yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف اور اکتوبر کا پہلا ’’خطرناک‘‘ ہفتہ

Web Editor October 3, 2017 1 min read
Nawaz Sharif and the first "dangerous" week of October
Share this:

وطنِ عزیز کا منظرنامہ یہ ہے کہ ہمارے ایک وزیراعظم عدالتِ عظمیٰ کی طرف سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں اور ہمارے وفاقی وزیر خزانہ پر (نیب ریفرنسز میں) فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔برسرِ اقتدار پارٹی نے اپنے (سابق) وزیراعظم کی نااہلی پر اور خود جناب نواز شریف نے جس سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے، وہ بھی سب کے سامنے آ چکا ہے۔

اکتوبر کا رواں ہفتہ جناب نواز شریف کے لیے نئی آزمائشیں لے کر آیا ہے۔ نااہلی کے فیصلے کے بعد بھی اُن کی مصیبتیں کم نہیں ہُوئی ہیں ۔ جناب نواز شریف مگر گھبرائے ہیں نہ اُن کے اعصاب ٹوٹتے نظر آرہے ہیں۔ وہ اپنی بیمار اہلیہ محترمہ کی عیادت کے لیے لندن گئے تو یار لوگوں نے بے پَر کی اُڑا دی کہ اب وہ واپس آئیں گے نہ ’’نیب‘‘ عدالت میں حاضر ہوں گے۔

انھوں نے مگر اچانک پاکستان واپس آکر اپنے حریفوں کی خواہشات اور قیافوں پر نہ صرف پانی پھیر دیا بلکہ وہ نیب عدالت میں بھی پیش ہوگئے۔ پھر یہ ہوائی اُڑائی گئی کہ نواز شریف فردِ جرم عائد ہونے سے قبل ہی دوبارہ لندن سدھار جائیں گے کہ انھوں نے فوری طور پر دس سال کا برطانوی ویزہ بھی لے لیا ہے۔ نواز شریف نے اِسے بھی غلط ثابت کر دیا کہ وہ ابھی تک پاکستان ہی میں ہیں اور محتسبوں کے سامنے کھڑے ہیں۔ یوں وہ کمزور ہونے کے بجائے مزید طاقتور نظر آتے ہیں۔

رواں ہفتے میں (دو اور تین اکتوبر کو)اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کی جنرل کونسل اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی( جس کے مضبوط ارکان کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے)کا اجلاس ہورہا ہے۔ مقصد یہی ہے کہ جناب نواز شریف کو نئے سرے سے ، اور بھاری اعتمادی مینڈیٹ کے ساتھ، مسلم لیگ نون کا صدر منتخب کیا جائے۔ 22ستمبر2017ء کو سینیٹ نے انتخابی اصلاحاتی بل 2017 منظور کرکے جناب نواز شریف کے لیے پھر سے اپنی پارٹی کے صدر بننے کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔

اکتوبر 2017ء کے اِسی رواں پہلے ہفتے ہمارے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف امریکا پہنچ رہے ہیں۔ خواجہ صاحب ایسے حالات میں امریکا روانہ ہو رہے ہیں جب ’’اقامہ‘‘ کے الزام کی بنیاد پر اِسی ہفتے وہ عدالتی پُرسش سے گزرنے والے ہیں۔یوں ہمارے وزیر داخلہ خاصے دباؤ میں ہیں۔

ایسے دگرگوں حالات میں وہ امریکیوں کے سامنے پاکستان کا مقدمہ لڑ نے جارہے ہیں، جب کہ امریکا میں (5اکتوبر کو) اُن کا سامنا ریکس ٹلرسن ایسے گھاگ وزیر خارجہ سے ہوگا ۔امریکی صدر نے پاکستان کے بارے جس نئی (اورامتیازی)پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے، خواجہ آصف کو اس حوالے سے پاکستان کے سخت تحفظات امریکی وزیر خارجہ کے سامنے رکھنے ہیں ۔ چنانچہ ہمارے وزیر خارجہ کو خاصے تناؤ میں امریکیوں سے مکالمہ کرنا ہے۔

دودن پہلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور ناٹو کے سربراہ جینس اسٹولنبرگ نے بیان دیا ہے کہ صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے ترتیب دی جانے والی پالیسی کے بارے پاکستان میں جس ناراضی کا اظہار کیا جارہا ہے ، بے بنیاد ہے کہ ’’اِس میں بھارت اور پاکستان کو ایک ہی نظر سے دیکھا گیا ہے۔‘‘

اس تازہ ترین پالیسی بیان کی موجودگی میں خواجہ آصف کو رواں ہفتے کے دوران امریکا میں خاصی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نئی حساس صورتحال کا اندازہ امریکی جریدے پولیٹیکو کی ایک تازہ رپورٹ سے بھی لگایا جا سکتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پاکستان کا معاشی ناطقہ بند کرنے پر بھی تیار ہے۔

اکتوبر کا یہ پہلا ہفتہ جناب عمران خان کے لیے بھی ’’خطرناک‘‘ ہے۔رواں ہفتے عدالت میں کپتان صاحب کی نااہلی کا مقدمہ شائد اپنے آخری مرحلے میں ثابت ہو۔ اِس مقدمے کے حوالے سے وہ جس ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، اس کا اندازہ اُن کے بیانات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ غالباً یہی ذہنی تناؤ اور ڈپریشن انھیں بار بار نتھیاگلی کے ٹھنڈے جنگلات اور خنک ریسٹ ہاؤسز کی طرف دھکیل رہا ہے ، حالانکہ ’’ کے پی کے‘‘ میں اُن کی ہمہ وقت موجودگی اشد ضروری تھی کہ وہاں ڈنگی نے قیامتِ صغریٰ بپا کر رکھی ہے۔ وہاں مگر انھوں نے ایک بار بھی قدم نہیں رکھا۔

اِس غفلت کو شدت سے محسوس کیا گیا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری سے بیک وقت بیزاری نے جناب عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کو ہٹا کر اپنا ’’بندہ‘‘ لانے کی راہ پر بھی مائل کیا ہے۔ یہ ایک مشکل اقدام ہے جس کا نتیجہ رواں ہفتے ہی نکلنے والا ہے ۔

کپتان صاحب خود اور اُن کی پارٹی اپنے عزائم کی تکمیل میں جس طرح اپنے پرانے سیاسی حریفوں( مثلاً ایم کیو ایم) کے ترلے منت کرتی نظر آرہی ہے، اِ س منظر نے حیرت کی نئی داستان رقم کی ہے۔ اِسی لیے تو اُن کا ٹھٹھہ بھی اڑایا جا رہا ہے۔ عمران سخت دباؤ کا شکار ہیں کہ یہ نئی مہم کامیابی سے ہمکنارہوتی نظر نہیں آرہی۔ ایوانِ زیریں میں اعداد کا کھیل کھیلنے والے، عمران کی خواہشات پر غالب اور حاوی نظر آرہے ہیں کہ آصف زرداری صاحب بھی نئے عزم کے ساتھ اپنے ’’خورشید‘‘ کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے میدان میں کُود پڑے ہیں۔ پانسہ مگر اس کے برعکس بھی پلٹ سکتا ہے کہ پسِ پردہ جاری ڈراموں کی اصلیت اور حقیقت سے کوئی بھی آگاہ نہیں۔

غالباً ’’نیب‘‘ کے نئے سربراہ کا فیصلہ بھی اکتوبر کا یہی پہلا ہفتہ دیکھے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ’’آئی بی‘‘ کے نئے سربراہ کا تقرر بھی اِسی ہفتے عمل میں آجائے کہ بعض سیاستدانوںکے بارے میں ’’آئی بی‘‘ کی ایک مبینہ فہرست نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ اللہ خیر کرے ۔ جو بھی تبدیلیاں عمل میںآئیں ، وطنِ عزیز کے حق میں ثابت ہوں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Turn around of Mian Sahib
Previous Post میاں صاحب کی سنگ باری
Next Post کیا اینٹی لالچ ویکسین تیار ہو سکتی ہے؟
What can be prepared anti-greed vaccine?

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.