yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات۔

MH Kazmi November 30, 2016November 30, 2016 1 min read
Muhammad Arshad Qureshi
Share this:
Pakistan's decision to allow that Russia use the Gwadar port
Pakistan’s decision to allow that Russia use the Gwadar port

آپ نے روز ہی دیکھا ہوگا جب آپ صبح گھر سے اپنے کام کاج کے لیئے نکلتے ہیں تو سڑک کے دونوں اطراف مزدور اپنی مزدوری کے انتظار میں اپنے اوزاروں کے ساتھ بیٹھے رہتے ہیں۔ میں اکثر ان کو دیکھتا ہوں کہ جب کوئی کار یا موٹر سائیکل ان کے قریب آکر رکتی تو سب بھاگ کر اس کے پاس اکھٹے ہوجاتے اس آس پر کہ یہ روزی آج انھیں ملے گی اور پھر ایک یا دو مزدور اس کے ساتھ چلے جاتے اور باقی پھر اپنی روزی کے انتظار میں بیٹھ جاتے بعض اوقات تو کچھ مزدور شام تک بھی وہاں موجود ہوتے ہیں جنہیں کوئی روزگار نہیں ملا ہوتا یہ سب دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوتا ہے کہ ایک مزدور فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنی روزی کا انتظار کرتا ہے کبھی کبھی پورا دن انتظار کے بعد بھی اسے روزی میسر نہیں آتی، اسی طرح ان مزدوروں پر بھی روز ہی نظر پڑتی ہے جنھیں زیر تعمیر مکان یا سڑک کی کھدائی وغیرہ میں چند دن کے لیئے روزگار مل جاتا ہے اسی طرح میری نظر اپنے محلے میں زیر تعمیر ایک عمارت میں کام کرتے ایک ایسے مزدور پر پڑی جو ایک باریش انسان تھا شائید اس کی عمر 70 سال کے لگ بھگ ہوگی وہ تمام دن اپنی کمر پر بلاک لاد کر دوسری منزل کی چھت تک لے جاتا تھا اسے دیکھ کر حیا بھی آرہی تھی اور فخر بھی ہورہا تھا کہ اس عمر میں بھی اتنی ہمت کرکے مزدوری کررہا ہے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلارہا پھر مجھے خیال آیا کہ ہر ادارے میں مزدوروں کی ایک یونین ہوتی ہے جو ان کے حقوق کی جدوجہد کرتی ہے ان بیچاروں کی تو کوئی یونین بھی نہیں اچانک خیال آیا کہ تمام مزدوروں کا ایک دن یکم مئی کو یوم مزدور کے نام سے منایا تو جاتا ہے لیکن اسے کیوں منایا جاتا ہے اور اس دن کے منانے سے ان مزدوروں کی حالات زندگی پر کوئی مثبت اثرات بھی ہوتے ہیں کہ نہیں سوچا میں بھی اس مرتبہ ان مزدوروں کے دن یوم مزدور پر کچھ لکھتا ہوں لیکن کچھ لکھنے سے پہلے ان کے اور ان کے منائے جانے والے دن کے بارے میں جاننا ضروری ہے جب اس غرض سے کئی جگہ مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ مزدورکے اس دن منانے سے ان مزدوروں پر ایک رتی برابر بھی کوئی مثبت اثرات نہیں ہوتے بلکہ اس دن کے منانے سے وہ مزید مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
یہ دن کیوں اور کب سے منایا جاتا ہے یوم مزدور، یکم مئی، مزدور کا عالمی دن یا لیبر ڈے ہم کیوں مناتے ہیں ہوتا یہ تھا کہ مزدور سے جانور کی طرح دن میں 16۔16 گھنٹے کام لیا جاتا تھا تنخواہ بھی کچھ خاص نہیں تھی اور اورٹائم کا تو تصور ہی نہیں تھا ڈیوٹی کے دوران اگر کوئی مزدور زخمی ہو جاتا یا مر جاتا تو اس کے تمام اخراجات خود مزدور کے ذمہ تھے فیکٹری یا مل کی طرف سے ایسا کوئی قانون نہیں تھا کہ مزدور کو زخمی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کروایا جاتا مزدور کی ملازمت کا فیصلہ مالک کی صوابدیدی پر ہوتا وہ جس کو چاہتا ملازمت پر رکھتا اور جس کو چاہتا ملازمت سے ہٹا دیتا ہفتے میں سات دن کام کرنا پڑتا، چھٹی کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔
1886میں  امریکی ریاست شکاگو میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کے دوران محنت کشوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ان ہی محنت کشوں کی یاد میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ شکاگو ہی وہ شہر ہے جہاں سے اس تحریک کا آغاز ہواتھا یومِ مزدور بھی اب بہت سے دوسرے ایام کی طرح ایک تقریب اور تہوار بن کر رہ گیا ہے کیا اسی کا نام یومِ مزدورہے؟ جس میں طے پایا تھا کہ اب مزدور کے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار ہوں گے پاکستان سمیت کتنے ہی ممالک میں یہ حق کب کا سلب ہو چکاہے ۔
یکم مئی 1972ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشوں کا دن قرار دیا تب سے اب تک ہرسال یکم مئی کو ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے اور پاکستان کے تمام محنت کش دنیا بھر کے محنت کشوں کے ساتھ مل کر اپنے ان ساتھیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں جو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے یکم مئی 1886ء کو ہلاک ہوئے تھے لیکن ایسا کرنے سے انھیں قطعی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوتا پاکستان میں ہر عہد کی حکومت نے مزدوروں کا مزاق اڑایا حکمرانوں نے مزدوروں کے نام پر یہ سیاسی کھیل بھی کھیلا کہ بقول انکے انہوں نے کارخانوں، ملوں اور کمپنیوں میں مزدوروں کو شیئرز یعنی حصص دینے کا اعلان کیا ہے بیچارے مزدور کہ جنہیں شیئرز کا مطلب بھی معلوم نہیں پا کستان میں بھٹہ مزدور تو سامنے کی بات ہے کھیت میں مزدوری کرنے والے، فیکٹریوں میں کام کرنے والے افراد اور اسکے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین کا جو استحصال ہو رہا ہے اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مزدور حقوق کی تحریک نے جو حقوق حاصل کیے تھے آج دوبارہ سلب ہوچکے ہیں۔
انٹر نیشنل لیبر آرگنائیزیشن کی طرف سے مزدوروں کی حفاظت کے لیئے دیا گیا قانون (او ایس ایچ اے) جو مزدوروں کے استحصال کو تو نہیں بہر کیف جسمانی مشقت کے دوران مزدوروں کو جسمانی حفاظت کا ادنیٰ سا حق دیتا ہے اس قانون کے مطابق ہرریاست یا متعلقہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پاس کام کرنے والے مزدوروں کو تمام حفاظتی سامان جو کام کرتے وقت انکی حفاظت کیلئے ضروری ہے مہیا کرنے کی پابند ہو گی، جیسے کہ حفاظتی ٹوپی، حفاطتی بوٹ، حفاظتی بیلٹ، حفاظتی عینک اور کام کی نوعیت کے مطابق مختلف سامان حفاظت۔
ترقی یافتہ ممالک میں اس قانون پر کسی حد تک عمل کیا بھی جاتا ہے جسکا مقصد مزدور کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ مقابلہ بازی کیلئے اپنی کمپنی کی ساکھ بچانا ہوتا ہے۔ بہر حال پاکستان جیسے ملک میں جہاں سرمایہ داری اپنے اصولوں سے ہی ہٹ چکی ہے، مقابلہ بازی کی بجائے یہاں مافیا کا وجود ہے، غریبوں کے جنازے اٹھنا معمول ہے، بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کمپنیاں اپنے منافع میں سے مزدوروں کی حفاظت پر خرچنے کو کیونکر ترجیح دیں گی؟ یہاں سیفٹی کے قوانین لاگو ہونا ایک جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں ہو سکتا اس کا واضح اظہار ہمیں تعمیراتی شعبے میں نظر آتا ہے پاکستان میں ہر چھوٹے تعمیراتی کام سے لیکر بڑے سے بڑے کام تک ٹھیکیداری نظام کا راج ہے ٹھیکیداروں کو مزدوروں کی حفاظت پر خرچ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، انہیں اپنا کام کم سے کم لاگت میں مکمل کر کے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا ہوتا ہے، سیفٹی کے قوانین کے مطابق کام کرنے سے وقت بھی زیادہ لگتا ہے، لہٰذا کم سے کم وقت میں کام کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مزدوروں کی جان جوکھوں میں ڈال دی جائے۔ کتنے ہی مزدور کام کے دوران مر جاتے ہیں یا اپاہج ہو کر خاندان کا سہارا بننے کی بجائے بوجھ بن جاتے ہیں۔
یکم مئی کو پاکستان بھر میں مزدور ہر روز کی طرح اپنے کام میں مشغول رہتے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے محنت کرتے ہیں ان کو اس دن سے کوئی سروکار نہیں، بس اپنے بچوں کے لیے روزی کمانے سے غرض ہے۔ ویسے کبھی کسی حکومت نے ایسے اقدام اٹھائے ہیں کہ یکم مئی کے دن ان مزدور وں کو جو روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں(ڈیل ویجز) حکومتی سطح پر کوئی وظیفہ دیکر ان کو چھٹی بھی دی گئی ہو کیونکہ یکم مئی ان کا دن ہے اور وہ اس دن اپنے فیملی کے ساتھ ہنسی خوشی گزار سکیں۔
یکم مئی کو عالمی چھٹی ہوتی ہے اس دن تمام لوگ اپنے گھروں میں چین کی نیند سورہے ہوتے ہیں یا چھٹی کافائدہ اٹھا کر گھوم پھر رہے ہوتے ہیں اور مزدور اس دن بھی مزدوری کی تلاش میں بھٹک رہا ہوتا ہے۔ ماسیاں، مالی، ڈرائیور، خانساما، آیا، چوکیدار سب ہی کام پر حاضر ہوتے ہیں انہیں ان کے ہی دن پرانہیں چھٹی میسر نہیں ہوتی اس دن مزدور عام دن کی نسبت زیادہ کام کرتا ہے شاید اس لیے کہ آج اس کا خصوصی دن ہے مزدوروں کے عالمی دن پر پاکستان میں بتائیں کسی امیر کی فیکٹری یاپٹرول پمپ وغیرہ بند کیے گئے ہوںیا کسی نے اپنے گھر کی تعمیر رکوائی ہو کہ چلو آج ان کا دن ہے اور ان کی چھٹی کردیں ہو سکتا ہے کہ یہ امیر لوگ اس دن کی چھٹی کربھی دیں مگر وہ مزدور کیا کرے گا جس کی شام کی روٹی اس دھیاڑی (ڈیلی ویجز)پر منحصر ہے اگر اس نے چھٹی کر لی تو وہ رات کو اپنے بچوں کو کیا کھلا کر سلائے گا۔
دن منانے کا رواج تو اہل مغرب کی ایک سازش ہے کہ کسی کے حقوق دبائے رکھو اور سال بھر میں اس کے نام کا صرف ایک دن منا لواس دن ان کی خاطر لمبی چوڑی اور جذباتی انداز میں تقریریں کر کے ان کو زبانی کلامی خراج تحسین پیش کرتے رہو کہ تا کہ کام بھی نکلتا رہے اور مظلوم کا استحصال بھی جاری رہے۔ ان کو اپنے ہاں سے کچھ نہ دینا پڑے اور محض ان کے نام پر نعرے بازی، مظاہروں او ریلیوں سے ان کے پیٹ بھر دیے جائیں ۔ ہمارے معاشرے کی بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی بڑے ذوق شوق سے ان دنوں کو منانے میں مغرب کی کی تقلید کرتے ہیں جن کا ہمارے معاشرے سے دور دور کا تعلق بھی نہیں جن میں مدر ڈے، فادر ڈے، ویلنٹائن ڈے، ٹیچر ڈے اور بہت سے ڈے سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایک واحد اسلامی مملکت جو اسلام کے نام پر حاصل کی گئی تھی اب ہم مغرب کی تقلید میں ہر ہفتے سنڈے مناتے ہیں جبکہ اسلام کی رو سے ہمارا سب سے معتبر دن جمعہ کا دن ہے جیسا کہ تمام اسلامی ممالک میں چھٹی کا دن ہوتا ہے۔
اب ذرا دیکھیں تو پیٹ کے جہنم کو بھرنے کے لیئے روز آنہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدور جن کے لیئے یہ دن منایا جاتا ہے وہ خود اپنے دن کے موقع یوم مئی پر کیا کہتے ہیں جب میں نے ایک مزدور سے یوم مئی کے حوالے سے پوچھا تو اس کا کہنا تھا
میرے پانچ بچے ہیں، میرے گھر کا روزانہ خرچ پانچ سو روپے ہے اگر میں ایک دن چھٹی کروں تو یہ پانچ سو روپے کہاں سے لاؤں۔ ہمیں یہ دن یوم مئی کچھ نہیں دیتامیں نے تو نہ کبھی اتوار کو چھٹی کی اور نہ جمعہ کو اور مجھے نہیں پتہ یہ مزدورں کا دن کیا ہوتا ہے اور اگر ہوتا ہے تو ہمیں اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے اگر اس دن بھی ہم کام نہ کریں تو کون ہمارے بچوں کو ایک وقت کی روٹی دیگا اگر حکومت کو ہمارا ذرا سا بھی خیال ہے تو کم از کم ان کے بنائے ہوئے اس نام نہاد دن ہمارے لیئے مفت طبی ادویات کا ہی انتظام کریں مفت علاج کی سہولت ہی دے دیں ہم تو بیماری سے بھی مررہے ہیں اور بھوک سے بھی ۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے مزدوروں کی حالت زار دیکھ کر رب کائنات سے کچھ یوں شکوہ کیا تھا۔

تو قادر و مطلق ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
we can save ourselves from aids by akhtar-sardar-ch
Previous Post موذی بیماری ایڈز سے بچاﺅ۔ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے!پا کستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ
Next Post پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے،مریم اورنگ زیب
Census is Pakistan's biggest problem now , Maryam Aurangzeb

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.