counter easy hit

ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست تیار کی گئی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: آئی بی اس معاملہ کی سختی سے تردید کر چکی،فارن افیئر زاور الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر لسٹ بارے خط لکھ رہے ہیں ن لیگ متحد،پی ٹی آئی چور راستے تلاش کر رہی ہے، میرا اقامہ چیلنج کرنے پر ناکامی ہوگی، میڈیا سے گفتگو، ٹوئٹر پر پیغام

To break in the N league prepare list of Parliamentarians, Interior Ministerوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے سازش کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی فہرست تیار کی گئی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا مخصوص میڈیا پر سازش کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کی گئی، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ کیا ثابت کر نا چاہتے ہیں، آئی بی بھی اس فہرست کی سختی سے تردید کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا لسٹ بنا نے والوں کا مقصد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنا ہے جبکہ ن لیگ ہر طرح سے متفق اور متحد ہے وہ کسی سازش کا شکار نہیں ہوئی یہ خبر من گھڑت اور بد نیتی پر مبنی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہم فارن افیئرز اور الیکشن کمیشن کو بھی باضابطہ طور پر اس لسٹ کے بارے میں خط لکھ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا تحریک انصاف بیلٹ کے بجائے چور دروازے پر یقین رکھتی ہے، میرا ا قامہ چیلنج کرنے پر پی ٹی آئی کو خوش آمدید کہتا ہوں لیکن ان کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے پہلے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اقامہ بھی چیلنج کیا تھا ان کو ناکامی کا سامنا ہوا اور اب میرا اقامہ بھی تحریک انصاف چیلنج کرنے جارہی ہے تو ان کو خوش آمدید کہوں گا۔