yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہاں بھلا کر‘ ترا بھلا ہوگا

Web Editor October 19, 2017 1 min read
Yes, it is good to do that
Share this:

دنیا کی ہر زبان میں انسانی ہمدردی‘ اخلاقیات اور خدمت خلق کے حوالے سے ایسے جملے‘ اشعار‘ کہاوتیں اور اقوال پائے جاتے ہیں جن کا مفہوم الفاظ کے معمولی سے الٹ پھیر سے قطع نظر کم و بیش ایک جیسا ہی ہوتا ہے، مثال کے طور پر رحم‘ ایثار‘ قربانی اور بے سہاروں کی دستگیری ایسے موضوعات ہیں کہ کسی بھی زبان یا تہذیب کا دروازہ کھٹکھٹائیے، جواب ہمیشہ کسی مانوس آواز ہی میں ملے گا۔ جدید ٹیکنالوجی اور خاص طور پر انفرمیشن ٹیکنالوجی میں ہونے والی حیرت انگیز اور بعض صورتوں میں ناقابل یقین ترقی نے زمان و مکان‘ فاصلے اور چشم و گوش کی حسیات کے دائرہ عمل کو اس حد تک وسیع اور ہمہ جہت کر دیا ہے کہ اب ہزاروں میل کے فاصلے پر بیٹھے لوگ پلک جھپکنے کے وقفے میں وہ کچھ دیکھ اور سن رہے ہوتے ہیں جس کی بعض تفصیلات کا پتہ متعلقہ منظر میں شامل اور موقعے پر موجود کرداروں کو بھی ٹھیک سے نہیں ہوتا۔ آگ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگتی ہے اور اس کی تپش ایشیاء‘ افریقہ‘ یورپ‘ آسٹریلیا اور قطبین کے باسیوں کو اپنے ہاتھوں کے فاصلے پر محسوس ہوتی ہے۔ اعدادوشمار ہمیں ایک سیکنڈ میں بتا دیتے ہیں کہ اس وقت کہاں کہاں کتنے انسان بھوک سے مر رہے ہیں اور کس کس جگہ پر وافر اناج کو ضایع کرنے کے لیے کیا کیا منصوبہ بندی ہو رہی ہے؟

یوں تو کہنے کو ہر فلسفہ اور نظام حیات انسان کے بنیادی اور پیدائشی حقوق‘ تعلیم‘ صحت‘ چھت‘ ترقی کے مساوی مواقع اور معاشرتی انصاف کی بات کرتا ہے لیکن عملی طور پر پسماندہ اور ترقی پذیر معاشرے تو ایک طرف رہے خود سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملکوں میں بھی ان کی مکمل ضمانت کا کوئی فول پروف انتظام نہیں ہے۔ کرہ ارض پر موجود اور معدوم قوموں اور تہذیبوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو اس کے بیشتر حصے میں عام آدمی کی زندگی جنگلوں میں بسنے والے ان چھوٹے جانوروں سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتی جن کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہوتا ہے اور جن کی عمر کی طوالت کا انحصار بڑے جانوروں یعنی حاکم طبقوں کی بھوک‘ ضرورت یا توجہ سے مربوط ہوتا ہے اور جن کی محنت یا صلاحیت کی اجرت انھیں ان کے حق کے بجائے بھیک یا بخشش کی صورت میں دی جاتی ہے لیکن اس تصویر کا ایک دوسرا رخ جس کی جھلک ہمیں مذہب‘ روحانیت اور مساوات انسانی کے موہوم سے تصور میں کہیں کہیں دکھائی دیتی ہے ایسا بھی ہے جسے دیکھنے اور سمجھنے کے لیے اس قادر مطلق اور خالق کائنات کو دل و جان سے تسلیم کرنا ضروری ہے جس کی منشا اور ارادے سے یہ سارا کھیل جاری و ساری ہے کہ اس ایمان کے بعد ہی وہ سارے راستے کھولتے ہیں ۔

جن کا نہ صرف رخ روشنی کی طرف ہے بلکہ جن پر چلنے سے زندگی اور موت دونوں کے معنی بدل جاتے ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کا ظہور کب‘ کیوں‘ کہاں اور کیسے ہوا‘ اس کی تفصیل اور نوعیت کی بحث سے قطع نظر یہ بات اپنی جگہ پر ایک حقیقت ٹھہرتی ہے کہ انسانی مخلوق ایک معین طریقہ کار سے گزر کر نہ صرف وجود میں آتی ہے بلکہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں خود زنجیر کی اگلی کڑی کا رول ادا کرنے لگ جاتی ہے اور پھراسی مخصوص اونر شپ سے وہ سب رشتے نمو پاتے ہیں جن سے ولایت خاندان‘ نسل اور محرمات کا تعین ہوتا ہے اور یوں معاشرے کا وہ تصور جنم لیتا ہے جس کی وجہ سے انسان باقی کی تمام مخلوقات سے مختلف اور منفرد نظر آتا ہے۔

سب سے اہم شعبہ جس کی طرف فوراً نظر جاتی ہے‘ ان بچوں کا ہے جن کے سروں سے والدین بالخصوص والد کا سایہ اٹھ جاتا ہے اور کوئی ان کی دست گیری کرنے والا نہیں ہوتا ۔گزشتہ کچھ برسوں میں مجھے تعلیم کے حوالے سے کچھ رفاحی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میں ان کے ساتھ ملک کے اندر اور باہر مختلف فنڈ ریزنگ پروگراموں میں شامل بھی ہوتا رہتا ہوں اور میں نے محسوس کیا ہے کہ غربت‘ جہالت اور تعلیم کے ضمن میں حکومتی اداروں کی بے حسی اور روز افزوں کاروباری ذہنیت نے لاکھوں کروڑوں بچوں کو اپنے اس بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے اور سب سے زیادہ ظلم یتیم بچوں کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے کہ ان کے پیچھے ہی نہیں آگے بھی اندھیرا ہے۔ الفلاح اسکالر شپ اسکیم‘ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے خصوصی طور پر یتیم بچوںکے لیے بنائے گئے ’’آغوش‘‘ گھروں سمیت کئی دیگر چھوٹے بڑے ادارے ان یتامی کی کفالت اور تعلیم کے لیے بہت محنت‘ تسلسل اور سلیقے سے کام کر رہے ہیں مگر یہ مسئلہ اتنا بڑا اور گمبھیر ہے کہ اس پر جنتی بھی توجہ دی جائے وہ کم ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے شارجہ سے برادرم سعید انور حیات اور دبئی سے عزیز دوست رزاق سندھو مسلسل رابطے میں تھے کہ دونوں نے پاکستان میں اپنے احباب سے مل کر یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کے لیے باقاعدہ ادارے بنا رکھے ہیں اور اس ضمن میں میری مدد اور مشورے کے خواہش مند تھے جس کے لیے میں نے دونوں سے وعدہ کر رکھا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ ایک وعدہ وفا کرنے کا موقع گزشتہ اتوار کو مل گیا اور میں نے ’’جنت الفردوس ٹرسٹ‘‘ کے منتظمین اور بچوں کے ساتھ رائے ونڈ روڈ پر علی رضا آباد میں ایک بہت معیاری یتیم خانے میں کچھ وقت گزارا جسے میں اپنی خوش بختی تصور کرتا ہوں کہ یتیموں سے محبت اور رفاقت اللہ اور اس کے رسولؐ دونوں کو بہت پسند اورمحبوب ہے۔

’’جنت الفردوس ٹرسٹ‘‘ کا آغاز 2004 میں انگلستان میں مقیم ایک صاحب دل خاتون شمیم محمود نے قلعہ گوجر سنگھ لاہور میں ایک چار مرلے پر مشتمل چھوٹی سی عمارت سے کیا جس میں دس بارہ یتیم بچیوں کی رہائش اور تعلیم کا انتظام کیا گیا۔ تیرہ برس کی قلیل مدت میں اب یہ ٹرسٹ پاکستان کے مختلف حصوں میں پانچ مقامات پر یتیم خانے‘ اسکول سیلاب میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو‘ صاف پانی کے پمپ اور 200 سے زیادہ یتیم بچیوں کی شادیوں کے اخراجات سمیت تقریباً ایک ہزار یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کی ذمے داری نبھا رہا ہے۔ لاہور کے علاقے علی رضا آباد میں تعمیر کردہ جنت الفردوس کیمپس میں فی الوقت 42یتیم بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے برابر خصوصیات کے ساتھ نہ صرف رہائش پذیر ہیں بلکہ ادارہ ان کو اچھے انگلش میڈیم اداروں میں تعلیم بھی دلوا رہا ہے۔ بچوں اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ بلاکس میں ڈائننگ روم‘ لائبریری‘ کمپیوٹر لیب‘ بستر‘ الماریوں‘ کتابوں‘ کپڑوں اور کھانے سمیت اسپورٹس اور تفریحی ٹورز کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور ہر موسم کی مطلوبہ سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ سابق پرنسپل اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شاہدہ خورشید اور ڈائریکٹر ایڈمن محترمہ صائمہ محسن کے علاوہ بورڈ کے کچھ ٹرسٹیز سے بھی ملاقات رہی جب کہ اس سارے انتظام میں رزاق سندھو ہر قدم پر ساتھ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ بہت سے نوجوان بطور والنٹیرز ہی اس مشن میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں جن میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اسی ادارے کی مدد سے اب اپنے پاؤں پرکھڑے ہو چکے ہیں۔ یہاں قیام کے دو تین گھنٹوں میں علامہ صاحب کے اس مصرعے کی طرف بار بار دھیان گیا کہ

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

اب کریم ان بچوں اور ان کی کفالت کرنے والے تمام نیک دل لوگوں پر اپنا خاص فضل فرمائے اور ہم سب کو بھی توفیق دے کہ ہاں بھلا کر ترا بھلا ہو گا کہ اس رمز لطیف کو سمجھ اور سمجھا سکیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Screwed up... Khan Baba
Previous Post گھسیٹے… خان بابا
Next Post لوگ پوچھتے ہیں
People ask

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.