yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

زینب امین اور ہماری کھوکھلی سماجی اقدار

Web Editor January 10, 2018January 10, 2018 1 min read
Zainab trustee and our hollow social values
Share this:

زینب امین اپنے نام ہی کی طرح خوبصورت ننھی سی تتلی تھی۔ آٹھ سالہ اس بچی کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ یہ عمر تتلیوں اور جگنوؤں سے کھیلنے کی ہوتی ہے جس میں ارد گرد بسے تمام افراد بچوں کو اپنے باپ، اپنے بھائی جیسے لگتے ہیں۔ زینب گھر سے ٹیوشن سینٹر جانے کےلیے نکلی اور پھر اس کی لاش ہی گھر واپس آئی۔

قصور میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ پچھلے ایک سال میں زینب سمیت 12 کم سن بچیاں حیوانیت کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھوچکی ہیں۔ بے حسی کا یہ عالم ہے کہ نہ تو پنجاب حکومت کے کان پر کوئی جوں رینگتی ہے اور نہ کسی این جی او کو توفیق ہوتی ہے کہ وہ زینب اور اس جیسی کئی بچیوں کے حق میں، جو قصور کی دھرتی پر حیوانیت و بربریت کے بدترین اظہار کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں، کوئی آواز ہی اٹھائے۔

زینب محض آٹھ برس کی بچی تھی۔ اس عمر میں زندگی تتلی کے رنگوں کی مانند حسین معلوم ہوتی ہے۔ شاید یہ زندگی کا حسین ترین دور ہوتا ہے اس لیے اسے بچپن کہتے ہیں۔ ضد کرو اور بات منوا لو، چاہو تو اڑتے گگن کو چھو لو۔ زینب بھی شاید باقی بچوں کی مانند ایسا ہی سوچتی اور چاہتی ہوگی۔ لیکن پھر اس کا سامنا ہماری دنیا سے ہوا، اور اس آٹھ برس کی معصوم بچی کو معلوم ہوا کہ ہماری دنیا میں نہ تو رنگ ہیں نہ ہی خواب۔ یہ تو فقط منافقت کا لبادہ اوڑھے ایسی دنیا ہے جہاں آج بھی انسانوں اور انسانیت کے روپ میں چھپے بھیڑیئے ہر آن شکار کو دبوچنے کی خاطر تیار بیٹھے ہیں۔ اور جہاں آج بھی حیوانوں کا ہی فرمان چلتا ہے۔ زینب جیسی کئی بچیاں اکثر و بیشتر نہ جانے کتنے حیوانوں کی جنسی تسکین کے سامان کا باعث بنتی ہیں، کتنی ہی تنازعات میں زندہ جلا دی جاتی ہیں۔

لیکن اس نام نہاد انسانی معاشرے پر نہ تو اس کا کوئی اثر ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی فرق پڑتا ہے۔ اس طرح کی خبریں ہمیشہ کی طرح چند لمحات کےلیے ٹی وی چینلوں کی بریکنگ نیوز کی زینت بنتی ہیں، چند اخبارات کی سرخیوں کے طور پر کام آتی ہیں، اور پھر سب کچھ بھول بھال کر ٹرمپ کے متنازعہ بیانات اور ظالمانہ پالیسیوں کے متعلق شور و غل شروع ہو جاتا ہے۔ ٹرمپ متعصب ہے، ٹرمپ مسلمانوں سے خائف ہے، ٹرمپ پاکستان سے برا سلوک کرنا چاہتا ہے۔ مغربی دنیا ہمارے معاشرے میں بے حیائی اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے اور یہ شور و غل مچا کر اپنی معاشرتی کھوکھلی اور حیوانی اقدار سے انتہائی آسانی کے ساتھ چشم پوشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

آپ کو اوریا مقبول جان جیسے شدت پسند بھی کروڑوں کی تعداد میں معاشرے میں دیکھنے کو ملتے ہیں جو جنسی زیاستی کی شکار خواتین کو اکثر و بیشتر ہمدردی کے بجائے مجرم ٹھہراتے ہوئے ان کے لباس یا اطوار کو اس زیادتی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہیں۔ اکثر و بیشتر عورت سے کہا جاتا ہے کہ اپنا آپ ڈھانپ کر رکھو تاکہ مردوں میں شہوانی لذت حاصل کرنے کی تحریک نہ پیدا ہو۔

جب معاشرے میں جنسی آسودگی کے خیالات، جو انسان کی بنیادی جبلتوں میں سے ہیں، انہیں بھی دبادیا جائے تو نتیجتاً جبلت تو نہیں مرتی لیکن چھپ چھپا کر جنسی تسکین حاصل کرنے کا عمل ضرور جاری رہتا ہے جس کے نتیجے میں ایسے نفسیاتی مریض بھی پیدا ہوجاتے ہیں جو کہیں بھی موقع نہ ملنے کے باعث کم سن بچوں اور بچیوں تک کو اپنی جنسی تسکین کا سامان بنا ڈالتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا اب اپنے بچوں اور بچیوں کو بھی ہم پردوں اور برقعوں میں ڈھانپ دیں اور جنسی مریضوں کو کھلے عام دندنانے کی اجازت دے دیں؟ خدارا ثواب و جزا کے چکر سے نکل کر انسان کی بنیادی جبلتوں کو سمجھیے اور اپنے بچوں اور بچیوں کو ان پر آگاہی دینے کے علاوہ اپنے معاشرے میں اس سے متعلق ایک صحت مند مکالمے کا آغاز کیجیے۔

شاید آئینہ دیکھ کر اپنے معاشرتی رویوں اور اقدار کا مکروہ چہرہ دیکھنا بے حد مشکل کام ہے، اسی لیے کبھی بے حیائی، عریانی اور کبھی امریکہ اور دیگر مغربی معاشروں کی خامیوں پر آہ و بکا کرکے ایک شور پیدا کیا جاتا ہے جس میں زینب اور اس جیسی دیگر بچیوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی جاتی ہے؛ اور شاید اسی لیے بچیوں اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی آگاہی کی مربوط و منظم مہم چلانے کے بجائے اربابِ اختیار میں سے کوئی ان واقعات کا شوبازی والا نوٹس لے لیتا ہے، تو کوئی مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عبرت کا نشان بنانے کے دعوے کرتا ہے۔ لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات کے مترداف، محض باتوں اور دعووں تک محدود رہتا ہے۔

یہ مسئلہ دراصل ہماری ان منافقانہ اقدار اور سوچ کی پیداوار ہے جو بچے بچیوں یا خواتین سے جنسی زیادتی کو کہیں نہ کہیں آج بھی قبولیت کی سند عطا کرتی ہیں۔ دراصل یہ ایک ایسی گھٹیا اور فرسودہ سوچ ہے جو محض اپنی انا، اپنی برتری اور اپنی مردانگی کو ثابت کرنے کےلیے وطن عزیز کے طول و عرض میں پنپ رہی ہے۔ اس سوچ کی آبیاری اسکول، کالج، مدارس، مساجد حتی کہ گھروں تک میں ہوتی ہے جہاں عورت کو کمزور ثابت کرتے ہوئے بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ عورت چولہا جلانے، بچے پالنے اور مرد کی ہم بستری کے علاوہ زندگی میں کچھ اور ارمان نہیں رکھ سکتی وگرنہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے اور خاندان یا برادری کی غیرت کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

حال ہی میں پیش آنے والا یہ واقعہ دراصل سماجی رویوں کے حیوانی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایک ایسا حیوانی رویہ جو کسی بھی بچی یا عورت کو قہقہہ لگاتا دیکھے، خوش دیکھے تو فوراً اس بچی کو آوارہ بدچلن کہتے ہوئے غیرت کے نام پر ایک خطرہ قرار دے دیتا ہے۔ جہاں کوئی بھی معصوم بچہ اگر نیکر پہنے باہر کھیلنے کو نکلے تو وہ بھی غیرت مندوں کی شہوانی لذت بھڑکانے کا مجرم ٹھہرایا جاتا ہے۔

یہ شدت پسندانہ رویہ اور سوچ دراصل ’’کمزوری‘‘ کے شکار معاشرے کی پہچان ہے، ایسا معاشرہ جہاں مرد آج تک اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ غیرت یا مردانگی کا تعلق محض شہوانی لذتوں کی تسکین کا نام نہیں اور نہ ہی مردانگی غصہ دکھانے کا نام ہے۔ وہ تمام عوامل جو بچوں اور بچیوں کے جنسی استحصال کا باعث بنتے ہیں، ان سے متعلق نہ صرف صحت مندانہ مباحثوں اور بحث کی ضرورت ہے بلکہ ملک میں موجود قوانین کو بھی مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے گھناؤنے فعل کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

بصورت دیگر جو معاشرہ زینب جیسی ننھی کلیوں کو زندگی کی بقا کی ضمانت نہیں دے سکتا، خود اس معاشرے کی اپنی بقا کی بھی پھر کوئی خاص ضرورت یا اہمیت باقی نہیں رہ جاتی۔ کم سے کم بچوں کو ہماری اس سفاک دنیا سے متعلق، جو ایک جنگل کی مانند ہے، آگاہی ضرور فراہم کرنی چاہیے اور زینب جیسی بچیوں کو پیدا ہوتے ہی یہ بتادینا چاہیے کہ ہماری بنائی ہوئی اس خود ساختہ دنیا اور معاشرے سے زیادہ محفوظ تو جنگل ہوتا ہے۔

زینب جیسی ننھی پریوں کو جنسی تسکین کا سامان بنانے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس گھٹیا اور فرسودہ سوچ سے بھی جان چھڑانا بے حد ضروری ہے جو لواطت اور بچیوں کی عصمت دری کو محض حادثہ یا انفرادی جرم قرار دیتی ہے۔ قالین کے نیچے گند چھپانے کے مصداق، ان واقعات سے نگاہیں چرانے کے بجائے ان کے عوامل اور ان کے تدارک پر ایک مثبت بحث کا آغاز ہونا چاہیے۔ ننھی زینب کے خواب تو اس کی زندگی کے ساتھ کہیں دفن ہوگئے لیکن اپنے معاشرے میں موجود، خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی کروڑوں بچیوں اور بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کےلیے اب معاشرے میں غیرت کے تصور کو تبدیل کرتے ہوئے بنیادی معاملات اور جبلتوں کے متعلق صحیح مقام اور وقت پر بحث و آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

پورن سرچ میں اول نمبر، مرغی اور اندھی وہیل مچلی سے جنسی تسکین حاصل کرنے جیسے واقعات، لواطت میں اقوام عالم میں سرفہرست قوم اور اب ننھی بچیوں کو بھی جنسی تسکین کا نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد ہمارے معاشرے میں اجتماعی طور پر نفسیاتی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
6 Arab countries where people do not pay income tax
Previous Post چھ عرب ملک جہاں کے لوگ انکم ٹیکس نہیں دیتے
Next Post مالی
Gardener

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.