counter easy hit

پاکستانی حکومت کی جانب سے مثبت رویے کے باوجود مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار

اسلام آباد:  بھارت میں بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے لوگوں نے اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ 500 پاکستانی زائرین نے 7 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن بھارت نے ویزے جاری بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ایک سال کے دوران 5 ہزار 600 سکھ یاتریوں کوویزے جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے جنہوں نے عقیدت مندوں کوخواجہ غریب نواز کے دربارکی حاضری سے محروم کر دیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران زبان پھسل گئی بھارتی شہر کوچی کو کراچی کہہ دیا۔ بھارتی شہر جمناگر کےایک اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارتی ایوشمن اسکیم کے تحت اب جمنا گر کے رہائشی ’ایوشمن اسکیم‘ کارڈ دکھا کر مفت علاج معالجے کے لیے ملک کےکسی بھی شہر جا سکتے ہیں پھر چاہے وہ کوکلتہ ہو یا پھر ’کراچی۔‘ نریندر مودی نے بات سنبھالتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب کوچی تھا کراچی نہیں۔ مود ی سرکار نے اپنے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل اُن کے دماغ میں پڑوسی ملک یعنی پاکستان سوار ہے اسی لیے ان کی زبان سےکوچی کی جگہ کراچی نکل گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے ساتھ ہی جنگ کی دھمکی بھی دی تھی۔ مودی کے پاکستان پر الزام لگانے کے بعد انہیں نا صرف اپنے ملک کے سیاسی رہنمائوں اور فنکاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےبلکہ دنیا بھر میں اُن کا مذاق بن رہا ہے۔