yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

MH Kazmi May 4, 2017 1 min read
Revealed widespread irregularities in the Hajj arrangements
Share this:

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس کے دوران گزشتہ برس حج انتطامات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

Revealed widespread irregularities in the Hajj arrangements
Revealed widespread irregularities in the Hajj arrangements

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عبدالغفارڈوگرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امورکا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امورکے اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران کمیٹی نے استفسار کیا کہ رواں برس سرکاری اخراجات میں 10 ہزارروپے فی کس کا اضافہ کیوں کیا گیا ہے، جس پرایڈیشنل سیکریٹری حج نے بتایا کہ ملک کے جنوبی حصے کے لیے  2 لاکھ 70 ہزار جب کہ شمالی حصے کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار کا پیکج رکھا گیا ہے، توسیع کعبہ کی وجہ سے کم کیا گیا 20 فیصد کوٹا بحال کردیا گیا ہے، اس سال سعودی حکومت  عمارتوں میں ہی عازمین کے سامان کی کلیئرنس دے گی، حجاج کو ٹرین اورایئر کنڈیشنڈ بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، منیٰ میں میٹرس ڈبل کروا دیا گیا ہے جب کہ خیموں میں ایئرکولرکا انتظام کروادیا ہے۔ عازمین حج کو3 وقت کا کھانا اوربہترسہولیات دے رہے ہیں، کھانے کا معیارمزید بہترکیا گیا ہے اس کے علاوہ انہیں دن میں 3 مرتبہ چائے ملے گی۔

حکام کی بریفنگ پر چئیرمین کمیٹی ملک عبدالغفارڈوگرنے کہا کہ وزارت مذبی امور کی جانب سے پالیسی بنائی جاچکی ہے، عمارتیں کرائے پرلے لی گئیں اورمینیو بھی بنا لیا گیا تو اب بحث کے لیے کیا رہ گیا ہے۔ اب ہمارے بیٹھنے کا کیا فائدہ ہے، ہم سے اب صرف دستخط کروانا ہیں، پالیسی بنانے سے قبل نہ مشاورت ہوتی ہے نہ کمیٹی کا اجلاس بلایا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے کہا کہ میں نے 6 حج کئے اور ہر بار ائیر کولر خراب ہی ملے، اتنی گرمی میں حاجی سے اترنا چڑھنا مشکل ہوتا ہے۔

اجلاس کے دوران صاحبزادہ یعقوب نے کہا کہ ہارڈ شپ کوٹہ میں شفاف انداز سے لوگوں کو بھجوایا جائے، گزشتہ سال بھی ناجانے کس کس کو ہارڈ شپ کوٹہ پرحج پر بھیجا گیا۔ رمیش لال نے کہا کہ پچھلے سال کسی نے حکومت کے خرچے پر اپنی بہو کو بھیجا جس پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات  نے کہا کہ حج پیکج میں 10 ہزار روپے کا اضافہ اتنی سہولیات میں اچھنبے والی بات نہیں اور کیا بہو کو حج پر بھیجنا کوئی جرم ہے۔

رمیش لال نے مزید کہا کہ زیارات کے لئے جو بھی جائے اسے اپنے خرچہ پر جانا چاہیے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی سرکاری حج پر بھیجا گیا، ایواکیو ٹرسٹ کے خرچہ پر لوگوں کو بھجوایا گیا اور تفصیلات نہیں دی گئیں۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے کہا کہ کوئی سرکاری خرچ پرحج پر نہیں گیا جس پر رامیش لال نے کہا کہ میں آپ کو ٹکٹ اور تفصیلات بھی دے سکتا ہوں جس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے رمیش لال کو آئندہ اجلاس میں تفصیل دینے کی ہدایت کردی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PPP will protest today in Nasir Bagh against government policies
Previous Post پیپلز پارٹی آج حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ کرے گی
Next Post بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ
India is on the rise of Hindu extremism and intolerance, FO spokesman

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.