yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میاں صاحب کی سنگ باری

Web Editor October 3, 2017October 3, 2017 1 min read
Turn around of Mian Sahib
Share this:

فارسی کا ایک مقولہ ہے ’’ تدبیر کند  بندہ  تقدیر  زند  خندہ‘‘ اس قو ل کی حقیقت ہمار ے موجودہ سیاسی حالات کے عین مطابق ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے سوچا توکچھ اور تھا ہو کچھ اور گیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے کہا تھا کہ ’’اپنے ارادوں کی ناکامی سے میں نے اپنے رب کو پہچانا‘‘۔

جب سے صحافت شروع کی ہے پاکستان میں بلی چوہے کا کھیل ہی جاری ہے یعنی سیاستدانوں اور فوجیوں کا کھیل ہی دیکھ رہے ہیں، یہ کہنا بہت ہی مشکل ہے کہ ان میں سے بلی کون ہے اور چوہا کون؟ کیونکہ دونوں میں دونوں قسم کی صفات پائی جاتی ہیں ،ان میں قدر مشترک کبھی دوستی کبھی لڑائی ہے، فوجی ہمیشہ سیاستدانوں کے تعاون سے آتے ہیں اور سیاستدانوں کے تعاون سے ہی اپنے  اقتدار کی ’مدت‘ پوری کرتے ہیں ۔

پہلے فوجی حکمران سے لے کر آخری فوجی حکمران تک ہم نے یہی دیکھا ہے کہ فوجی تو فوجی ہی ہوتا ہے جو زور زبردستی کرتا ہے اور ان کو اس بات کا اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ اس زور زبردستی کا کوئی آئینی و اخلاقی جواز موجود نہیں ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو  ہماری دیکھی بھالی اور کھلی جیتی جاگتی تاریخ ہے جو  ابھی تک ہمارے دل و دماغ میں زندہ ہے۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیاستدان جو  خود کو جمہوریت پسند کہتے نہیں تھکتے وہ کسی فوجی آمر سے تعاون کیوں کرتے ہیں، اس سے تو یہ لگتا ہے کہ سیاستدان خود ہی کسی آئین اور قانون کو دل سے تسلیم نہیں کرتے اور جب بھی ان کو موقع ملتا ہے یہ اقتدار کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیتے ہیں ، صرف چند گنے چنے سیاستدان بچ جاتے ہیں جن کو محاورتاً نہیں بلکہ حقیقت میں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے۔

ویسے سیاستدانوں کی اکثریت اور فوج میں کوئی فرق نہیں ہے خصوصاً ان دنوں جو سیاستدان سہمے لہجوں اور ڈھکے چھپے الفاظ میں فوج کو اپنی بیدخلی کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں، یہ بذات خود فوج کی خدمت میں حاضر رہے ہیں بلکہ حاضر کیا رہے ایک وقت تھا یہ سیاستدان ایک دوسرے پر اس حاضری میں بازی لے جانے کی کوشش میں مصروف رہتے تھے۔

ہمارے اکثر پاکستانیوں نے ان سیاستدانوں کو دیکھا ہے اور میں تو ان بد نصیب لوگوں میں سے ہوں جنہوںنے اپنی صحافتی ذمے داری رپورٹنگ کے دوران ان سیاستدانوں کو قریب سے دیکھا بھی اور ان کی سیاست کا گواہ بھی ہوں کہ میں واحد رپورٹر تھا جس کا اخبار ان سیاستدانوں کی خبریں چھاپتا تھا لیکن اس میںمیرا کوئی کمال نہیں تھا حالات اور اتفاقات ہی ایسے تھے کہ مجھے اس وقت اپوزیشن کا چیف رپورٹر کہا جاتا تھا ۔

جب لکھتے لکھتے پرانی باتیں یاد آنا شروع ہو جائیں تو سمجھ لیجیے کہ آپ بوڑھے ہو گئے ہیں، شاید میں بھی اپنی بھر پور ذہنی جوانی میں بوڑھا ہو گیا ہوں کہ اب اس عمر میں گھٹنے تو ساتھ نہیں دیتے لیکن ذہن اور دل ابھی تک  جوان ہے بس آزمائش کی شرط ہے۔ یہ تو جملہ معترضہ تھا بات میں یہ کر رہا تھا کہ آج کل نواز لیگ نے اپنے ملک کے اداروں کے خلاف ہی محاذ کھولا ہوا ہے اور ہر بات کی تان میں نہ مانوں پر آکر ٹوٹتی ہے اور عدالتی فیصلے کی صورت میں نااہلی کو عوام سے جوڑنا سمجھ میں نہیں آرہا اور حال ہی میں لاہور میں ہونے والے الیکشن میں نواز لیگ کی جیت کو اس عدالتی فیصلے کے خلاف فیصلہ قرار دیا جارہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کو رد کر دیا اور بیگم کلثوم نواز کو ان کے آبائی حلقہ سے منتخب کردیا۔

میاں نواز شریف نے محاذ آرائی کی سیاست شروع کی ہوئی ہے وہ سیاسی پتھر بھی پھینک رہے ہیں مگر ان کا کوئی بھی پتھر نشانے پر نہیں لگ رہا اور نہ ہی لگنے کی امید ہے بس ان کی طرف سے مسلسل پتھراؤ جاری ہے او ر اب تو یہ خطرہ بھی ہے کہ کہیں یہ پھینکے گئے پتھر واپس ہی نہ آجائیں۔

ہمارے سیاستدانوں کے لیے تب تک سب کچھ ہرا ہرا ہے جب تک وہ اقتدار میں ہیں اور اقتدار سے باہر ان کو یہ ہرا ہرا برا برا لگنا شروع ہو جاتا ہے او ر وہ بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنے ہی اداروں کو اپنی تنقید کا ہدف بنا لیتے ہیں اور یہ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو گئی اور اس کے پیچھے کچھ نادیدہ  قوتیں ہیں،یہ وقت ان باتوں کا نہیں بلکہ اگر آپ نے ابھی بھی کھل کر بات نہ کی تو پھر میاں صاحب آپ کی سیاست کا اللہ ہی حافظ ہے، کھل کر بات کیجیئے آپ کی خوش قسمتی ہے کہ ابھی بھی آپ کی پارٹی کی حکومت برقرار ہے اور صوبوں میں بھی آپ کے وزراء اعلیٰ حکمران ہیں ۔

آپ کو سیاسی میدان کھلا ملا ہوا ہے، اس میدان جو چاہیں اور جیسے چاہیں کھیلیں لیکن ایک بات کا خیال رہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے ہماری سلامتی کے ضامن ہیں، ایک طرف مسلمان اور خصوصاً پاکستان ہے جس کے خلاف بقول آپ کے گھیرا تنگ کیا جارہاہے اور کچھ نایدیدہ خطرات منڈلا رہے ہیں اور ایک طرف خونخوار امریکا ہے جو اس تاک میں ہے کہ ہم اندرونی طور پر ذرا سا ڈولیں تو وہ ہمیں اپنا کھلونا بنا لے، اس لیے اس وقت یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ملک کو چلنے دینا چاہیے، یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ فلاں فلاں ہو تو ملک چلے نہ ہو تو ملک نہ چلے۔

عرض ہے کہ اس ملک پر رحم کیجیے اپنی ذاتی انا کو پیچھے چھوڑ کر اس ملک کو آگے جانے دیں، آپ اسمبلیوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کے ذریعے اصلاحات کریں اور اپنے آپ کو مضبوط کریں، انھی اسمبلیوں نے آپ کو دوبارہ لے کر آنا ہے، ا س لیے پار لیمنٹ جتنی مضبوط ہو گی سیاست اور جمہوریت پھلے پھولے گی، پارلیمنٹ کو یاد رکھیئے اور اس کی مضبوطی کے لیے کام کیجیے کہ پارلیمنٹ ہی سیاستدانوں کی بقاء کی ضامن ہے ، اسی میں سیاستدانوں کو پناہ مل سکتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Abdul Sattar Malik, of, France, came, to, visit, Pakistan, to, meet, PPP, leaders, friends, and, relatives.
Previous Post پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ اورفرانس کے متحرک ترین سینئر راہنما عبدالستار ملک آف فرانس آج پیرس سے پاکستان پہنچ گئے۔ جہاں پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے عہدیداروں اور راہنمائوں نے کارکنوں سمیت ان کا شاندار استقبال کیا۔
Next Post نواز شریف اور اکتوبر کا پہلا ’’خطرناک‘‘ ہفتہ
Nawaz Sharif and the first "dangerous" week of October

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.