yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کا قومی کھیل، قومی بے حسی کا شکار

Web Editor November 23, 2017 1 min read
The national game of Pakistan, victim of national insane
Share this:

سیانے کہتے ہیں کہ جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے اسپتال ویران ہوتے ہیں؛ لیکن بد قسمتی سے ہم الٹی سمت بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں ایک طرف تو بڑھتے ہوئے امراض اور مریضوں کےلیے جدید اسپتال کھمبیوں کی طرح اگ رہے ہیں لیکن دوسری طرف ہمارے ملک میں کھیلوں کے نئے میدان بننا تو کجا، پرانے میدانوں کو بھی قبضہ مافیا اور حکومتی عہدیداروں کی لالچی نگاہوں نے یا تو ختم کردیا ہے یا پھر قبضہ کر کے ان کی ہیئت تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ ہم ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں رات کو سونے سے قبل ’’مارننگ واک‘‘ کرتے ہیں؛ اور گراؤنڈ کے بجائے موبائل فون اور ٹیبلٹ پر فٹ بال، کرکٹ اور تخریب کاری پر مبنی گیمز سے دل بہلا کر چیمپئنز ٹرافیاں اور میڈل جیت رہے ہوتے ہیں۔

ان حالات میں کہ جب کھیلوں کی اہمیت و افادیت ہماری نظروں سے اوجھل ہو چکی ہے، ہمارے روایتی دیہاتی کھیل کبڈی، کشتی، گلّی ڈنڈا، والی بال، ایتھلیٹکس اور باڈی بلڈنگ (تن سازی) دورِجدید کے تھپیڑوں سے اپنے گال سہلا رہے ہیں۔ دوسری طرف دنیا بھر میں ہماری پہچان، ہمارا قومی کھیل ہاکی (باوجود دنیا کے بہترین اور سرکردہ ہاکی ہیروز کی موجودگی کے) روبہ زوال بھی ہے اور ارباب بست و کشاد کی عدم توجہی کا شکار بھی۔ وہ ہاکی جس کے ہر بڑے مقابلے کے آخری میچ کا ایک فریق ہمیشہ پاکستان ہوا کرتا تھا اور شائقین کو صرف دوسری ٹیم کے جاننے کا اشتیاق ہوتا تھا کہ وہ کون ہو گی، آج وہی ٹیم ہر بڑے ٹورنامنٹ سے باہر ہے۔

ہاکی پر اخراجات خسارے کا سودا نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری سمجھی جانی چاہیے کیونکہ اس قومی کھیل کے ساتھ قوم کا جو جذباتی تعلق اور شاندار ماضی وابستہ ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ون ویلنگ اور دیگر جان لیوا خرافات سے بچا کر اسے مثبت مقابلے کی فضا میں لانا چاہیے۔ مزید یہ کہ ہاکی کے فروغ سے نسلِ نو کو صحت مند مستقبل دیا جاسکتا ہے۔

آئیے ان چند اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں جن کی مدد سے ہم ہاکی کی دنیا میں اپنے کھوئے ہوئے وقار اور عظمت رفتہ کو بحال کرسکتے ہیں۔

مرکزی سطح پراقدامات

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ

اگرچہ سیکریٹری پی ایچ ایف، پی ایس بی کی گورننگ بورڈ کے رکن ہیں اس کے باوجود دونوں اداروں کے درمیان ہاکی کے فروغ اور دستیاب سہولتوں کے بہتر استعمال کے حوالے سے ازسرِنو جائزہ کمیٹی کا قیام ضروری ہے۔ دونوں اداروں کے زیرِنگرانی آسٹروٹرف اور ہاسٹلز کو دور دراز اضلاع کے کلبوں کےلیے کھول دیا جانا چاہیے اور ایک نظام کے تحت ان علاقوں کے کھلاڑیوں کو یہاں کھیلنے اور دوران کھیل قیام کے مواقع دیئے جائیں۔

قومی جذبوں اور پہچان کی اہمیت

بعض سرگرمیاں، روایات اور کھیل نفع نقصان سے قطع نظر اپنے ملی وقار، مقامی ثقافت اور اسلاف کے ماضی کی شاندار یادوں اور قومی پہچان کی علامت کے طور پر زندہ رکھے جاتے ہیں۔ جیسے عربوں میں اکثر لوگ محض اپنی روایت کو نبھانے کےلیے اونٹ پالنے اور صحرائی خیموں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اونٹ پالنا ایک مہنگا شوق ہے مگر بیتے لمحوں کی حسین یادوں اور آبا کی وراثت کے امین ہونے کے ناتے اس مہنگے شوق کو زندہ رکھا جاتا ہے۔ بعینہٖ ہمیں بھی ہاکی پر، جو اس کے برعکس ایک مہنگا شوق نہیں، اپنی قومی پہچان اور عالمی سطح پر ماضی کا ایک شاندار حوالہ سمجھتے ہوئے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اولمپیئن کھلاڑیوں کے تھنک ٹینک کی مدد سے مناسب حکمت علمی ترتیب دینی چاہیے اور فراخ دلی کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ ہاکی کے تابناک ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ شاندار روایات کے سا تھ نسل نو کا رشتہ جوڑا جاسکے۔

ہاکی کوچ

جدید دور میں ہاکی ایک تکنیک اور جدید مہارت کا متقاضی کھیل بن چکا ہے۔ آج ہاکی میں نت نئی تبدیلیوں سے آگاہی اور مغربی ٹیموں کی حکمت عملی کا مطالعہ بہت ضروری ہوچکا ہے۔ اس تناظر میں کوچ کا کردار بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ بدلتی ہوئی کوچنگ، تربیتی ماحول سے آگاہی کےلیے مربوط نظام کے تحت پرانے اور نئے ہاکی کوچز کی ٹریننگ اور تعلیم ازبس ضروری ہے تاکہ وہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہاکی کی جدید مہارتوں اور روز بروز تبدیلیوں سے روشناس کراسکیں۔

محکمانہ ٹیمیں اور کھیل کے شعبوں کا احیاء

وسائل کی کمی کا رونا رو کر ملک کی بڑی کاپوریشنوں اور کمپنیوں نے کھیلوں کے شعبے بند کردیئے ہیں جبکہ دیگر مدات میں اربوں روپے کے گھپلے ان کی سالانہ آڈٹ رپورٹوں میں سامنے آتے ہیں۔ بڑے قومی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قومی اور کارپوریٹ ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہاکی کی ٹیمیں بنائیں اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کےلیے اپنے وسائل استعمال میں لائیں۔

سیاسی وابستگیوں سے پاک انتظامیہ

کسی بھی کھیل میں کامیاب نتائج کے حصول کےلیے جذبے اور مہارت کے ساتھ ساتھ بہترین اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر انتظامی منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے۔ ماضی قریب میں دیکھا گیا ہے کہ سیاسی وابستگیوں کی بنا پر ہاکی کا انتظام مخصوص افراد کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے ہاکی کے ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ ضروری ہے کہ یہ ذمہ داریاں میرٹ پر صرف ہاکی کے تجربہ کار اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے مالک عظیم کھلاڑیوں کے سپرد کی جائیں۔

مالی وسائل کی فراہمی

مالی آسودگی اور معاشی بےفکری کسی بھی کھلاڑی کےلیے نتائج کے حصول میں قوت متحرکہ کا کردار ادا کرتی ہے۔ قومی ٹیم کے کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں کا روزینہ (ڈیلی الاؤنس) اور دیگر سہولیات عالمی معیار کے مطابق بنائے جائیں۔ قومی ہاکی کیمپ اور بعد ازاں ٹیم میں شامل ہونے والے ہونہار کھلاڑیوں کے ساتھ سالانہ مالی معاہدہ کیا جائے۔

کھلاڑیوں کا روزگار اور مستقبل

قومی کھلاڑیوں کے روزگار، انشورنس اور تاحیات مفت طبی امداد کا بندوبست کیا جائے۔

ہر اولمپیئن کو تاحیات انشورنس، مالی اعزازیہ اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں کے ہاکی کلبوں کا دورہ پاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کئی ممالک میں ہاکی کلب قائم کر رکھے ہیں اور وہ اپنے قومی کھیل سے محبت کا حق ادا کررہے ہیں۔ پی ایچ ایف کو چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کےلیے ان کلبوں کو پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے مہمان کے طور پر دوروں پر بلایا جائے تاکہ بیرون ملک اور اندرون ملک ہاکی کے فروغ کےلیے کوشاں منتظمین میں روابط کو فروغ حاصل ہو۔

نچلی سطح پر اقدامات

اسکول ہاکی کی بحالی

لاہور کے قدیمی جعفرکپ کی طرز پر ہر ضلعے کی کسی نمایاں شخصیت کے نام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز اور ڈی سی اوز کے زیرِنگرانی یوم آزادی، 6 ستمبر اور یوم قائداعظم کے موقع پر انٹر اسکولز چیمپئنز ٹرافی وغیرہ منعقد کیے جائیں۔

ہاکی اکیڈمیز

ماضی میں منتظمین نے جن اکیڈمیز کا آغاز کیا وہ شدید انتظامی بحران کا شکار رہیں۔ ضروری ہے کہ ضلعی سطح پر اولمپیئنز کے نام پر اور اولمپیئنز کی نگرانی میں اکیڈمیاں بنائی جائیں۔ ان اکیڈمیز کے بین الاضلاعی مقابلے کرائے جائیں اور فاتح کھلاڑیوں اور نگران اولمپیئنز کو نقد انعامات سے نوازا جائے۔ ان اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر جسمانی، نفسیاتی اور علمی تربیت کی جائے تاکہ جدید مقابلے کی فضا میں خود کو منواسکیں۔ ان اکیڈمیز میں سے نمایاں کھلاڑیوں کےلیے صوبائی سطح پر رہائشی و تعلیمی اکیڈمی قائم کی جائے جہاں کھلاڑیوں کو رہائش، تعلیم اور کھیل کی مفت تربیت کی سہولیات دی جائیں۔

جدت اور تنوع

جدید ہاکی کے ماحول سے خود کو ہم آہنگ کرنے کےلیے ضلعی اسپورٹس آفیسر کی وساطت سے اسٹیڈیم یا ضلعی اکیڈمی میں ماضی کے مقابلوں اور موجودہ تبدیلیوں کی ویڈیوز، جم ٹریننگ اور ریفریشر کورسز کو تربیت کا لازمی حصہ قرار دیا جائے۔

میدانوں کی فراہمی اور مالی وسائل

ہر ضلع اور میونسپل کمیٹی کی سطح پر ہاکی گراؤنڈ لازمی بنایا جائے اور میونسپل/ ضلعی انتظامیہ سالانہ بجٹ میں ہاکی کے فروغ کےلیے رقوم مختص کریں؛ جبکہ ہر ڈویژن کی سطح پر آسٹروٹرف بچھائی جائے۔

سامان کی قیمتیں

کھیلوں کی دیگر مصنوعات کی طرح ہاکی اسٹک، گیند اور گول کیپر پیڈز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ اسکولوں اور اکیڈمیز میں کھیل کی یہ ضروریات مفت مہیا کی جائیں اور اس ضمن میں اسپانسرز تلاش کیے جائیں۔

ذرائع رسل و رسائل

ٹی وی اور اخبارات میں ہاکی کے مقابلوں اور مقابلوں سے قبل تشہیری مہمات کےلیے مددگار اداروں سے خصوصی معاملات طے کیے جائیں، بالخصوص قومی اداروں کو اس مہم کا حصہ بنایا جائے اور بتدریج نجی اداروں کو شامل کیا جائے تاکہ عوام اور طلبا کی سطح پر ہاکی کی اہمیت اجاگر کی جاسکے۔

خواتین ہاکی کی حوصلہ افزائی

ہاکی کو فروغ دینے کےلیے ضروری ہے کہ اسے پاکستان کا قومی کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاندانی کھیل کے طور پر بھی متعارف کرایا جائے۔ اس مقصد کےلیے خواتین ہاکی کا فروغ ازحد ضروری ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر خواتین کے دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کے شوق اور سرگرمیوں کو فروغ دے کر نہ صرف خواتین کی قومی ہاکی ٹیم کےلیے جوہرِ قابل تلاش کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے مردوں کی ہاکی کے فروغ کےلیے بھی دور رس نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The notorious blackwater investigating from Saudi princes, the British media
Previous Post بدنامِ زمانہ بلیک واٹر سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا
Next Post وائٹ ہاؤس، جس نے آج تک خاتون امریکی صدر نہیں دیکھی
The White House, which has not seen female American President till now

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.