
Indian Deputy High Commissioner then sought
.ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا ہے۔

