yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جاپانی ماہرین نے چھلکے سمیت کھایا جانے والا کیلا تیار کرلیا

Web Editor January 4, 2018 1 min read
Japanese experts prepared banana to eat with peak
Share this:

ٹوکیو: جاپان کے علاقے اوکایاما کے ماہرین نے کیلے کی ایک خاص قسم کی افزائش کی ہے جس کا چھلکا بھی کھایا جاسکتا ہے۔

Japanese experts prepared banana to eat with peakاس خاص کیلے کو ’مونگی بنانا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مونگی اوکایاما زبان کا لفظ ہے جس کے معنی حیرت انگیز کے ہوتے ہیں۔ اس علاقے میں ڈی اینڈ ٹی فارم کے ماہرین نے ان کیلوں کے لیے ایک نیا اور اچھوتا طریقہ متعارف کرایا ہے جس میں اس درجہ حرارت میں کیلا اگایا جاتا ہے جب وہ 20 ہزار سال قبل سخت سردی میں  نموپذیر ہونا شروع ہوا تھا۔ ڈی اینڈ ٹی کے ماہرین کیلوں کے درخت کی کونپلوں کو منفی 60 درجے سینٹی گریڈ میں منجمد کردیتے ہیں اور اس کے بعد جب یہ پودے برف سے نرم ہونا شروع ہوتے ہیں تو انہیں زمین پر لگادیا جاتا ہے۔ اس طرح کیلے میں موجود ان کا قدیم ڈی این اے سرگرم ہوجاتا ہے اور کیلا نہ صرف جاپان کے خون جمادینے والے سرد موسم میں اگتا ہے بلکہ اس کی افزائش بھی تیز ہوجاتی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں مونگی کیلوں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا لیکن یہ ڈی اینڈ ٹی فارم ہر ہفتے صرف 10 کیلے ہی بناتا ہے جو مقامی اسٹور پر تھوڑے مہنگے فروخت ہوتے ہیں اور ایسے ہر کیلے کی قیمت 600 پاکستانی روپے جتنی ہوتی ہے۔ اگرچہ اس کا چھلکا اتنا زیادہ لذیذ نہیں تاہم دیگر کیلوں کے مقابلے میں پتلا اور کم ترش ہے اور اسی بنا پر اسے کھایا جاسکتا ہے۔

اس پھل کو جاپانی ویب سائٹ کے ماہرین نے کھایا اور اسے عام کیلے سے بھی زیادہ مزیدار اور میٹھا قرار دیا ہے۔ اس میں شکر کی مقدار عام کیلوں کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے یعنی مونگی کیلے میں 24 گرام اور عام کیلے میں 18 گرام تک شکر ہوتی ہے۔ بعض افراد نے اس کی خوشبو بہت تیز بتائی اور اس کا ذائقہ انناس جیسا قرار دیا ہے۔

یہ پھل مکمل طور پکنے کے بعد ہی کھایا جاسکتا ہے اور اس کا چھلکا بہت پتلا ہے جسے چبانا اور کھانا بہت آسان ہے۔ اگر صرف چھلکا ہی کھایا جائے تو یہ تلخ محسوس ہوتا ہے، اسی لیے چھلکے کو گودے کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو یہ بالکل بھی محسوس نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق اس کا چھلکا صحت کے خزانے سے مالامال ہے ۔ اس میں وٹامن بی 6، میگنیشیم اور دیگر اجزا موجود ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ٹھنڈے ماحول میں افزائش کی وجہ سے کیلے پر کیڑے مکوڑے نہیں آتے اور اس پر کوئی دوا استعمال نہیں کی جاتی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Two childrens died in a traffic accident due to fog in Lahore
Previous Post لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق
Next Post اسپین میں مسافر کا جہاز کے پر بیٹھ کر انوکھا احتجاج, ویڈیو لنک میں
Unique protest of passenger to sit on ship wing in Spain

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.