counter easy hit

بڑے اسلامی ملک کی فوج پر حملہ۔۔۔۔ شہادتیں

استنبول(ویب ڈیسک) ترک ضلع باتمان کے قصبے گرجوش میں فوجی گاڑی گشت کے دوران دھماکے سے اڑا دی گئی۔ جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی میں سوار 7 فوجی شہید اور 5 زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ترک فوجی حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ترک فوج حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ترک ضلع باتمان کے قصبے گرجوش میں فوجی گاڑی گشت کے دوران دھماکے سے اڑا دی گئی ۔ حکام کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے دہشتگردوں نے سڑک پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا ۔ تاہم تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔ اس دھماکے کے نتیجے میں فوجی گاڑی میں سوار 4 فوجی شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ فوجی اور نیم فوجی دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گرد تنظیم ‘پی کے کے’ کے تشدد سے باز آنے اور حملوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس کانفرنس کے دوران ترکی کے عراق کے شمال میں دہشت گرد تنظیم کے خلاف فضائی حملوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ” پی کے کے حملوں کو بند کرنے پر مجبور ہے”۔ٹونر نے کہا کہ ہم تشدد کے خاتمے اور’ پی کے کے ‘ کے دوبارہ حل مرحلے کی طرف لوٹنے کے خواہش مند ہیں۔

گذشتہ روز بھی شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے 4 دہشتگرد ہلاک ہو ئے تھے ۔ حکام کے مطابق شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کاروائی کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے 4 دہشتگرد ہلاک ہو ئے تھے یہ کاروائی شمالی عراق کے عالقے غارہ میں کی گئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک اور تنظیم کےبعض ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا تھا ۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج کیا جانے والا حملہ کل کے حملوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہوگا۔ تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ دوسری جانب آج ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں ،آواشین ۔باسیان اور زاپ میں کاروائی کے دوران پی کےکے کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں ،آواشین ۔باسیان اور زاپ میں کاروائی کے دوران پی کےکے کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ،شمالی عراق میں کی جانے والی اس کاروائی میں ترک فضائیہ نے ان دہشتگردوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مختلف فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے ۔