yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

اس کا ذمے دار کون ہے؟

MH Kazmi December 15, 2017 1 min read
Who, is, the, Responsible, column, by, Javed, Chaudhry
Share this:

آپ اورنج لائین ٹرین کی مثال لے لیجیے‘ پنجاب حکومت نے چین کی مدد سے 25 اکتوبر 2015ء کو لاہور میں یہ منصوبہ شروع کیا‘ یہ 27 کلو میٹر لمبی ٹرین سروس تھی‘ یہ سروس 25 کلو میٹر پلوں کے ذریعے زمین سے اوپر چلنی تھی اور یہ تقریباً پونے دو کلو میٹر زیر زمین ٹنلز میں بننی تھی‘ منصوبے کی لاگت 164 ارب روپے تھی‘ یہ منصوبہ شروع ہوا‘ سول سوسائٹی سامنے آئی‘ احتجاج ہوا‘ مظاہرین لاہور ہائی کورٹ گئے اور ہائی کورٹ نے 28 جنوری 2016ء کو پنجاب حکومت کے خلاف سٹے آرڈر جاری کر دیا۔

ہائی کورٹ نے حکم دیا حکومت تاریخی عمارتوں سے دو سو فٹ کی حدود میں کام بند کر دے‘ عدالت کے حکم کے بعد شالا مار باغ‘ گلابی باغ‘ بدو کا آوا‘ چوبرجی‘ زیب النساء کا مقبرہ‘ لکشمی بلڈنگ‘ جی پی او‘ ایوان اوقاف‘ سپریم کورٹ رجسٹری بلڈنگ‘ سینٹ اینڈریو چرچ اور موج دریار دربار پر کام بند ہو گیا تاہم حکومت سٹے سے قبل ان تمام مقامات پر کھدائیاں شروع کر چکی تھی۔ سڑکیں توڑی جا چکی تھیں‘ ستون کھڑے کیے جا چکے تھے اور ٹنلز کے لیے زمین میں سوراخ ہو چکے تھے‘ عدالتی حکم کے بعد یہ کام رک گیا۔

مقدمہ چلنے لگا‘ ہائی کورٹ نے 19 اگست 2016ء کو پنجاب حکومت کے خلاف حتمی فیصلہ بھی دے دیا‘ حکومت نے 13 اکتوبر 2016ء کو ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا‘ سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ بنایا‘ سماعتیں شروع ہوئیں‘ وکیل آتے اور جاتے رہے اور دلائل دیے اور لیے جاتے رہے یہاں تک کہ سپریم کورٹ نے 17 اپریل 2017ء کو فیصلہ محفوظ کر دیا‘ یہ فیصلہ 8 دسمبر 2017ء تک محفوظ رہا۔

سپریم کورٹ نے 8 دسمبر کو پنجاب حکومت کو اورنج ٹرین لائین ٹرین مکمل کرنے کی اجازت دے دی تاہم ٹرین چلنے کے بعد تھرتھراہٹ چیک کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی یوں انصاف کا یہ عمل 22 ماہ جاری رہا‘ ان 22 ماہ میں منصوبے کی کاسٹ 164 ارب روپے سے 260 ارب تک ہو گئی۔ وہ ہزاروں لوگ جن کے گھروں اور دکانوں کے راستے کھدے ہوئے تھے‘ وہ 22 ماہ تک ذلیل ہوتے رہے‘ لوگوں کے اربوں روپے کے کاروبار تباہ ہوگئے‘ سیکڑوں چھوٹے بڑے حادثے ہوئے اور ان حادثوں میں بے شمار لوگ جان سے گزر گئے۔

لاہور شہر میں 22 ماہ پولوشن بھی پھیلتا رہا‘ یہ پولوشن بھی ہزاروں لوگوں کو بیمار کر گیا‘ یہ منصوبہ 2017ء میں مکمل ہونا تھا‘ یہ اب 2018ء تک چلا جائے گا‘ ریاست کو اس تاخیر کی کاسٹ بھی برداشت کرنا پڑے گی ‘ سپریم کورٹ نے 17 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا‘ یہ فیصلہ سات ماہ محفوظ رہا‘ ان سات ماہ کے دوران حکومت کا دو کروڑ روپے روزانہ نقصان ہوتا رہااور حکومت چینی کمپنیوں کو اس نقصان کے علاوہ دس ارب روپے اضافی بھی ادا کرے گی۔

میں ادب کے ساتھ یہ پوچھنا چاہتا ہوں اس تاخیر‘ اس نقصان کا ذمے دار کون ہے؟ کیا یہ عوامی منصوبہ نہیں تھا؟ کیا یہ رقم غریب عوام کی امانت نہیں تھی اور کیا پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس میں اس نوعیت کا منصوبہ شروع ہوا؟ دنیا کے پچاس ملکوں کے 148 شہروں میں زیر زمین ٹرینیں چلتی ہیں‘ ٹرینوں کے ٹریک دو دو سو فٹ زمین کے نیچے بچھے ہیں‘ زمین کے اوپر پورے کے پورے شہر آباد ہیں اور نیچے ٹرینیں چل رہی ہیں۔

یہ ٹریک آج سے سو سال پہلے اس وقت بنائے گئے جب ٹیکنالوجی ننگے پاؤں چل رہی تھی‘ لندن میں 1863ء میں زیر زمین ریلوے سسٹم بنایا گیا اور یہ پیرس میں 1900ء میں بنا‘ یہ دونوں شہر لاہور سے قدیم بھی ہیں اور یہ ہمارے مقابلے میں ہزار گناہ زیادہ ’’ثقافتی اثاثے‘‘ بھی ہیں لیکن وہاں کوئی سٹے آرڈر جاری ہوااور نہ ہی یہ منصوبے 22 ماہ تک لٹکے رہے‘ لاہور میں چند اسٹیشنوں کا ایشو تھا‘ ٹیکنالوجی ماضی کے مقابلے میں ہزار گناہ بہتر تھی۔

لندن اور پیرس کی ٹرینیں نوے فیصد زمین کے اندر چلتی ہیں‘ لاہور کی اورنج لائین ٹرین کا نوے فیصد حصہ زمین سے اوپر تھا لیکن ہم نے ان حقائق کے باوجود یہ منصوبہ 22 ماہ روکے رکھا‘ کیوں؟ ہم چند لمحوں کے لیے یہ کیوں بھی سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں اور ہم یہ فرض کر لیتے ہیں اورنج لائین ٹرین منصوبے میں عدالتوں کا اطمینان ضروری تھا لیکن یہاں سوال پیدا ہوتا ہے جو فیصلہ 22 ماہ میں ہوا کیا وہ دو ماہ میں ممکن نہیں تھا؟ ہم نے سات ماہ تک فیصلہ کیوں محفوظ رکھا؟ یہ فیصلہ اگر اپریل میں آ جاتا تو کیا حرج تھا؟ اس تاخیر کا کس کو فائدہ ہوا اور کس کو نقصان ہوا؟

میں دل سے سمجھتا ہوں ہمارے سیاسی اور عسکری نظام کی طرح ہمارے عدالتی نظام کو بھی اصلاح کی ضرورت ہے‘ ریاست کو بہرحال ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے پراجیکٹس کو عام عدالتی نظام سے الگ کرنا ہو گا‘ ہمیں اس کے لیے الگ ٹریبونل بھی بنانا ہوگا‘ ٹریبونل سے سٹے آرڈر کا استحقاق بھی لینا ہوگا اور ٹریبونل کو فیصلوں کے لیے ٹائم فریم کا پابند بھی کرنا ہوگا ورنہ یہ سسٹم اور یہ ملک نہیں چل سکے گا۔

آپ کو یاد ہوگا جسٹس افتخار محمد چوہدری نے2006ء میں اسٹیل مل پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا‘ شوکت عزیز حکومت21 ارب68 کروڑ روپے میں اسٹیل مل فروخت کرنا چاہتی تھی‘ سودے میں زمین اور دوسری تنصیبات شامل نہیں تھیں‘ سپریم کورٹ نے سودا منسوخ کرا دیا‘ ریاست اب تک اسٹیل مل پر 164 ارب روپے خرچ کر چکی ہے لیکن اسٹیل مل اس کے باوجود چل نہیں رہی‘ مل کے قرضے بھی بڑھتے چلے جا رہے ہیں‘یہ مل اگر 2006ء میں فروخت ہو جاتی تو کم از کم 164 ارب روپے تو بچ جاتے۔

آپ دیکھ لیجیے گا ہم یہ مل بھی ضرور فروخت کریں گے لیکن ہم اس وقت تک اس پر 500 ارب روپے خرچ کر چکے ہوں گے‘ ہمیں اس کا ایک دھیلا بھی نہیں ملے گا‘ ہم اسے کباڑیوں کے ہاتھوں بیچیں گے اور کباڑ اٹھانے والوں کو معاوضہ بھی دیں گے‘ آپ اسی طرح ریکوڈک کی مثال بھی لے لیجیے‘ افتخار محمد چوہدری نے یہ منصوبہ 7 جنوری 2013ء میں رکوا دیا۔

ریاست اب تک اس پر 250 ارب روپے خرچ کر چکی ہے لیکن ہم ابھی تک سونے کے ان ذخائر تک نہیں پہنچے جنہوں نے قوم کا مقدر بدلنا تھا‘ ہم نے اسی طرح 2012ء میں عدالتی حکم پر ترکی کے رینٹل پاور پلانٹ ’’کارکے‘‘ کا معاہدہ منسوخ کر دیا‘ کارکے عالمی عدالت انصاف میں چلی گئی‘ عالمی عدالت نے پاکستان کو 830 ملین ڈالر کا جرمانہ ٹھونک دیا‘ اب یہ نوے ارب روپے کون ادا کرے گا؟ اور کراچی میں اب عدالتی حکم پر عمارتیں گرائی جا رہی ہیں‘ یہ عمارتیں کن کی ملکیت ہیں اور اس کا نقصان کس کو ہوگا؟

آپ یقین کیجیے سیکڑوں لوگ ایک عدالتی فیصلے پر ایک رات میں فٹ پاتھ پر آگئے۔یہ درست ہے کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے لیکن یہ بحران پورے عرب امارات‘ پورے یونان‘ پورے لیبیا اور پورے جاپان میں ہے لیکن کیا وہاں عمارتیں گرائی جا رہی ہیں؟ ایمسٹرڈیم شہر کا ایک تہائی حصہ سمندر پر بنا ہے‘ یہ فلوٹنگ ہے لیکن وہاں عمارتیں بنانے پر کوئی پابندی نہیں‘ کیوں؟

میری سپریم کورٹ سے درخواست ہے آپ عمارتیں گرانے یا ہاؤسنگ اسکیموں پر پابندی لگانے کے بجائے تمام ڈویلپرز کو حکم دیں یہ اسکیم بنانے سے پہلے سمندر کے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کے پلانٹ لگائیں اور یہ ہر فلیٹ‘ ہر گھر میں واش روم اور واش بیسن کی لائنیں بھی الگ الگ لگائیں‘ یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا‘ آپ عمارتوں کو گرانے اور تعمیر پر پابندی کے بجائے اسی طرح ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان اور حکومت کو سمندری پانی کو استعمال کے قابل بنانے کا حکم بھی دیں۔

ہمیں بیرونی سرمایہ کاری‘ انٹرنیشنل کمپنیوں اور ملک کا ملکوں کے ساتھ معاہدوں کے معاملے میں بھی اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا‘ ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا ،کیا ہمیں ترقیاتی منصوبے چاہئیں‘ کیا ملک میں سڑکیں‘ پل‘ انڈر پاسز‘ اوورہیڈ برج‘ میٹروز اور ٹرینیں ہونی چاہئیں اور ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کیا ائیر لائینز‘ اسٹیل ملز اور فیکٹریاں چلانا حکومت کا کام ہے اور ہم کب تک عوام کا پیٹ کاٹ کر قومی سرمایہ اسٹیل مل‘ پی آئی اے اور ریلوے جیسے جہنموں میں جھونکتے رہیں گے؟ ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا ہم کب تک ایل ڈی اے‘ سی ڈی اے اور کے ڈی اے جیسے سفید ہاتھی پالتے رہیں گے۔

ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کیا ہمیں واقعی بیرونی سرمایہ کاری‘ بیرونی کمپنیاں اور بیرونی ایکسپرٹس کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ فیصلہ بھی کرنا ہوگا کیا سرکار کی املاک واقعی سرکار کی ہیں‘ ریاست کی سڑکیں واقعی ریاست کی ہیں یا پھر یہ کسی دشمن ملک کی ملکیت ہیں‘ ہم جس دن یہ فیصلہ کر لیں گے ہم اس دن زیادہ بہتر فیصلوں کے قابل ہو جائیں گے‘ ہم اس دن وکلاء کے ہاتھوں سے ملتان جوڈیشل کمپلیکس کے شیشے‘ دروازے اور کھڑکیاں بھی بچا لیں گے اور ہم اس دن اسلام آباد‘ لاہور اور کراچی کی مرکزی شاہراہوں کو بھی دھرنے بازوں سے محفوظ بنا لیں گے۔

آپ یقین کیجیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس دن واشنگٹن میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اسلام آباد کے شہری اس دن گھروں میں بیٹھے بیٹھے سہم گئے تھے‘ لوگوں کا خیال تھا ہماری قوم اب بیت المقدس کا مقدمہ اسلام آباد کی سڑکوں پر لڑے گی‘ یہ اپنے راستے‘ اپنی سرکاری املاک اور اپنی گاڑیوں کو نقصان پہنچا کر صدر ٹرمپ کو سبق سکھائیں گے‘ ہم نے جس دن اپنی سڑکوں کو اپنی سڑکیں اور سرکاری املاک کو اپنی املاک سمجھ لیا ہم اس دن اپنے لیے اچھے فیصلے کر لیں گے ورنہ دوسری صورت میں ہم اسی طرح اپنے منہ پر تھپڑ مار کر دوسروں سے انتقام لیتے رہیں گے‘ ہم اپنے منصوبوں کی کاسٹ بڑھا کر اپنے شملے اونچے کرتے رہیں گے اور عوام اسی طرح ایک دوسرے سے پوچھتے رہیں گے ’’اس کا ذمے دار کون ہے؟‘‘۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Imran Khan, and, Jehangir, Khan, Tareen, case, Joint Investigation, team, can, be, formed
Previous Post عمران، ترین کی نااہلی کے امکانات کم، جے آئی ٹی بن سکتی ہے
Next Post پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
Earthquake, hit, Peshawar, chitral, and, Dir

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.