yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ،عراق میں ائربیس حملے کا بھرپور جواب کا فیصلہ

MH Kazmi March 4, 2021 1 min read
Iraqi forces occupy at Tilafer by spinning ISIS
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہعراقی فورسز کے ساتھ موجود امریکی اور اتحادی اہلکاروں پر حالیہ راکٹ حملوں کا جواب دینے میں کسی جھجھک کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ صدر جوبائیڈن کا بھی کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے حکام نے بتایا ہے کہ عراق کے صوبہ عنبر میں الاسد ایئربیس پر بدھ کی علی الصبح حملہ آوروں نے راکٹ داغے جن میں سے 10 راکٹ بیس کے صحن کے اندر گرے۔ ایک امریکی سویلین کنٹریکٹر ایسے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا جب وہ راکٹ حملوں کے دوران محفوظ جگہ منتقل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ عراقی فورسز حملوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں اور ابھی کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر جوابی کارروائی کی ضرورت پڑی تو بالکل بھی ججھک روا نہیں رکھی جائے گے۔ لیکن فوری طور پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔”صدر جو بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الاسد بیس پر حملے کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ صدر بائیڈن کے بقول “ہم شناخت کر رہے ہیں کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔ اس نقطے پر پہنچنے کے بعد یہ کوئی فیصلہ کریں گے۔‘‘ امریکہ نے ماضی میں اس طرح کے حملوں کا ذمہ دار ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاز ‘کتائب حزب اللہ’ اور ‘کتائب سید الشہدا’ پر عائد کیا ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ الاسد بیس پر راکٹ حملہ بیس کے مشرق سے متعدد مقامات سے کیا گیا۔ بلاشبہ یہ ایک پریشان کن چیز ہے اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ جان کربی کے بقول ایئربیس کا دفاعی نظام بشمول کاؤنٹر راکٹ سسٹم فعال ہو گیا تھا۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ دفاعی سسٹم نے کسی بھی ایسی چیز کو ہدف بنایا جو بیس کی طرف آ رہی تھی۔ الاسد بیس پر بدھ کا حملہ ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں کے اُن حملوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی معلوم ہوتا ہے جو حالیہ دنوں میں عراق میں ایسے اڈوں پر کیے گئے ہیں جہاں امریکہ اور اس کی اتحادی فورسز موجود ہیں۔ امریکہ کے جواب کے باوجود ایک ملیشیا گروپ نے، جس پر ماضی میں بھی راکٹ حملے کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں، الاسد ایئربیس پر ہونے والے حملے کا جشن منایا ہے۔ کتائب حزب اللہ کے ایک سیکیورٹی عہدیدار ابو علی اکثری نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم عراقی مزاحمت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس بیان کا ترجمہ سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے بیٹوں کو نصیحت کریں گے کہ وہ اپنی پاک دھرتی سے اپنے قاتلوں کو نکال باہر کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا رہیں۔ تاہم انہوں نے حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا۔واضح رہے کہ یہ وہی ایئر بیس ہے جسے گزشتہ برس ایران نے اپنے راکٹوں کا نشانہ بنایا تھا اور امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا جواب قرار دیا تھا۔ بدھ کو ہونے والا حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر جو بائیڈن نے ایک ہفتہ قبل ہی مشرقی شام میں ایران نواز گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کا حکم دیا تھا۔

امریکی فوج نے صدر کی ہدایت کے بعد شام کی سرحد پر ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ راکٹ حملوں کا جواب لازمی دینا ہے تو اس جواب کے انداز اور اس کے وقت کا تعین خود کریں گے۔ اُن کے بقول، “ہم ایسا نہیں کریں گے کہ جلدی میں ناقص معلومات پر فیصلہ کریں اور صورتِ حال کو مزید کشیدہ بنا دیں یا پھر اپنے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنا شروع کر دیں۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکہ/جوبائیڈن انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کا اضافہ، اہم عہدے پر پاکستانی امریکی دلاور سید کی نامزدگی
Next Post پاکستان کی جموں و کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اور چین کا کردارخطے کے امن کیلئے اہم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.