counter easy hit

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک ایسا کیا ہوا کہ سپیکر کو پورے ایوان سے معافی مانگنا پڑ گئی؟ بڑی خبر آگئی

What happened suddenly during the National Assembly meeting that Speaker had to apologize with the entire house? Big news

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں بجلی کے بریک ڈائون پر ایوان سے معذرت کرلی ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے اے سی نہیں چل رہے۔اسد قیصر نے کہاکہ صرف ایمرجنسی لائٹس جل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بریک ڈائون پر معذرت خواہ ہوں۔دریں اثنا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے معاملے پر شازیہ مری نے الزام عائد کیاہے کہ اسپیکر ہماری کالز تک نہیں سن رہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے پروڈکشن آرڈرز کے لئے درخواست اور یاد دہانی کا تحریری نوٹس جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی رولز 108 کے مطابق ایک دفعہ پروڈکشن آرڈر آرڈرز جاری ہو چکے ہوں تو دوبارہ درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائم منسٹر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کیلئے قرضوں کے حصول کا طریق کار جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پرائم منسٹر کامیاب جوان ایس ایم ای لینڈن پروگرام کے تحت قرضے کے حصول کا طریق کار جاری کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق قرضے کے لیے درخواست فارم نیشنل بینک، بینک آف پنجاب اور بینک آف خیبر کی شاخوں اور ویب سائٹس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست فارم پر اپنے ٹول فری نمبر بھی درج کریں تاکہ اپنا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کی جاسکے۔درخواست فارمز کا اجرا وزیر اعظم کی جانب سے پروگرام کے باضابطہ افتتاح کے فوری بعد شروع کردیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت نوجوان اپنے کاروبار کے لیے بینکوں سے ایک لاکھ سے 50 لاکھ تک کے قرضے حاصل کرسکتے ہیں جن پر سود حکومت ادا کرے گی اور قرضہ پر نقصانات پر زر تلافی کا بوجھ بھی خود حکومت اٹھائے گی۔کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل 21 سے 45 سال کی عمر کے مرد اور خواتین اس پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضہ لے سکتے ہیں۔ آئی ٹی اور ای کامرس کے لیے عمر کی حد میں خصوصی رعایت دی گئی ہے اور 18 سال کی عمر کے نوجوان ای کامرس یا آئی ٹی سے متعلق کاروبار کے لیے اس اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website