yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اشتھارات

حسین تیری عطا کا چشمہ

MH Kazmi September 24, 2017 1 min read
imam, hussain, representative, of, Allah, and, Humanity
Share this:

غریب وسادہ ورنگین ہے داستان حرم

نہایت اس کی حسین ابتدا ء ہے اسماعیل

علامہ اقبال

دنیاکے تمام انسان ایک ہی ماں باپ کے بیٹے ہیں ، یہ رنگ ونسل ،ملک، وطن، مذہب ومسلک اورقومیت وملت ہماری انسانیت میں شامل نہیں ہے ــــــــ تمام imam, hussain, representative, of, Allah, and, Humanityلوگ انسانیت اور انسان ہونے میں کوئی فرق نہیں رکھتے ـــــــ

اسی طرح ہماری رگوں میں دوڑنے والا خون بھی ایک ہے۔خون نہ ہندو ہے نہ مسلمان، نہ سکھ ہے نہ عیسائی ـــــــ اسپتا ل میں خون کے ضرورتمند مریض کو خون چڑھاتے وقت ڈاکٹر جب خون کا گروپ مریض کے گروپ سے ملاتاہے تو وہ اس وقت یہ نہیں دیکھتا ہے یہ خون کس کا ہے ـــــــ ہندو یا مسلمان، کیونکہ خون ،خون ہے خون نہ ہندو ہوتاہے نہ مسلم، نہ سکھ نہ عیسائی ــــــــ

میرے دوستو! اگر زمین کے کسی حصے پر کسی کا بھی خون بہتا ہے چاہے وہ ہندوکاہو یامسلم کاتووہ ایک انسان کا خون ہے وہ ہمارا خون ہے۔ اور اگر کسی انسان پر ظلم وستم ہوتاہے تو وہ انسانیت پر ظلم ہے وہ ہم انسانوں پر ظلم ہے ۔

میرے بھائیو اور بہنو!ہم ہرسال محرم اورکربلا کی یاد مناتے ہیں ،مجلسیں کرتے ہیں ،جلوس نکالتے ہیں یہ ظلم وستم کے خلاف ہمارا احتجاج ہے مگر پر امن احتجاج یہ کوئی دھارمک پرمپرا نہیں ،یہ مذہبی رسم ورواج نہیں بلکہ یہ صرف ایک احتجاج اور بس۔

ــــــ زمین پر بہنے والا خون کسی کا ہو، وہ ایک انسان کا خون ہے اور کسی پر بھی ظلم ہو وہ انسانیت پر ظلم ہے اور جب تک بے گناہوں کا خون بہتا رہے گا اور انسانوں پر ظلم ہوتا رہے گا ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا ـــــــ

یہ درس اور سبق ہمیں حضرت محمد مصطفیؐ کے نواسے حضرت امام حسین بن علی علیہ السلا م نے دیا ہے ان کی یہ تعلیم ہے کہ نہ کسی پر ظلم کرو اور نہ کسی انسان پر ہوتے ظلم کو دیکھ کر خاموش رہو ـــــــ

آج سے تیرہ سواٹھتر (۱۳۷۸)سال پہلے جب عرب کی سرزمین پر ـــــــ یزید بن معاویہ بن ابو سفیان کی وہ حکومت جس کی سلطنت روم وایران ،عراق ویمن تک پھیلی ہوئی تھی اور اس حکومت میں زمین پر انسانوں کا خون بہایاجا رہا تھا، انسانوں پر ظلم وستم کا بازار گرم تھا۔ نہ لوگوں کی ناموس محفوظ تھیں نہ عزت وآبرو ’’ہیومن رائٹس‘‘ اور ویلوز کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھیں ،شریف آدمی کا زندہ رہنا دوبھر ہو گیا تھا اور قریب تھا کی انسانی رشتے ،آپسی محبت وودوستی ،بھائی چارگی ،شرافت انسانی اور خود انسانیت ظلم وستم کے سیلاب میں بہہ کر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے اور انسان جانور بن کر ایک دوسرے کا گلا کانٹنے لگیں۔ نہ آپسی رشتوں کا خیال رہ جائے نہ ایک دوسرے کے حقوق کا پاس ولحاظ ـــــــاوریزیدکی اس حکومت میں یہ سب کا م اس کے حکم پربڑی تیزی سے کیا جا رہا تھا ۔

٭٭٭٭

معاویہ کا بیٹا یزید جو ایک ؍۳۲ سالہ من چلا ،عیاش اور ظالم بادشاہ تھا اسے اس مقام تک جسے ’’مقام محمدی‘‘ کہا جاتا ہے پہنچانے میں صرف اس کے باپ معاویہ بن ابو سفیان کا ہاتھ نہیں تھا بلکہ پیغمبر اکرمؐ کے بعد مسلمانوں کی راہنمائی کا جو نظام اور سسٹم تیار کیا گیا تھا یزید اسی نظام او رسسٹم کی کوکھ سے پیدا ہوا تھا ـــــــ

اب اسلام جس نے عرب کے ظالمانہ وجاہلانہ ماحول میں عدل وانصاف علم وعقل اور امن کاسب سے پہلے پیغام دیا اور دشمنی وعداوت کی تاریکی میں محبت وآشتی کی شمعیں روشن کی تھیں۔ آج اسی اسلام کے نام پر ظلم وستم کا بازار گرم اور انسانیت لہو لہان تھی۔

اب ایسی صورت میں محمد مصطفیؐ کے نواسے علی بن ابیطالب کے بیٹے حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے ظلم وستم کے خلاف انسانیت کی نجات کے لئے آواز اٹھائی آپ نے فرمایا اگر یزید اسی طرح لوگوں کا حاکم بنا رہا تو انسانیت ختم ہو جائے گی انسانی رشتے مٹ جائیں گے ،ظلم وستم انسانی سماج کو جنگل راج میں تبدیل کر دے گا اور کمزور انسانوں کا کوئی مدد گار نہ ہوگا۔اور یزید اپنے ان ظالمانہ کام کے لئے فرزند رسول امام حسین ؑ کی بھی تائید چاہتا تھا لہذا اس نے بیعت کا تقاضا کیا تو آپؑ نے فرمایا مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا ۔امامؑ نے انکار بیعت کے ساتھ یہ پیغام بھی دے دیا کہ حسینی کبھی یزیدی کی بیعت نہیں کر سکتا ۔لیکن یزید کو روکنا ضروری تھا۔

اور یزید کو روکنے کے لئے اسے تخت حکومت سے اتارنا ،ممکن نہیں تھا۔ اس کے لئے ایک عظیم فوج ولشکر اور زبردست طاقت کی ضرورت تھی جبکہ یزید کے پاس لاکھوں کا لشکر تھا کربلا میں امام حسینؑ کے مقابل صرف ایک شہر کوفہ سے ۳۰؍ہزار کا لشکر آگیا تھا

لہٰذا امام حسین علیہ السلامـــــــــ یزید کو اس کے تخت حکومت سے نہیں بلکہ اس مقام محمدی سے ہٹاناچاہتے تھے جہاں کھڑے ہوکر وہ ہر غلط بات کو صحیح اور حق کو باطل اور باطل کو حق قرار دے رہا تھا اور اس وقت کے لوگ اسے محمد مصطفی کا جانشین اور خلیفہ مان کر اس کی ہر بات کو مان رہے تھے ـ یزید کو مقام محمدی سے ہٹانے کے لئے نہ تلواروں کی ضرورت تھی نہ فوج ولشکر کی بلکہ اس کے لئے قربانیوں کی ضرورت تھی، شہادت کی ضرورت تھی بلند اور پاک وپاکیزہ کردار وںکی ضرورت تھی، علم ا ورآگہی کی ضرورت تھی۔

ان نوجوانوں کی ضرورت تھی جو آسانی سے اپنے سروسینہ پر خنجر وبرچھی کھاسکیں۔ ان بوڑھوں کی ضرورت تھی جن کے مقدس گلے کٹنے کے لئے تیار ہوں، ان بچوں کی ضرورت تھی جو معرفت خدا وندی میں کسی سے پیچھے نہ ہوں جن کے نزدیک راہ حق میں موت شہدسے زیادہ شریں ہو۔

اور ان عورتوں کی ضرورت تھی جو ناموس اسلام کے لئے اپنی چادریں قربان کردیں اور انسانیت اور حق کی آزادی کے لئے اپنے بازوئوں میں رسیاں بندھوالیں۔لہٰذا فرزند رسول حضرت امام حسینؑ نے اس وقت کے سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ کردار اور طیب وطاہر لوگوں کی ایک چھوٹی سی جماعت تیاری کی جو تھے بہتر، مگر کردار سب کا ایک تھا۔ سب علم ویقین ،اخلاص ومحبت کی منزل پر تھے، سب نے مقصد حسین کو سمجھ لیا تھا لہٰذا ا ک انجمن تھی اور بہتر حسین تھے ۔

امام حسین علیہ السلام نے باطل کے خلاف کربلا کے میدان میں ایسے عظیم کردار اکٹھا کردیئے تھے جن کے دامن زندگی پر ایک ہلکا سا دھبہ بھی نہیں تھاجن کا خاموش کردار ان کی صداقت کی گواہی دے رہا تھا ــــــــــــ حسین نے کربلا کے میدان میں عاشور کے دن اپنے انہیں ساتھیوں کے ذریعے ایک ایسا عادلانہ سماج پیش کیا جس سماج کی تمنا ہر دل میں آج بھی موجود ہے اور اسی عادلانہ سماج کو برپا کرنے کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء بھیجے گئے تھے قرآن کا اعلان ہے کہ ہم نے پیغمبروں کو واضح نشانیوں اور کتاب ومیزان کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ عادلانہ سماج قائم کریں۔حدید؍۲۵۔

امام حسینؑ کی اس مختصر جماعت میں مرد بھی ہیں عورتیں بھی، بچے بھی ہیں بوڑھے بھی، نوجوان بھی ہیں جوان بھی۔ آقابھی ہیں غلام بھی، بکریاں پالنے والے بھی ہیں اور معلم بھی، کسان بھی ہیں تجارت پیشہ بھی، باپ بھی ہیں بیٹے بھی۔ ماں بھی ہیں بیٹیاں بھی۔ بھائی بھی ہیں اور بہنیں بھی۔ دوست بھی ہیں رشتہ دار بھی۔ مگر سب کا کردار ایک، سب کا انداز ایک، سب صداقت کے ترجمان اور سب جانتے تھے حقوق کی ادائیگی کیسے کی جاتی ہے؟ رشتوں کا احترام کیسے ہوتا ہے؟ اسلامی سماج میں نماز کی کیا اہمیت ہے؟ قرآن کی کیا حیثیت ہے۔؟ماں باپ کے حقوق کیا ہیں ؟اولاد کی تربیت کا طریقہ کیا ہے۔؟باپ کی محبت کا تقاضا کیا ہے۔؟ماں کی مامتا کا کردارکیا ہے۔؟بھائی کی اخوت اور دوست کی رفاقت کا مطلب کیا ہے۔؟امام کے حکم کی پابندی کیسے کی جاتی ہے ؟ سوکھی زبان سے اذان کیسے دی جاتی ہے ؟اور زخمی پیشانی سے سجدہ کیسے کیا جاتا ہے؟ لہٰذا سب کے سب ظلم کے خلاف حق کے لئے اپنی قربانی پیش کرنے کو تیار ہیں۔

امام حسین علیہ السلام اپنے بچوں، عورتوں،گھروالوں، دوستوں اور چاہنے والوں کو لیکر کربلا کے میدان میں پہنچ گئے امام حسین کے ساتھ چھ مہینے کا بچہ علی اصغر بھی تھا اور ۸۰؍سالہ بوڑھا دوست حبیب ابن مظاہر وبریرہمدانی بھی، جوان علی اکبر بھی اور برابر کا بھائی عباس بھی۔ بہنیں بھی ہیںاور شریک حیات بھی، بیٹیاں بھی ہیں اور بیٹے بھی۔

میرے بھائیو! اپنے سینے میں انسانیت کا درد رکھنے والو! ایک دوپہر میں ان پاکیزہ کردار انسانوں کو بے جرم وخطا قتل کردیا تھا اور افسوس کہ قتل کرنے والے کوئی اور نہ تھے بلکہ یزید کے ساتھ وہی لوگ تھے جو محمد مصطفی کا کلمہ پڑھتے تھیــــــــــ

مگر امام حسینؑ نے اس شان اوراس انداز سے قربانیاں پیش کی کہ کسی بھی قربانی میں خون کا ایک قطرہ بھی برباد نہ ہواـــــــــ روز عاشور جب امام حسین اپنے چاہنے والوں، بیٹوں، بھتیجوں، بھانجوں کی لاشیں مقتل سے اٹھا کر لارہے تھے یہ لاشیں نہیں اٹھارہے تھے بلکہ اس نظام اور سسٹم کی جڑوں کو اکھاڑ رہے تھے جس نے یزید بن معاویہ کو شریف انسانوں کے سر پر سوار کیاتھا۔ اور عاشور کا سورج کے ڈوبتے ہی اس نظام خلافت نے دم توڑ داــــــــــ کربلا سے پہلے یزید کو خلیفۃ المسلمین کہنے والوں میں کربلا کے بعد اسے خلیفہ کہنے کی ہمت نہ ہوئی اور نہ آج تک کوئی ہمت کرسکا۔ اور امام حسینؑ نے اپنی بے مثال قربانی پیش کرکے انسانیت کو بچالیا۔ روح عدالت کو زندگی دے دی۔ ظلم کے خلاف حق گو افراد پیدا کردیئے۔ انسانی رشتوں کی پاکیزگی کو حیات بخش دی۔

اگر آج انسانیت باقی ہے تو یہ حسین کی اس عظیم قربانی کا صدقہ ہے۔ اور حق پرست محرم کا مہینہ آتے ہی اسی قربانی کی یاد مناتے ہیں۔ ہم ہر اس ظلم کے خلاف ہیں جو زمین کے کسی حصے میں کسی بھی انسان پر ہورہا ہو۔ زمین پر ہر بے گناہ کا ٹپکنے والا خون ہمارا خون ہے۔ ہم کربلا والے اسے برداشت نہیں کرسکتے۔ اور کربلا اب تاریخ نہیں ایک فکر ہے۔ ایڈیالوجی ہے۔ جو ہر انسان کے دل ودماغ میں رچی بسی ہے۔ کربلا تاریخ نہیں ایک تحریک ہے جوپاکیزہ سماج کی حرکت ہے۔

کربلا دنیاکے نقشے میں کسی جگہ کا نام نہیں۔ اس لئے کہ کربلا نے پھیل کر ساری دنیا کو اپنے دامن میں سمیٹ لیا ہے۔ اب جغرافی نقشوں کے ذریعے کربلا کو محدود نہیں کیاجاسکتا اس لئے کہ ہر مومن اور ہر حق پرست انسان کا دل’’کربلا‘‘ ہے۔

ہر باشعور انسان کا دماغ کربلا ہے۔ ہر انقلاب کے سینے میں کربلا دھڑک رہی ہے اور ہر اعلان حق میں کربلا بول رہی ہیـــــــــــ

ہردن عاشور اور ہر زمین کربلا ہے۔

ہمارا سلام ہو حسینؑ پر اور اولاد حسینؑ پر ۔

ہمارا سلام ہو انصار حسینؑ پر اور ان کی شہادتوں پر۔

ہمارا سلام ہو ان بے غسل وکفن پاکیزہ لاشوں پر جو ظلم کے خلاف حق کی علامت ہیں ۔

ہمارا سلام ہو ان مقدس خون پر جس سے جبین انسانیت سرخروہے۔

کربلا کی اس حقیقت کو غیر مسلم دانشوروں نے بڑی گہرائی سے سمجھ کر کچھ اس انداز میں اظہار کیا ہے۔

ایک طرف پیغمبر اسلامؐ جن کی زندگی کا مقصد ہی اخلاق انسانی کی تکمیل تھی اور دوسری طرف حضرت علی بن ابی طالبؑ جو اپنے عمل سے خدا کی imam, hussain, representative, of, Allah, and, Humanityمرضی کے خریدار بن چکے تھے۔ تیسری طرف حضرت فاطمۃ الزہراؑ جو خواتین کے طبقے میں نبی اکرمؐ کی رسالت کو عملی طور پر پہنچانے کے لئے ہی قدرت کی طرف سے پیدا ہوئی تھیں، اس نورانی ماحول میں حضرت حسینؑ کی پرورش ہوئی۔ حضور اکرمؐ اپنے دونوں نواسوں کے ساتھ انتہائی محبت فرماتے تھے۔ سینہ پر بٹھاتے تھے، کاندھوں پر چڑھاتے تھے اور مسلمانوں کو تاکید فرماتے تھے کہ ان سے محبت رکھو، مگر چھوٹے نواسے کے ساتھ آپ کی محبت کے انداز کچھ امتیاز خاص رکھتے تھے۔ ایسا ہوا کہ نماز میں سجدہ کی حالت میں حضرت حسینؑ پشت مبارک پر آگئے تو سجدہ کو طول دیا، یہاں تک کہ وہ خود سے بخوشی پشت پر سے علیحدہ ہوگئے تو اس وقت سرسجدے سے اٹھایا اور کبھی خطبہ پڑھتے ہوئے حضرت حسینؑ مسجد کے دروازے سے داخل ہونے لگے اور زمین پر گر گئے تو رسول اکرمؐ نے اپنا خطبہ موقوف کردیا، منبرسے اتر کر حضرت حسینؑ کو زمین سے اٹھایا اور پھر منبر پر تشریف لے گئے اور مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ دیکھو! یہ حسین ہے، اسے خوب پہچان لو اور اس کی فضیلت کو یاد رکھو۔(روزنامہ امت کراچی، حیدر آباد، اتوار۔۱۰ نومبر ۲۰۱۳ء؁)

فلسفۂ شہادت امام حسینؑ

حضرت امام حسینؒ کی اس قربانی اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگادینے کی وہ سنت قائم ہوئی جس نے تاریخ کے ہر دور میں شاہراہ مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال قائم کی۔(مولانا عبدالنعیم پاکستان، اخبار شہر کراچی)

عبدالرحمن بن ابی غنم سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: حضرت حسن اور حسین دنیا میں میری خوشبوئیں ہیں۔ (صحیح بخاری، باب فضائل)

انگریزی مصنف’’ تھامس‘‘ کہتا ہے ۔(۱۹۱۸)

’’اگر حسین جیسے انصار اور ساتھی ہمارے پاس ہوں تو ہم ظلم کی دنیا کو ہلاکر رکھ دیں گے‘‘۔

’’مہاتما گاندھی‘‘

{۱}’’اگر آج اسلام زندہ ہے تو یہ تلوار اور شمشیر کے زور پر نہیں بلکہ یہ امام حسین ؑ کی قربانیوں اور شہادتوں کا نتیجہ ہے اور میں ہندوستان کی آزادی میں امام حسین ؑ کی ہی قربانیوں کو اور ان کے طریقہ کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہتا ہوں‘‘۔

{۲}’’ امام حسین ؑکی شہادت کا مقصد حکومت نہیں ورنہ وہ اپنی بیوی، بچوں اور بہنوں کو کربلا نہ لے جاتے‘‘۔

{۳} ’’امام حسین کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی‘‘۔

’’گین‘‘(۱۷۳۷۔۱۷۹۴) اپنے وقت کا یہ زبردست مورخ لکھتا ہے۔

’’امام حسینؑ کو کربلا کے میدان میں جس ظلم وجور کے ساتھ شہید کیا گیا وہ تاریخ انسانیت کے لئے ایک المیہ ہے‘‘۔

’’چارلس ڈکن‘‘

’’حسین ؑ نے دنیاوی خواہشات بجھانے کے لئے نہیں لڑے ورنہ ان کے ساتھ بہنیں ،بیویاں اور بچے نہ ہوتے،میں بس اتنا ہی سمجھتا ہوں کہ یہ اسلام ان کی مخلصانہ اس قربانیوں کی وجہ سے ہی قائم ہے‘‘۔

’’ڈاکٹر راجیندر پرساد‘‘

’’امام حسین کی قربانی کسی ایک ملک یا قوم تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام انسانوں کے لئے بھائی چارے کی مورثی ریاست ہے‘‘۔

’’سوامی شنکریاچاری‘‘

’’امام حسین ؑ کی قربانی نے اس اسلام کو زندہ رکھا ورنہ لوگوں نے اسلام کا نام لینا چھوڑ دیا ہوتا‘‘۔

’’رابندرناتھ ٹیگور‘‘

’’انصاف اور سچ کو زندہ رکھنے کے لئے فوج اور ہتھیاروں کے بجائے زندگیوں کو قربان کیا جا سکتا ہے جیسا کہ امام حسین ؑ نے کیا‘‘۔

’’پنڈت جواہر لال نہرو‘‘

’’امام حسین کی قربانی تمام گروہوں اور برادریوں کے لئے مشعل راہ ہے‘‘۔

’’ڈاکٹر رادھا کرشن‘‘

’’اگرچہ امام حسین ؑ نے ۱۴۰۰ ؍سال پہلے قربانی دی مگر ان کی لا زوال روح آج بھی لوگوں کے دل پر راج کر رہی ہے‘‘۔

{وآخر دعوانا عن الحمد للہ رب العالمین}

تحریر و تحقیق : بشکریہ سید حسین مرتضیٰ کمیل

حسینؑ تیری عطا کا چشمہ دلوں کے دامن بِھگو رہا ہے یہ آسمان پر اُداس بادل تیری محبت میں رو رہا ہے.

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Governor of Balochistan Muhammad Khan Achakzai
Previous Post بلوچستان بہتر سکیورٹی صورت حال اور سی پیک منصوبے کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے
Next Post کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے خطبہ کا کُچھ حصہ
Speech, of, Hazrat, Imam Hussain. A.S. at, Karbala, before, Martyrdom

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.