yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مجھے کہنے دیجیے

Web Editor September 18, 2017September 18, 2017 1 min read
Let me say
Share this:

چند روز قبل (10 اور 11 ستمبر) قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا سائنس وٹیکنالوجی کے حوالے سے پہلی بار دو روزہ اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستانی صدر ممنون حسین سمیت 22 ممالک کے سربراہان اور 37 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ یوں 57 مسلم ممالک اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔کانفرنس میں کسی قسم کے ٹھوس اقدامات تجویز کیے جانے کے بجائے مسلم ممالک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کم مائیگی کا نوحہ پڑھا گیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ2026 تک سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مسلمانوں کی ترقی کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اس سلسلے کی اگلی کانفرنس ازبکستان میں منعقد ہوگی، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سوال یہ ہے کہ مسلم دنیا جو آج بدترین تقسیم کا شکار ہے، کیا او آئی سی اسے کسی ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی جیسے اہم علمی میدان میں طے کردہ اہداف حاصل کرسکے گی؟ کیونکہ یہ تنظیم گزشتہ تین دہائیوں سے غیر فعال چلی آرہی ہے۔ جس نے اس دوران مسلم ممالک اور مسلمانوں کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

یہ تنظیم جو ستمبر 1969 میں مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی کے واقعے کے ردعمل میں 1972 میں رباط (مراکش) میں قائم کی گئی تھی۔ لیکن بھٹو مرحوم نے اس کا دوسرا اجلاس فروری 1974 میں لاہور میں منعقد کرکے اسے واضح سمت دینے کی کوشش کی۔ اس وقت جن چار رہنماؤں (شاہ فیصل مرحوم، بھٹو مرحوم، معمرقذافی مرحوم اور حوری بومدین مرحوم) نے اس تنظیم کو ایک فعال اور متحرک تحریک بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ بھٹومرحوم اس تنظیم کو مسلم دنیا کا ایک وسیع البنیاد ادارے یا مسلم دنیا کی اقوام متحدہ کی شکل دینے کے خواہشمند تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلم ممالک کی دولت اور وسائل مسلم عالمی بینک کے ذریعے ان مسلم ممالک میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کریں، جہاں ہنرمند افرادی قوت موجود ہے۔ ان کی یہ بھی خواہش تھی کہ مسلم ممالک جدید سائنس وٹیکنالوجی بالخصوص جوہری توانائی میں ملکہ حاصل کرسکیں تاکہ ترقی یافتہ دنیا کے ہم قدم ہوسکیں۔ بھٹو ہی کی کوششوں اور کاوشوں کے باعث مشرق وسطیٰ کے ممالک کی تعمیرو ترقی کے لیے پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کے لیے راستہ کھلا۔ یہ بھٹو ہی کا مشورہ تھا کہ تیل کی قیمتیں ترقی یافتہ صارف ممالک کے بجائے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم او پیک طے کرے۔ نتیجتاً ان ممالک نے ایک ہفتے کے لیے تیل بند کرکے ترقی یافتہ ممالک کو اپنے مطالبات منظور کرنے پر مجبور کردیا۔

وہ اپنی آخری کتاب اف آئی ایم ایسوسی ایٹڈ میں لکھتے ہیںکہ 1975 میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہنری کسنجر پاکستان کے دورے پر آئے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی میٹنگ کے دوران انھوں نے مجھ سے استفسار کیا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے آپ کو کس ملک سے فنڈنگ ملنے کی توقع ہے۔ بھٹو نے کہا کہ کوئی بھی، قذافی ہوسکتا ہے۔ اس پر ہنری کسنجر نے غصیلے لہجے میں کہا کہ پھر مسٹر بھٹو آپ کو ایک مثالی سزا ملے گی۔ بھٹو آگے لکھتے ہیں کہ جنرل ضیا نے غیر ملکی قوتوں کے اشارے پر ان کی حکومت کا تختہ الٹا۔

ترقی یافتہ دنیا ان چار مسلم رہنماؤں سے خوفزدہ ہوچکی تھی۔ جنھیں وہ مسلم دنیا پر اپنے کنٹرول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھنے لگی تھی۔ چنانچہ 1975 میں شاہ فیصل شہید کردیے گئے۔ بھٹو اپریل 1979 کو پھانسی چڑھا دیے گئے۔ قذافی کے خلاف اسی دور سے سازشوں کے جال بنے جانے لگے۔ حوری بومدین کو پہلے اندرون ملک مذہبی شدت پسندی کے مسئلے میں الجھا کر عالمی سیاست سے دور کردیا گیا۔ پھر کچھ سال بعد وہ ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ یوں اسلامی ممالک کو ایک لڑی میں پرونے کے خواہشمند چاروں رہنما یکے بعد دیگرے سیاسی منظرنامے سے ہٹادیے گئے۔ ان کے بعد آنے والے مسلم رہنماؤںمیں یہ بصیرت تھی اور نہ عزم کہ وہ اس تنظیم کے ڈھانچے اور اغراض و مقاصد کو وقت اور حالات کے مطابق تبدیل کرتے ہوئے اس کو فعال رکھ سکتے۔ چنانچہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تنظیم گہناتی چلی گئی اور آج محض دکھاوے کی انجمن رہ گئی ہے۔

چونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ تنظیم غیر فعال ہے۔ اس لیے اس دوران رونما ہونے والے اہم واقعات اور سنگین سانحات پر اس جماعت کا کوئی خاطر خواہ لائحہ عمل تیار کرنا تو دور کی بات، واضح موقف بھی سامنے نہیں آسکا۔ خاص طور پر افغان جنگ کو جہاد قرار دیا جانا۔ غیر ریاستی عناصر کا جہاد کے نام پر پوری دنیا میں عسکریت پسندی کا مظاہرہ کرنا۔ 9/11 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے مسلمانوں پر پڑنے والے اثرات۔ مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی باہمی مخاصمت۔ جس کے نتیجے میں کئی مسلمان ممالک تباہ ہوچکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ وہ معاملات و مسائل ہیں، جن پر سر جوڑ کر بیٹھنے اور سنجیدگی کے ساتھ ٹھوس اور قابل عمل فیصلوں کی ضرورت ہے۔ مگر ان تمام معاملات پر او آئی سی کی خاموشی معنی خیز ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں ایک ارب 68 کروڑ کے قریب مسلمان ہیں، جو 58 ممالک میں اکثریتی، جب کہ دیگر ممالک میں اقلیتی حیثیت میں آباد ہیں۔ مسلم ممالک کی اکثریت میں پشتینی بادشاہتیں اور شخصی آمریتیں قائم ہیں۔ صرف چند ممالک میں منتخب حکومتیں ہیں۔ مگر وہ جمہوریت کے معیار اور پیمانے پر پوری نہیں اترتیں۔ بیشتر مسلم معاشروں میں قبائلیت کے اثرات گہرے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان معاشروں میں ریاستی قوانین کے متوازی روایتی قوانین (جرگہ وغیرہ) زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ نتیجتاً ان ممالک میں نسلی، لسانی، فرقہ وارانہ اور صنفی امتیازات اپنے عروج پر ہیں۔

اگر شرح خواندگی اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیں، تو 58 مسلم ممالک میں سے کسی ایک میں بھی کوئی ایسی جامعہ نہیں، جو دنیا کی 100 اعلیٰ جامعات کی فہرست میں شامل ہوسکے۔ ان تمام ممالک میں اول تو خواندگی کی اوسط شرح بہت کم ہے۔ دوئم جو تعلیم دی جارہی ہے، اس کا معیار بھی عالمی سطح سے خاصا کم ہے۔ جس کی وجہ سے مسلم نوجوان عالمی سطح پر مقابلے میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے خاصے پیچھے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جس وژن کی ضرورت ہوتی ہے، ان ممالک کی مقتدر اشرافیہ اس سے عاری ہے۔ لہٰذا اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلم نوجوان اپنے بہتر اور محفوظ مستقبل کی خاطر یورپ اور امریکا کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں ان کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ مگر شدت پسند عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیوں کے باعث اب ان ممالک میں نقل مکانی کی راہیں بھی مسدود ہوتی جارہی ہیں۔

سائنس اور ٹیکنالوجی مسلم دنیا کی اولین ضرورت ضرور ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ آیا غیر فعال اور غیر متحرک او آئی سی میں اتنی اہلیت و صلاحیت ہے کہ وہ فکری، فقہی اور مسلکی اعتبار سے درجنوں پرتوں میں منقسم مسلم معاشروں کو باہمی چپقلشوں کی دلدل سے باہر نکال کر کسی ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرسکے؟ کیا مسلم دنیا میں یہ وژن اور عزم ہے کہ وہ عسکریت پسندی کے بجائے جدید عصری علوم پر قدرت حاصل کرکے ترقی یافتہ دنیا سے ساتھ مسابقت کرسکے؟ کیا بقیہ دنیا جو مسلمانوں کے حالیہ کردار سے پریشان ہے، مسلمانوں کے نئے انداز میں مجتمع ہونے کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی؟

حالیہ کانفرنس سے گو کوئی خاص امید نہیں ہے، لیکن مسلم ممالک کے حکمرانوں اور منصوبہ سازوں میں اگر یہ بصیرت اور عزم پیدا ہوجاتا ہے کہ او آئی سی کو فعال بناکر اس کے ذریعے عسکریت پسندی اور متشدد کارروائیوں کو دین کا حصہ سمجھنے والے مسلم نوجوانوں کو جدید سائنسی علوم کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے، جو کہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New Foreign Policy, Saudi Arabia's Importance and Hajj arrangements
Previous Post نئی خارجہ پالیسی، سعودی عرب کی اہمیت اور حج انتظامات
Next Post روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار
Condition of Rohingya Muslims

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.