counter easy hit

صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

President Trump is a mental patient, New York Times claimsامریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکا میں بحث جاری ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہ ہی ماہرین نفسیات علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں۔ دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤسے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔ گزشتہ روز شمالی کوریا کے صدر کے جواب میں صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے نیوکلیئر ہتھیار زیادہ طاقتور ہیں جو ان کی ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ماہرین دماغی امراض نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور منتخب نمائندوں پرزور دیا کہ وہ صدر کے اس رویے کو روکنے کے لیے ان کی مدد کریں اور انھیں ایسے بیانات دینے سے روکیں۔