yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت و عبادت

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Zulhijjah
Share this:
Zulhijjah
Zulhijjah

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
ہجری کیلنڈر کے حساب سے اسلامی سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ذی الحجہ ہے اسکی وجہ تسمیہ ظاہر ہے کہ لوگ اس میں حج کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت و فضیلت بیان کر کے انکی خاص خاص برکات و خصوصیات بیان فرمائی ہیں قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اورزمین بنائے ان میں سے چارحرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہے توان مہینوں میں اپنی جا ن پر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے ہروقت لڑوجیساوہ تم سے ہروقت لڑتے ہیںاورجان لوکہ اللہ پاک پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔(سورة التوبہ پارہ ١٠آیت نمبر٣٦) چار حرمت والے مہینوں میں سب سے آخری مہینہ ذوالحجہ کاہے ۔باقی حرمت والے مہینے محرم الحرام رجب المرجب اورذی القعد ہیں۔یہ مہینے اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ قابل احترام ہیں اسی لئے اسلام سے پہلے دیگرمذاہب میںان مہینوں کااحترام کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے اور جنگ و قتال سے منع فرمایا گیا تھااس مہینہ کو بڑی فضیلت حاصل ہے۔

حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہۖنے ارشاد فرمایا”کہ تمام مہینوں کا سردارماہِ رمضان المبارک ہے اورتمام مہینوں میں حرمت والامہینہ ذی الحجہ ہے “۔ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کی بہت بڑی فضیلت ہے ۔اس ماہ کی دسویں تاریخ کوحضرت ابراہیم خلیل اللہ نے جوقربانی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں پیش کی تاریخ عالم اس عظیم قربانی کی مثال پیش کرنے سے قاصرہے ۔ اس عشرہ کانام قرآن پاک میں” اَیَّامً مَعْلُوْمَاتٍ”رکھاگیاہے ۔اس ماہ کی آٹھویں تاریخ کویومِ ترویہ کہتے ہیں کیونکہ حجاج اس دن اپنے اونٹوں کوپانی سے خوب سیراب کرتے تھے تاکہ عرفہ کے روزتک ان کوپیاس نہ لگے یااس لئے اس کویومِ ترویہ کہتے کہ سیدناحضرت ابراہیم خلیل اللہ نے آٹھویں ذی الحجہ کورات کے وقت خواب میں دیکھاتھاکہ کوئی کہنے والاکہہ رہاہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتاہے کہ اپنے بیٹے کوذبح کروتو آپ نے صبح کے وقت سوچاکہ آیایہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے یاشیطان کی طرف سے اس لئے اس کویومِ ترویہ کہتے ہیں۔

Hajj
Hajj

ذوالحجہ کی نویں تاریخ کو یومِ عرفہ کہتے ہیں کیونکہ سید ناحضرت ابراہیم خلیل اللہ نے جب نویں تاریخ کووہی خواب دیکھاتوپہچان لیاکہ یہ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اسی دن حج کافریضہ سرانجام دیاجاتاہے ۔دسویں تاریخ سے توہرآدمی واقف ہے کہ اسے یوم ِ نحرکہتے ہیں کیونکہ اسی دن حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی قربانی کی صورت پیداہوئی اوراسی دن عام مسلمان سنت ابراہیمی کوزندہ کرنے کے لئے قربانیاں کرتے ہیں۔اس عشرہ کے بعدگیارہویں (یوم القر) ،بارہویں(یوم النفر) اورتیرہویں جنہیں ایام تشریق کہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے اس مہینہ کی پہلی دس راتوں کی قسم یادفرمائی ہے ارشادباری تعالیٰ ہے ۔وَ الْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْرٍوَّالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَالَّیْلِ اِذَایَسْرِ ھَلْ فِیْ ذٰلِکَ قَسَم” لِّذِیْ حِجْرٍ”اس صبح کی قسم اوردس راتوں کی اورجفت اورطاق کی اوررات کی جب چل دے کیوں اس میں عقل مندکے لئے قسم ہوئی “(سورة الفجر١تا٥) وَ الْفَجْرکی تفسیرمیں مفسرین کرام کااختلاف ہے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ فجرسے صبح کی نمازمرادہے وَلَیَالٍ عَشْرسے ذی الحجہ کی دس راتیں مراد ہیں یعنی عشرہ ذی الحجہوَّالشَّفْع سے جس کے لغوی معنیٰ جفت کے ہیں مخلوق مرادہے اوروَالْوَتْرِ (طاق) سے مراداللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات پاک ہے وَالَّیْلِ اِذَایَسْراورقسم اس رات کی جوگزرجاتی ہے یاجاتی ہوئی رات کی قسم اوراہل دانش کے لئے یقینایہ بڑی قسم ہے کہ اِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَاد ِتمہارارب تمہاری گھات میں ہے ۔حضرت جابربن عبداللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہۖنے فرمایا وَ الْفَجْرِ وَلَیَالٍ عَشْر سے اضحی کی دس راتیں مرادہیں ۔حضرت عبداللہ بن زبیراورحضرت عباس نے فرمایاکہ اس سے مرادذی الحجہ کی دس راتیں ہیں۔

حضرت عبداللہ ابن عباس نے بیان کیاکہ ذی الحجہ کے اوّل عشرہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی اوران کواپنی رحمت سے نوازااس وقت وہ عرفہ میں تھے ۔عرفہ میں حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی خطاکااعتراف کیاتھا۔اسی عشرۂ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی دوستی سے نوازا(اپنادوست اورخلیل بنایا)آپ نے اپنامال مہمانوں کے لئے ،اپنی جان آتشِ نمرودکے لئے اوراپنے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کوقربانی کے لئے پیش کیا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذاتِ والاپرکماِ ل توکل ختم ہوگیا۔اسی عشرۂ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ شریف کی بنیادرکھی ۔اسی عشرۂ میں حضرت موسیٰ علیہ السلا م کواللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کی عزت عطاہوئی ۔اسی عشرۂ میں حضرت دائودعلیہ السّلام کی لغزش معاف کی گئی اسی عشرہ میں لیلة المباہات (فخرومباہات کی رات)رکھی گئی۔اسی عشرہ میں بیت رضوان ہوئی ۔اللہ تعالیٰ فرماتاہے ۔ اِذْیُبَایِعُوْنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ جس درخت کے نیچے یہ بیعت ہوئی وہ سمرہ ،کیکر(ببول )کادرخت تھا۔یہ بیعت حدیبیہ کے مقام پر ہوئی۔اس وقت صحابہ کرام کی تعدادچودہ یاپندرہ سوتھی ۔ سب سے پہلے حضرت ابوسنان اسدی نے بیعت کے لئے ہاتھ بڑھایاتھا۔اسی عشرہ میں یومِ ترویہ٨،یوم عرفہ٩،یوم نحر١٠ہے اوریوم حج اکبر ہے ۔(غنیة الطالبین) حج کارکن اعظم یوم عرفہ بھی انہی ایام میں ہے ۔یہ دن بہت زیادہ شرف وفضیلت کاحامل ہے ۔کیونکہ یہ گناہوں کی بخشش اورآزادی کادن ہے۔

اگر عشرۂ ذوالحجہ میں سوائے یوم ِ عرفہ کے اورکوئی قابل ذکریااہم شے نہ بھی ہوتی تویہی اس کی فضیلت کے لئے کافی تھا۔ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ سے روایت ہے کہ آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖ نے ارشادفرمایااللہ رب العزت جس طرح عرفہ کے دن لوگوں (یعنی گناہ گاروں)کوآگ سے آزادفرماتاہے اس سے زیادہ کسی اوردن میں آزادنہیں کرتا۔ایک اورحدیث پاک کامفہوم ہے جس کے راوی حضرت طلحہ بن عبیداللہ ہیں کہ آقاۖنے ارشادفرمایا” شیطان یومِ عرفہ کے علاوہ کسی اوردن میں اپنے آپ کواتناچھوٹاحقیر،ذلیل اورغضبناک محسوس نہیں کرتا جتنااس دن کرتاہے یہ محض اس لئے ہے کہ اس دن میں وہ اللہ پاک کی رحمت کے نزول اورانسانوں کے گناہوں سے صرف نظر کا مشاہدہ کرتا ہے۔

Muhammad (PBUH)
Muhammad (PBUH)

البتہ بدر کے دن شیطان نے اس سے بھی بڑی شئے دیکھی تھی عرض کیا گیا یار سول اللہۖ!یوم بدراس نے کیا دیکھا فرمایا جبرائیل کو جو فرشتوں کی صفیں ترتیب دے رہے تھے ۔ (مالک،عبدالرزاق یہ روایت مرسل صحیح ہے)۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہۖ نے ارشاد فرمایا!کوئی دن ایسے نہیں ہیں جن میں نیک کام اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان دنوں کی نسبت زیادہ محبوب ہو۔یعنی ان دس دنوں (عشرۂ ذی الحجہ)کی نسبت ۔صحابہ کرام علہیم الرضوان نے عرض کیا!یارسول اللہۖ!جہادفی سبیل اللہ بھی نہیں !آپۖنے فرمایا!جہادفی سبیل اللہ بھی نہیں ۔مگروہ آدمی جواپنی جان اورمال کے ساتھ (جہادکے لئے)نکلے اوران میں سے کوئی چیزبھی واپس نہ لائے۔(بخاری)علمائے کرام کااس بارے میں اختلاف ہے کہ ذوالحجہ کے دس دن افضل ہیں یارمضان شریف کے آخری دس دن افضل ہیں چنانچہ عالموں نے عشرۂ ذوالحجہ کوافضل مانااورکچھ اہل علم نے رمضان شریف کے آخری عشرہ کوافضل بتایا۔لیکن حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے تحریرفرمایا۔کہ اورمختارکا مذہب بھی یہی ہے کہ عشرۂ ذوالحجہ کے دن رمضان کے آخری دنوں سے افضل ہیں۔ کیونکہ انہی دنوں میں یومِ عرفہ بھی ہے اوررمضان کے آخری عشرۂ کی راتیں ذوالحجہ کے عشرہ ٔ سے افضل ہیں کیوں کہ انہی راتوں میں شب قدرہے ۔(حاشیہ مشکوٰة ص١٢٨) آقاۖ کاارشاد پاک ہے “دنیاکے افضل ترین دن ایام العشر(یعنی ذوالحجہ کے دس دن) ہیں۔

دریافت کیاگیاکہ کیاجہادفی سبیل اللہ کے ایام بھی ان کی مثل نہیں ؟فرمایا’جہادفی سبیل اللہ میں بھی ان کی مثل نہیں سوائے اس شخص کے جس کاچہرہ مٹی میں لتھڑجائے (یعنی وہ شہید ہو جائے)”۔ (بزار،ابن حبان) عشرہ ذی الحجہ کی عبادت حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آقائے دوجہاں سرورکون و مکاںۖ نے ارشادفرمایاکہ ذوالحجہ کے دس دنوں میں عبادت کرناجس قدراللہ تعالیٰ کوپسندہے اورکسی دنوں میں عبادت کرنااس قدرپسندنہیں ۔عشرۂ ذوالحجہ کے ہردن کاروزہ ایک سال کے روزوں کے برابرہے اورعشرۂ ذوالحجہ کی ہررات کاقیام شب قدرکے قیام کے برابرہے ۔(مشکوٰة ج١ ص١٢٨) ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے ارشادفرمایاجس شخص نے عشرہ ذی الحجہ کی کسی تاریخ کورات بھر عبادت کی توگویااس نے سا ل بھرحج اورعمرہ اداکرنیوالے کی سی عبادت کی اورجس نے عشرہ ذی الحجہ کوروزہ رکھاتوگویااس نے پوراسال عبادت کی حضوراکرم نورمجسم احمدمجتبیٰ حضرت محمدمصطفیۖنے ارشاد فرمایاجس نے آٹھویں ذی الحجہ کاروزہ رکھااللہ تعالیٰ اسے حضرت ایوب کے صبر کے ساتھ برابرثواب عطافرمائے گاجس نے یوم عرفہ نویں ذی الحجہ کاروزہ رکھااللہ تعالیٰ اسے حضرت عیسیٰ کے برابرثواب عطافرمائے گا۔

آپۖ سے روایت ہے کہ جب عرفہ کادن آتاہے تواللہ تعالیٰ اس دن اپنی رحمت کوپھیلادیتاہے اس دن دوزخ سے نجات سب سے زیادہ لوگ پاتے ہیں جس نے عرفہ کاروزہ رکھااس کے سال گزشتہ اورسال آئندہ کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔(مُکَاشِفَةُ الْقُلُوْب) حضرت عطاء بن ابی رباح نے فرمایاکہ میں نے خودسناکہ ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ فرمارہی تھیں کہ رسول اللہۖکے زمانے میں ایک شخص گاناسننے کابہت دلدادہ تھالیکن ذی الحجہ کاچانددیکھ کرصبح سے روزہ رکھ لیتاتھااس کی اطلاع حضوراکرم نورمجسمۖتک پہنچی آپۖنے فرمایااس کوبلائو۔وہ شخص حاضرخدمت ہوا۔آپۖنے دریافت فرمایاکہ تم ان دنوں کے روزے کیوں رکھتے ہو(کونسی ایسی چیزہے جس نے تم کوان دنوں کے روزوں پرابھارا)اس نے عرض کیایارسول اللہۖ!یہ دن حج کے ہیں اورعبادت کے ہیں اورمیری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی دعامیں مجھے بھی شریک کر دے۔

آقاۖ نے ارشاد فرما یا تم جوروزے رکھتے ہواس کے ہرروزے کے عوض تم کوسوغلام آزادکرنے ،قربانی کے لئے حرم میں سواونٹ بھیجنے اورجہادمیں سواری کے لئے سوگھوڑے دینے کاثواب ہوگااورترویہ٨کے دن روزہ دارکوہزارغلام آزادکرنے ہزاراونٹ قربانی کے لیے حرم میں بھیجنے اورہزارگھوڑے جہادمیں سواری کے لیے دینے کاثواب ہے اورعرفہ کے روزہ کے عوض دوہزارغلام آزادکرنے دوہزاراونٹ قربانی کے لئے بھیجنے اوردوہزارگھوڑے جہادمیں دینے کاثواب ہوگااورسال بھرپہلے اورسال بھربعدکے روزوں کاثواب مزیدبرآں ہوگا۔(غنیة الطالبین) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے ارشاد فرمایاذی الحجہ کے دس دنوں سے بڑھ کرکوئی دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک افضل نہیں ایک شخص نے عرض کی یارسول اللہۖ!یہ افضل ہیں یااتنے دنوں میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرنا۔ارشادفرمایااللہ کی راہ میں اس تعدادمیں جہادکرنے سے بھی یہ افضل ہیں اوراللہ کے نزدیک یوم ِ عرفہ سے زیادہ افضل کوئی دن نہیں۔

Allah
Allah

عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ آسمان ودنیاکی طرف خاص تجلی فرماتاہے اور زمین والوں کے ساتھ آسمان والوں پر فخر کرتا ہے اوران سے فرماتاہے میرے ان بندوں کودیکھوکہ پراگندہ سراورگردآلوددھوپ کھاتے ہوئے دوردورسے میری رحمت کی امیدوارحاضرہوئے توعرفہ سے زیادہ جہنم سے آزادہونے کسی دن میں دیکھے نہ گئے اوربیہقی کی روایت میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملائکہ سے فرماتاہے میں تم کوگواہ کرتاہوں کہ میں نے انہیں بخش دیااورفرشتے کہتے ہیں ان میں فلاں فلاں حرام کام کرنیوالے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتاہے میں نے سب کوبخش دیا ۔(ابویعلیٰ،بزار،ابن خزیمہ) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے ارشادفرمایا جوشخص عرفہ کے دن ظہروعصرکے درمیان چاررکعتیں اس ترکیب سے پڑھتاہے کہ ہررکعت میں سورة الفاتحہ ایک باراورسورة الاخلاص پچاس بارتواس کے لئے ہزاروں نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔قرآن مجیدکے ہرلفظ کے عوض جنت میں اس کامقام ومرتبہ اونچاکیاجائے گاجس کی مسافت پانچ برس کی مسافت کے برابرہوگی اورقرآن کے ہرحرف کے عوض اللہ تعالیٰ ٧٠سترحوریں اس کومراحمت فرمائے گا۔

ہر حور کے ساتھ سترخوان موتی اوریاقوت کے ہوں گے ۔ہرخوان پرہزاررنگ کے کھانے ہوں گے جوسترہزارسبزرنگ کے گوشت کے ہوں گے کھانے برف کی طرح سرداورشہدکی طرح شیریں اورمشک کی طرح خوشبودارہوں گے اس کھانے کونہ آگ نے چھواہوگااورنہ لوہے سے گوشت کوکاٹاگیاہوگا۔ہرلقمہ پہلے لقمے سے بہترہوگااس کے پاس ایک ایساپرندہ آئے گاجس کی چونچ سونے کی ،بازوسرخ یاقوت کے ہوں گے اس پرندے کے سترہزارپَرہوں گے پرندہ ایسی زمزمہ سبخیاں کرے گاکہ کسی نے ایسی نہیں سنی ہوں گی یہ پرندہ کہے گااے اہل عرفہ !مرحباحضورۖنے فرمایاپھروہ پرندہ اس شخص کے پیالہ میں گرجائے گااس کے ہرپَرکے نیچے سے سترقسم کے کھانے نکلیں گے جنتی ان کوکھائے گاپھروہ پرندہ اڑجائے گااس نمازکے پڑھنے والے کومرنے کے بعدجب قبرمیں رکھاجائے گاتوقرآن کے ہرحرف کے باعث اس کی قبرجگمگااٹھے گی یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کے طواف کرنے والوں کودیکھ لے اس کے لئے جنت کاایک دروازہ کھول دیاجائے گا۔اس دروازے سے اس کووہ ثواب اورمرتبہ دکھائی دے گا جواس کے لئے مخصوص ہوگااس کودیکھ کرکہے گاالٰہی قیامت برپاکردے ۔(غنیة الطالبین، ص438,439) ام المومنین حضرت حفصہ سے روایت ہے کہ چارچیزیں ایسی ہیں کہ اللہ کے رسول ۖنے انہیں کبھی ترک نہیں کیاعشرۂ ذی الحجہ کے روزے ، عاشورہ کاروزہ ،ہرمہینے کے تین روزے یعنی یوم بیض کے دن اورفجرکے فرضوں سے پہلے دورکعت نماز،۔(غنیة الطالبین) حضور نبی کری مۖنے فرمایاجوشخص ذوالحجہ کی پہلی تاریخ سے لیکر دسویں ذوالحجہ تک ہرروزعشاء کے وتروں کے بعددورکعت نمازنفل اس طرح پڑھتا ہے کہ ہررکعت میں سورة الفاتحہ کے بعدسورة الکوثراورسورة الاخلاص تین تین بارپڑھتاہے اللہ تعالیٰ اسے مقام علیین میں داخل کرے گااور اس کے ہربال کے بدلے میںاس کو ہزارنیکیاں اورہزاردینارصدقہ دینے کاثواب ملتاہے ۔(فضائل الشہور) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنوں میں سے چاردن ،مہینوں میں سے چارمہینے اورعورتوں میں سے چارعورتیں پسند فرمائی ہیں ۔چارآدمی جنت میں سب سے پہلے جائیں گے اور چار آدمیوں کی جنت ازخود مشتاق ہے۔

اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دنوں میں سے پہلا دن جمعہ کاہے اس میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں جب کوئی اللہ تعالیٰ سے دنیااورآخرت کے متعلق دعاکرتاہے تووہ دعا قبول ہوجاتی ہے ۔ دوسرانویں ذوالحجہ کایعنی عرفہ کادن اس دن اللہ تعالیٰ فرشتوں سے کہتاہے جائو دیکھو میرے بندے بکھرے بال غبار آلود چہرے مال خرچ کرکے مشقت برداشت کرکے حاضرہوئے ہیں تم گواہ رہومیں نے انہیں بخش دیاہے ۔تیسرادن قربانی کاہے قربانی سے بندہ قرب الٰہی طلب کرتاہے جونہی قربانی کے خون کاپہلاقطرہ زمین پرگرتاہے وہ بندے کے ہرگناہ کاکفارہ ہوجاتاہے چوتھاعیدالفطر کادن ہے جس دن روزہ رکھنے کے بعد نمازِعیدکے لئے بندے جمع ہوتے ہیں تواللہ تعالیٰ فرشتوں کوفرماتاہے ،ہرمزدوراپنی مزدوری مانگتا ہے میرے بندوں نے پورے مہینے کے روزے رکھے اب نمازِ عیدکے لئے نکلے ہیں وہ مزدوری مانگتے ہیں تم گواہ رہومیں نے انہیں بخش دیا اور پکارنے والاکہتاہے اے امت محمدۖ!تم واپس جائو اللہ تعالیٰ نے تمہاری برائیوں کوبھی نیکیوں میں تبدیل کردیااللہ تعالیٰ کے چار پسندیدہ مہینے یہ ہیں ۔ایک رجب المرجب جوتنہایعنی علیحدہ مہینہ ہے۔

باقی تین مہینے ذی القعدہ ،ذی الحجہ ،اورمحرم الحرم ہیں ۔اللہ پاک کے حضور جن عورتوں کامقام ہے وہ یہ ہیں ۔سیدہ مریم بنت عمران ،ام المومنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد کیونکہ آپ سب سے پہلے آپۖ پرایمان لائیں ۔ فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم ،سیدة النساء العالمین سیدہ طیبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ حضرت فاطمة الزہرابنت محمدالرسول اللہۖہیں ۔ چار قوموں میں سبقت لے جانے یعنی جنہوں نے آقاۖ پرایمان لانے میں سب سے اوّل پہل کی ۔عربوں میں سیدناحضرت ابوبکرصدیق ، اہل فارس میں حضرت سلمان فارسی ،اہل روم میں حضرت صہیب رومی اوراہل حبشہ میں سیدناحضرت بلال شامل ہیں ۔ جن آدمیوں کی جنت مشتاق ہے ان میں حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا ،حضرت سلمان فارسی ،حضرت عماربن یاسر اورحضرت مقدادبن اسود شامل ہیں ۔(مُکَاشِفَةُ الْقُلُوْب)اللہ رب العزت اس مقدس عشرہ کے صدقے ہمارے گناہ معاف فرمائے اوربروزقیامت آقائے دوجہاں سرورکون ومکانۖکی شفاعت نصیب فرمائے۔ملک پاکستان کوامن کا گہوارہ بنائے، آمین بجاہ النبی الامین

Hafiz Kareem Ullah Pai Khel Logo
Hafiz Kareem Ullah Pai Khel Logo

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل ،میانوالی
0333.6828540

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Purse Snatch
Previous Post بدلتا عالمی منظرنامہ
Next Post متاز صحافی اورپاکستان آبزرو کے مالک زاہد ملک انتقال کر گئے،صدر ، وزیر اعظم ،گورنر پنجاب اوروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوسے
zahid_malik died 2

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.