yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اور آپ یہ بھی پلے باندھ لیں

Web Editor October 2, 2017 1 min read
And you can turn on it too
Share this:

آپ یہ بھی پلے باندھ لیں ہماری اضافی دولت ہمیشہ ڈاکوؤں کا رزق بنتی ہے‘ ہم نے دولت کمائی‘ ہم نے ضرورت کے مطابق پیسہ استعمال کرلیا‘ ہمارے اکاؤنٹ میں جو بچ گیا وہ جلد یا بدیر کوئی نہ کوئی ڈاکو لے اڑے گا‘ ہم پر پہلا ڈاکہ ہمارے عزیز‘رشتے دار اور دوست ماریں گے‘ ہماری اضافی دولت ہمارا سالہ لے اڑے گا‘ بہنوئی کھا جائے گا‘ بھائی یا بہن لے لے گی‘ کوئی بیٹا یا بیٹی برباد کر دے گی یا پھر یہ کسی مطلبی‘ لالچی اور نالائق داماد کی ہوس کا لقمہ بن جائے گی۔

اگر ہماری اضافی دولت ان سے بچ گئی تو یہ کسی دوست کے اعتبار کی نذر ہو جائے گی‘ ہم یہاں سے بھی بچ گئے تو حکومت ڈاکو ثابت ہو جائے گی‘ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ہمیں نوٹس دے گا‘ ہماری رقم ضبط کر لے گا اور ہم کورٹ کچہریوں اور سرکاری دفتروں کے دھکے بھی کھائیں گے‘ حکومت پالیسی تبدیل کرے گی اور ہم ایک ہی رات میں لکھ سے ککھ پتی ہو جائیں گے‘ ہم یہاں سے بھی بچ گئے تو پرائیویٹ اور سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہمارا پیسہ مارلیں گی اور ہمارے ملک میں اسٹاک ایکس چینج‘ انویسٹمنٹ اسکیمیں اور کرائے دار بھی ڈاکو ہیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹیاں خوبصورت اشتہارات دے کر روزانہ لاکھوں لوگوں کو لوٹتی ہیں‘ میں نے زندگی میں ہزاروں لوگوں کو عمر بھر کی کمائی اسٹاک ایکس چینج اور انویسٹمنٹ اسکیموں میں برباد کرتے دیکھا‘ ہمارے ملک میں قرآن مجید چھاپنے والی کمپنیاں بھی لوگوں کا سرمایہ لے کر بھاگ جاتی ہیں‘ مضاربہ اور ڈبل شاہ کے زخمی بھی ملک میں برہنہ پا پھر رہے ہیں‘ آپ کو ملک کا ہر چوتھا شخص منافع کے چکر میں اپنی رقم پھنساتا ہوا بھی ملے گا اور میں نے سیکڑوں لوگوں کو کرائے داروں کے ہاتھوں بھی لٹتے دیکھا۔

لوگ اپنی اضافی دولت سے پراپرٹی بناتے ہیں اور کرائے دار ڈاکو بن کر وہ پراپرٹی لوٹ لیتے ہیں اور میں نے لوگوں کو انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں لٹتے بھی دیکھا‘ لوگ بچوں کو باہر بھجوانے کے چکر میں دولت اور بچوں دونوں سے محروم ہو جاتے ہیں‘ ہم اگر ان سے بھی بچ جائیں تو اصلی ڈاکو آ جا تے ہیں‘ آپ کے پاس اضافی مال ہو گا تو یہ مال دکھائی بھی دے گا اور دکھائی دینے والا مال عموماً ڈاکوؤں کی امانت ہوتا ہے اور ڈاکو جلد یا بدیر اپنی امانت لے جاتے ہیں اور آخری ڈاکو مذہبی اور روحانی شخصیات ہوتی ہیں۔

آپ کو ملک کی تمام روحانی اور مذہبی شخصیات کے گرد امیر لوگ ملیں گے‘ یہ قربت دولت کی وجہ سے ہوتی ہے‘ پیر صاحب کی نظر مرید کی جیب پر ہوتی ہے اور یہ جیب کسی نہ کسی دن خالی ہو جاتی ہے‘ آپ سیاستدانوں کو بھی اس کیٹگری میں شامل کر سکتے ہیں لہٰذا آپ یہ بات پلے باندھ لیں آپ کے پاس اگر کچھ نہیں ہو گا تو آپ کے گھر چوری بھی نہیں ہو گی۔

آپ کو ڈاکوؤں سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہو گا چنانچہ اللہ تعالیٰ جو دے وہ اپنے‘ اپنے خاندان اور اپنے عزیز رشتے داروں پر خرچ کر دیں‘ جو بچ جائے اس کا آدھا حصہ آخرت پر لگا دیں اور آدھا مشکل وقت کے لیے رکھ لیں لیکن مشکل وقت کے لیے رکھی ہوئی رقم کسی دوسرے شخص کے علم میں نہیں ہونی چاہیے‘ یہ محفوظ ہونی چاہیے‘ آپ دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے یہ دولت بھی استعمال کر جائیں یا پھر خیرات کر جائیں ورنہ آپ کے بعد یہ بھی کسی نہ کسی ڈاکو کے کام آ جائے گی۔

میں نے زندگی میں بہت کم لوگوں کو اولاد کے ہاتھوں خوش دیکھا‘ ملک کے بڑے بڑے علماء‘ دانشور اور پیر حضرات بھی اولاد کے ہاتھوں ذلیل ہوتے ہیں چنانچہ اولاد جوں جوں بڑی ہوتی جائے آپ اس سے اپنی توقعات کم کرتے چلے جائیں‘ آپ یہ بات ذہن میں بٹھا لیں آپ اپنی اولاد کے صرف والد ہیں‘ آپ ان کے خدا نہیں ہیں‘ والد اولاد کو صرف کھلا پلا اور تعلیم دے سکتا ہے‘ یہ اس کا مقدر نہیں بنا سکتا‘ مقدر بہرحال اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور آپ اپنی اولاد کے والد رہیں خدا نہ بنیں‘ دوسرا آپ اپنی کمائی کا زیادہ حصہ اولاد کی تربیت‘ صحت اور تعلیم پر خرچ کریں۔

اس فہرست میں تربیت پہلے اور تعلیم آخری نمبر پر ہونی چاہیے‘ ہم میں سے اکثر لوگ بچے کی تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ کر دیتے ہیں لیکن تربیت پر توجہ نہیں دیتے چنانچہ ان کے بچے بڑے ہو کر ان کے ساتھ وہی سلوک کرتے ہیں جو پڑھا لکھا ملازم کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ کرتا ہے‘ یہ استعفیٰ دیتا ہے اور آگے چل پڑتا ہے‘آپ بچے کی تربیت پر زیادہ اور تعلیم پر کم خرچ کریں آپ اولاد کا سکھ پا لیں گے۔ میں نے اس ملک میں لوگوں کو صرف دو جگہوں پر وقت کی پابندی کرتے دیکھا۔

ہمارے لوگ ہمیشہ اس شخص کے پاس وقت پر پہنچتے ہیں جو انھیں ٹھیک ٹھاک نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر یہ اس شخص کے معاملے میں وقت کی پابندی کرتے ہیں جس سے انھیں فائدے کی امید ہو چنانچہ آپ اگر کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے یا ٹھیک ٹھاک فائدہ نہیں دے سکتے تو آپ لوگوںسے وقت کی پابندی کی توقع رکھنا بند کر دیں‘ وعدے کا معاملہ بھی اس سے ملتا جلتا ہے‘ ہمارے لوگ صرف لالچ یا خوف میں وعدہ پورا کرتے ہیں۔

یہ اگر جانتے ہوں ہم بات سے پھرے تو وہ شخص ہماری ٹانگیں توڑ دے گا یا انھیں یہ معلوم ہو ہم نے اگر اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو ہمیں دس بیس لاکھ روپے کانقصان ہو گا تو یہ آپ کو تیر کی طرح سیدھے ملیں گے ورنہ دوسری صورت میں آپ وعدوں کی گٹھڑیاں اٹھا اٹھا کر پھرتے رہیں گے چنانچہ میرا مشورہ ہے آپ اگر کسی کی ٹانگیں نہیں توڑ سکتے یا آپ کسی کو دس بیس پچاس لاکھ کا فائدہ نہیں دے سکتے تو پھر آپ لوگوں سے وعدہ ایفائی کی توقعات بھی چھوڑ دیں‘ آپ صحت مند بھی رہیں گے اور خوش بھی۔

دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں‘ دلچسپ اور بور‘ ہمیں دلچسپ لوگ چاہیے ہوتے ہیں‘بور انسان کو خدا بھی پسند نہیں کرتا‘ آپ اگر چاہتے ہیں لوگ آپ کا انتظار کریں تو آپ دوسروں کے لیے دلچسپ بن جائیں‘ لوگ مکھیوں کی طرح آپ کے گرد منڈلانے لگیں گے اور اگر آپ چاہتے ہیں لوگ آپ کے ہاتھ چومیں‘ یہ آپ کو اپنا مرشد بنا لیں تو آپ لوگوں کے لیے مفید بن جائیں‘ آپ لوگوں کو فائدہ پہنچانا شروع کر دیں‘ لوگ آپ کی پیروں سے زیادہ عزت کریں گے۔

میرے ایک بزرگ دوست لوگوں میں بہت مقبول تھے‘ میں نے ان سے مقبولیت کی وجہ پوچھی‘ وہ ہنس کربولے ’’میں لالچ نہیں کرتا‘ میں نے کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا چنانچہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں‘‘ آپ بھی لالچ ترک کر دیں‘آپ بھی لوگوں کے لیے مفید ہو جائیں‘ آپ آگے آگے ہوں گے اور لوگ پیچھے پیچھے‘ میں نے آج تک کسی دکاندار کو کسی کادوست نہیں پایا‘ دکاندار چالیس سال آپ کے دوست رہیں گے لیکن جوں آپ نے ان سے کوئی چیز خرید لی وہ دکاندار بن جائیں گے۔

میں نے زندگی میں کتابیں پڑھنے‘ فلمیں دیکھنے اور روزانہ ایکسرسائز کرنے والوں کو ہمیشہ مطمئن‘ مسرور اور صحت مند دیکھا‘ آپ اگر اس فہرست میں میوزک کو بھی شامل کر لیں تو آپ کو خوراک کے ساتھ سویٹ ڈش بھی مل جائے گی‘ آپ کی ذاتی زندگی میں پھر کسی چیز کی کمی نہیں رہے گی‘ ایکسرسائز‘ موسیقی‘ فلم اور کتاب بہترین دوست ہیں‘ آپ کو ان کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے دوست کی ضرورت نہیں رہے گی اور آپ اگر انھیں اپنا دوست نہیں بنا سکتے تو پھر آپ ہر پانچ سال بعد اپنے دوستوں کی فہرست میں ایک دوست کا اضافہ کرلیا کریں اور دو رشتے دار کم کر دیا کریں آپ کی زندگی بدل جائے گی۔

نیا دوست آپ کی زندگی میں نئی دلچسپیاں‘ نئی سوچ اور نئی عادتیں لے کر آتا ہے جب کہ رشتے دار جاتے جاتے بے شمار ڈپریشن اور فرسٹریشن لے جاتے ہیں یوں آپ کی زندگی میں سکھ بڑھ جاتا ہے اور آپ نے اگر کوئی دیرینہ تعلق ختم کرنا ہے تو آپ اس سے قرض لے لیں یا پھر اسے قرض دے دیں‘ پچاس سال کا تعلق پچاس دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

میرا استاد کہا کرتا تھا‘ آپ کا کوئی دوست اگر مالی مشکلات کا شکار ہے تو آپ جتنی رقم آسانی سے دے سکتے ہیں آپ وہ اس کے حوالے کریں اور ساتھ ہی سر جھکا کر عرض کریں ’’آپ یہ میری طرف سے قبول کریں‘ یہ پیسے آپ نے مجھے واپس نہیں کرنے ہیں‘‘ اور آپ اگر مزید بھی دے سکتے ہیں تو آپ وہ رقم دیتے وقت اسے یہ بھی کہہ دیں’’میں اتنی رقم مزید دے سکتا ہوں آپ جب چاہیں وہ مجھ سے لے لیں‘‘ آپ کا ریلیشن مضبوط ہو جائے گا اور جو دوست یہ رقم لے رہا ہے میرااسے مشورہ ہے وہ اس مدد کو قرض سمجھے اور جوں ہی اس کا مسئلہ حل ہو جائے وہ یہ رقم واپس کر دے اس کی قدر میں اضافہ ہو جائے گا اور میں نے زندگی میں آج تک کسی شخص کو عاجزی‘ وعدے کی پابندی اور شائستگی کے ہوتے ہوئے خسارے میں نہیں دیکھا۔

میں نے بچپن میں پڑھا تھا‘ نبی اکرم ؐ نے فرمایا‘ عاجزی اختیار کرو‘ تمہیں اگر اس کا صلہ زندگی میں نہ ملے تو تم مجھ سے جنت میں آ کر یہ لے لینا‘ میں نے جب یہ حدیث پڑھی تو میں نے یہ پلے باندھ لی‘ میں روزانہ صلہ جمع کرتا ہوں اور اللہ کے رسول ؐ پر درود بھیج کر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘ مجھے یقین ہے اگر حساب میں کوئی کمی رہ گئی تو میرے رسولؐ یہ کمی نفع کے ساتھ جنت میں پوری کر دیں گے اور اللہ اور اس کے رسولؐ کے نفع کا ہم جیسے گناہ گار اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Saudi Arabia; Successful Rebel of Women
Previous Post سعودی عرب؛ عورتوں کی کامیاب بغاوت
Next Post آسٹریلوی نوجوان ویٹ لفٹنگ کے دوران 100 کلو وزن اٹھاتے ہوئے ہلاک
Australian teenager killed during lifting weight of 100 kg weight lifting

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.