ کو کُتے کے ٹھیکرے میں پانی پِلا دیا۔ بس جی کیا کہیں “ماں” نے تربیت ہی ایسی کی ہے

ارے آپ کی بہو تو چندے آفتاب چندے ماہتاب ہے۔ جی بالکل آخر میرے بھائی کی بیٹی ہے۔ کوئی مذاق ہے کیا۔

دیکھو تو نواب زادی کتنا سالن کھاتی ہے۔ “ماں” نے سسرال کے طور طریقے سکھائے ہوں تو پتہ ہو

اور نجانے ایسی کتنی باتیں ہیں جو اگر رقم کروں تو اصل موضوع تشنہ رہ جائے۔ ہمارا معاشرہ عورت کو کسی حال میں نہیں بخشتا۔۔

گھریلُو ناچاقی سے لے کر طلاق تک اور شوہر کی تھوڑی کمائی سے لے کر تیسری بار پھر بیٹی کو جنم دینے تک قصوروار عورت ہی ہے۔ عورت کے کرم اور اُس کا نصیب یہ دونوں چیزیں کب اس کا جرم بن جاتی ہیں پتا ہی نہیں چلتا۔ دنیا جہان کی بدترین گالیاں بھی تب ہی تکمیل کی منزل پہ پہنچتی ہیں جب اُن میں ماں اور بہن جیسے معتبر رشتوں کی آمیزش کی جائے۔ سبز قدم قرار دیئے جانے سے لے کر منحوس ہونے تک اور بدصورت ہونے سے لے کر جنم جلی کہلانے تک سارے خطبات، القابات، استعارات اور تشبیہات عورت ہی کے لئے ہیں۔

میں یہ سب کیوں لکھ رہی ہوں اور اپنا خون کیوں جلا رہی ہوں اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ میں ایک عورت ہوں ایک بیٹی، بیوی اور ماں ہوں شاید یہ ایک وجہ ہے۔ لیکن ٹھہریئے اصل وجہ وہ ویڈیو ہے جو ابھی فیس بُک پر نظروں کے سامنے سے گُزری۔ ویڈیو میں ایک شخص ہے جو اپنی مطلقہ بیوی کی پاکدامنی کی حمایت میں دلائل دے رہا ہے۔ ساتھ ہی لگے ہاتھوں جس سیاسی لیڈر سے اس کی سابقہ اہلیہ منسوب کی جا رہی ہے اس مَرد کی بھلائی اور پاکیزگی کے قصے بھی سُنا رہا ہے۔ متعلقہ ویڈیو کے نیچے فیس بُک کے مجاہدین، علامے اور مولانے اور لبرلز اور فہرست خاصی طویل ہے ان کے کمنٹس بھی پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور کیوں نہ پڑھیں بھئی بےغیرت ہم ویسے ہی ہو چکے ہیں۔ دل ہمارے مردہ اور سخت ہو چکے ہیں۔ آزادئِ اظہار کے بے دریغ اور لا محدود استعمال میں ہماری قوم اتنی ماہر ہو چکی ہے کہ ماہرانہ آراء کا ایک تانتا اور سیلِ تند رو ہے جو تھمنے میں نہیں آتی۔ گمان گزرتا ہے کہ واہ کیا دانشوروں پہ مبنی قوم ہے جو نہ اخلاقیات کی پرواہ کرتی ہے اور نہ ہی ذاتیات پہ اُترنے سے گریز۔ ایک پاگلوں کا ٹولہ ہے جو بیٹھ کے روٹیوں کو توڑنے کے ساتھ ساتھ کی بورڈ پہ اپنی انگلیاں توڑنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

مجھے اس تحریر میں نہ ہی عمران خان سے کچھ کہنا ہے اور نہ ہی بشریٰ مانیکا سے مجھے کوئی سروکار ہے۔ میرا دُکھ صرف یہ ہے کہ ہماری تماشبین قوم اور انتہا کی حدوں کو چھوتا غیر ذمہ دار میڈیا جن کی رگوں میں غیرت اور شرافت کی بجائے بےغیرتی اور بھونڈا پن دوڑ رہا ہےصرف اپنی نیوز فیڈز، والز، پوسٹس اور نام نہاد ریٹنگ کی خاطر بریکنگ نیوز کا تڑکہ لگا کر چار بچوں کی ماں کی عزت کو نیلام کر رہے ہیں۔ رہ گئے سیاسی لیڈر تو سیاست پاکستان میں صاف تھی ہی کب؟ سیاسی طہارت تو اقبال اور قائد کے جانے کے ساتھ ہی رُخصت ہو گئی۔ یہاں جو سیاست میں ہے اُس کا وطیرہ یہ ہے کہ جو کہنا ہے کرنا نہیں ہے اور جو کرنا ہے کہنا نہیں ہے۔ مجھے صرف اتنا معلوم ہے کہ جب سے اس تیسری شادی کا واویلا مچا ہے تب سے لے کر اب تک ایک بیٹے کو اس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اپنی ماں کے دفاع کے لئے ٹی وی پر آنا پڑا اور ایک شوہر کو اپنی سابقہ اہلیہ کی عفت کے حق میں دلائل دینے پڑے۔ کیا یہی وہ معاشرہ ہے جس کا سید و سردار شاہِ لولاک ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو رحمت بتاتا ہے؟

المیہ یہ ہے کہ پاکستان اور اس معاشرے میں ایک عورت کی عزت اور اس کے وقار کی نہج کیا ہے اس کا ادراک کوئی نہیں کر سکا۔ ہمیں معذرت کے ساتھ کوئی کامیاب عورت کہیں بھی ہو کیسی بھی ہو برداشت نہیں ہوتی۔ ہمیں زبیدہ طارق کے خاموشی سے گزر جانے پہ افسوس تو بہت ہوتا ہے لیکن ان کی زندگی میں ہم  ان کی عزت کر سکتے۔ ہمیں پڑھے لکھے بغیر دانشور بننے کا بہت شوق ہے اس لئے ہم ملالہ یوسفزئی کو غدار اور ایجنٹ اور نجانے کیا کیا کہنے سے نہیں چُوکتے۔ ہمیں منیبہ مزاری کی کامیابیاں ہضم نہیں ہوتیں اس لئے ہم ایک ذاتی مسئلے کی بنیاد پر اسے ہیرو سے زیرو بنا دیتے ہیں۔

یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم جس چیز کے بارے میں کچھ نہیں جانتے جس حقیقت سے ہم لاعلم ہیں اور اس کے متعلق کوئی مستند معلومات نہیں رکھتے ہم اس کو اپنی قیاس آرائیوں اور اپنی سوچ کی عینک لگا کے خود پرکھیں اور اس کے خلاف لکھیں۔ ہمارے اپنے گھروں میں کیا ہو رہا ہے وہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم سب کچھ چھوڑ کے یہ فیصلہ ضرور کریں گے کہ وہ اچھی بیوی تھی یا نہیں۔ قارئین سے معذرت کے ساتھ یہ وہ آئینہ ہے جسے ہم دیکھنے سے شرماتے نہیں بلکہ کتراتے ہیں۔ بات فقط بشریٰ یا منیبہ کی نہیں بات ایک عورت کی ہے۔ بات اس عورت کی عزت کی ہے۔ بات یہ نہیں ہے کہ ایک طلاق یافتہ عورت کو رشتہ بھیجا گیا یا نہیں بات اس عورت اور اس کے گھر والوں کے مجروح شدہ احساسات اور عزت کی پامالی کی ہے۔ بات یہ نہیں ہے کہ ایک مَرد اپنی سابقہ بیوی کو ہتک عزت کا دعویٰ کر کے اسے ہرجانے کے نوٹس بھیجے اور عدالتوں میں گھسیٹے وہ بھی پانچ پانچ دفعہ۔ بات اس عورت کے وقار کی ہے۔

افسوس کے ساتھ ہم وہ معاشرہ ہیں جو بیمار بکریوں کے یکطرفہ ریوڑ کی طرح آزادئِ اظہار حق کے نام پر لوگوں کی عزت اور غیرت پہ رائے قائم کر کے پلتا ہے۔ جب تک ہم کسی انسان کی کردار کشی نہ کرلیں ہمیں سکون نہیں ملتا۔ یہاں آج بھی حوّا کی بیٹی اپنے جائز حقوق کے لئے تڑپتی ہے۔ یہاں آج بھی بیٹے کو بوٹی اور بیٹی کو شوربہ ملتا ہے۔ اس معاشرے میں لڑکی کو یہ کہہ کر بیاہا جاتا ہے کہ بیٹی تیرا جنازہ ہی اب اس گھر سے نکلنا چاہئے۔ یہاں ایک عورت کی کمزوری کا یہ عالم ہے کہ اس کا شوہر باہر جو چاہے کرتا رہے اس سکھایا جاتا ہے کہ اعتراض نہ کرو لوٹ کر وہ تمہارے ہی پاس آئے گا۔ کبھی کبھی میں سوچتی ہوں ہم کیسی بیٹیاں اور بیٹے اس معاشرے کو دے رہے ہیں۔ ماڈرنزم کی لہر میں بہہ کر یا تو ہم انتہائی مغرب زدہ ہو جاتے ہیں یا پھر اسلام کے نام پر خطرناک حد تک مشرق زدہ۔ ہمارے یہاں اعتدال کا راستہ وجود ہی نہیں رکھتا اور اگر ہے تو انتہائی پُرخار ہے۔ مرد ہو یا عورت وہ کچھ اچھا کرے تو ہم سر آنکھوں پر بٹھائیں گے اور اگر کوئی ذرا سی بات اس کے خلاف آ جائے تو ہم اسے اتنا لتاڑیں گے، دلائل کی وہ مار ماریں گے اس کے کردار کو اس حد تک پرکھیں گے کہ اس کو اپنی زندگی موت سے بدتر لگنے لگے۔

بخدا یاد رکھئیے عورت معاشرے کی معمار ہوتی ہے۔ عورت ماں ہو یا ویشیا سب سے پہلے عورت ہوتی ہے۔ کبھی سوچا ہے کہ منٹو نے کیوں لکھا تھا کہ “ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں عورت کوٹھا تو چلا سکتی ہے تانگہ نہیں۔” پھر ایک جگہ کہتا ہے کہ “ہم کوٹھے پہ بیٹھنے والی عورت کو تو نام دے سکتے ہیں لیکن کوٹھے پہ آنے والے مردوں کو نہیں۔” مجھے اس قوم کا اس سے بھیانک اور منافقت سے بھرا ہوا چہرہ نظر نہیں آتا۔ ہم عورت کو رشتوں کے نام سے پرکھنے کی بجائے اسے صرف عورت سمجھ کر کب سوچنا شروع کریں گے۔ چھوڑ دیجئے کہ وہ کسی کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ہے بس یہ سوچئے کہ وہ ایک عورت ہے۔ لیکن مجھے معلوم ہے کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہماری نیوز فیڈز اور لائکس کا کیا ہو گا اور ریٹنگ کیسے آئے گی؟ اشتہارات کیسے چلیں گے؟ بل بورڈز کون دیکھے گا؟ اور اگر آپ پُل کے دوسری طرف کھڑے ہیں تو یہ شعر آپ کی نذر ہے

میرا دکھ یہ ہے میں اپنے ساتھیوں جیسا نہیں

میں بہادر ہوں مگر ہارے ہوئے لشکر میں ہوں

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
O leaders of the nation, we are ashamed from you
Previous Post اے قوم کے قائد، ہم آپ سے شرمندہ ہیں
Next Post مشرق وسطیٰ کے وہ ہوٹل جنہوں نے تاریخ بنتے دیکھی
The hotels of the Middle East who have seen history

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.