counter easy hit

امریکی سیکرٹری کامرس کی وزیراعظم سے ملاقات

امریکی سیکرٹری کامرس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی۔ ملاقات میں شاہ محمودقریشی، عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ، ندیم بابر، علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ قبل ازیں امریکی سکریٹری تجارت و لبرراس کی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں امریکی سیکرٹری تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے امریکی تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے سازگار مواقع مزید امریکی سرمایہ کاروں  راغب کریں گے۔ دوسری جانب ‏امریکی وزیرتجارت والبرراس کی وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن عمر ایوب سے ملاقات بھی ہوئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ‏امریکی وزیر تجارت تجارتی، کاوباری تعاون کے فروغ کے لئے وفد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر کی جانب سے توانائی سیکٹر اور اس میں اصلاحات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ‏امریکی کمپنیوں کے لئے پاکستان میں بجلی پیداوار، ترسیل، تقسیم میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں اور بتایا کہ ‏امریکا پاکستان میں ری نیوایبل توانائی،مصنوعی ذہانت، پن بجلی میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏دورہ پاکستان کےساتھ تجارتی روابط بڑھانےکی خواہش کا اظہار ہے جس سے ‏پاک امریکا روابط تجارت بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ  پاکستانی مارکیٹ میں ایگزون موبل کی دوبارہ آمد خوش آئند ہے، ایگزون موبل کی پاکستان آمد کے بعد مزید امریکی کمپنیاں ایگزون کی پیروی کرسکتی ہیں۔ ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، تیل و گیس کی تلاش، پیداوار میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website