counter easy hit

کورونا ویکسینیشن پروگرام، سوا لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کو ویکسین لگ گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانیہ میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ برطانیہ کے ویکسین رول آؤٹ کے انچارج وزیر ندیم زاہاوی نے ٹویٹ کیا کہ برطانیہ بھر میں ابتدائی سات دنوں میں 137،897 افراد کوویکسین لگائی گئی ۔ان اعداد و شمار میں ایسے افراد شامل نہیں ہیں جو پیر کے روز سے جنرل فزیشن اور نرسوں کے ذریعہ کمیونٹی کلینک سے ویکسین انجکشن لگوا رہے ہیں ۔ پہلے ہفتے کے دوران 70 سے زیادہ ہسپتالوں نے ویکسی نیشن پروگرام میں حصہ لیا – پروگرام کے تحت اس ہفتے سے مزید 10ہسپتال شامل ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں 1لاکھ8ہزار‘ سکاٹ لینڈ میں 18ہزار ‘ ویلز میں 7ہزار897 اور شمالی آئرلینڈ میں چار ہزار افراد کو ویکسین فراہم کی جا چکی ہے، برطانیہ کا اب تک کا سب سے بڑا ویکسینیشن پروگرام آٹھ دسمبر کو شروع ہوا تھا، سیکرٹری صحت کے مطابق سال کے اختتام تک لاکھوں افراد کو ویکسین فراہم کر دی جائے گی مگر ویکسی نیشن کی موجودہ رفتار سے دس لاکھ افراد کو قطرے پلانے میں مزید چھ ہفتوں کا وقت لگے گا ، اس کا مطلب یہ ہدف 25 جنوری تک پورا نہیں ہوگا۔ برطانیہ کے قومی آڈٹ آفس کی ایک رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک نصف برطانوی شہری اس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرینگے، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں مقیم66.6ملین برطانوی شہریوں میں سے صرف 0.2 فیصد کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کم از کم 60 فیصد افراد کو وائرس سے بچاؤ کیلئے فوری طورپر ویکسین کی ضرورت ہے، فائزر ویکسین کو پہلے ہی ریگولیٹرز سے گرین سگنل مل چکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے وقتوں میں آکسفورڈ ویکسین کی بھی منظوری دی جاسکتی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں مزید ویکسین سامنے آنیکی بھی توقع کی جا رہی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website