yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایم کیو ایم بانی کی پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس سے ملاقات

MH Kazmi August 18, 2017 1 min read
MQM founder meets with Anti-Pakistan American Member Congress
Share this:

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس ڈانا روہرابچر اور جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات سے ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔

MQM founder meets with Anti-Pakistan American Member Congress
MQM founder meets with Anti-Pakistan American Member Congress

ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں ’مشترکہ مفاد‘ پر بات چیت کی گئی جبکہ اس دوران الطاف حسین نے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی قانون ساز کو کراچی میں ایم کیو ایم کارکنان پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں پر بریفنگ دی۔ یہ ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی رکن کانگریس نے کارکنان پر مبینہ تشدد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو کانگریس اور دیگر فورمز پر اٹھائیں گے۔ ترجمان نے ملاقات میں خان آف قلات کی شرکت کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ’ہم خیال‘ افراد مستقبل میں مل کر کام کریں اور روابط میں اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان مخالف امریکی رکن کانگریس سے یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب رواں سال جون میں ندیم نصرت نے واشنگٹن میں سینیٹر جان مکین، رکن کانگریس ڈانا روہرابچر اور ٹیڈ پو سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

دی نیوز اور جیو ٹی وی کی جانب سے اس ملاقاتوں کی خبر کے اشاعت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے لندن چیپٹر اور اپنے پرانے ساتھیوں پر پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایسے لوگوں سے ہاتھ ملارہے ہیں جو پاکستان مخالف پروپگنڈے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ ندیم نصرت کی واشنگٹن میں ملاقاتیں ایم کیو ایم لندن کے ’پاکستان مخالف ایجنڈے اور 22 اگست کی الطاف حسین کی تقریر کا تسلسل ہے۔‘ فاروق ستار نے کہا تھا کہ ندیم نصرت پاکستان مخالف لابی کے ساتھ ملاقاتیں کررہیں اور ہم اردو بولنے والی برادری کے نام پر ایم کیو ایم لندن کی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ مہاجروں کے نمائندے اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں اور بانی ایم کیو ایم کو مہاجروں کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بانی ایم کیو ایم کے امریکی کانگریس سے پاکستان کی امداد بند کرنے کے بیان کی بھی مذمت کی۔ ایم کیو ایم لندن نے حالیہ عرصے میں جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے رابطوں کی کوششیں کی ہیں تاہم کسی بلوچ گروپ کی جانب سے مثبت نہیں جواب ملا۔ مہران بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے عروج پر کراچی میں رہنے والے بلوچوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The Tehreek-e-Insaf demanded for the formation of the Election Commission
Previous Post تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا
Next Post بھارت کو سینئر ایشیا کپ کی میزبانی کے لالے پڑ گئے
India lost the lead to hosting the Asia Cup

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.