counter easy hit

عمران خان چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، عوام کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئینگے‘ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف  فرانس نعمت اللہ

پاکستان تحریک انصاف  فرانس کے  سینئر رہنما جناب نعمت اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، خیبر پختوانخواہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور پنجاب میں بھی اس ماڈل کو اپنایا جائے گا، پنجاب پولیس کو سیاست سے الگ کیا جائے گا جس سے عوام میں اس ادارے کی عزت و احترام بڑھے گا۔  حکومت سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی عمران خان اور ان کی ٹیم ملک و قوم کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو جائے گی۔ انشا اللہ ہم نیک نیتی او رخلوص سے کام کریں گے اور اللہ تعالیٰ بھی ہماری مدد کرے گا۔  تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں اپنی گورننس کو ثابت کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے تاریخ کو بدلا ہے اور پی ٹی آئیکو خیبر پختوانخواہ میں دوبارہ حکومت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔