yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تحصیل پریس کلب کوٹ چھٹہ کے انتخابات اور حلف برداری

Yes 1 Webmaster March 9, 2016 1 min read
Journalism
Share this:
Journalism
Journalism

تحریر : منشاء فریدی
میری ڈکشن میں ”صحافت ” ایک ایسے اظہاریے کا نام ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنے ارد گرد کے حالات و واقعات سے با خبر رہ سکتے ہیں اور برائی اور بھلائی کی تمیز کے علاوہ معاشرے میں اصلاح احوال کی صورت نکال کر سماجی ترقی میں اپنا مناسب ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سیاست اور صحافت کا اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ ”صحافت ” سیاست کی نسبت معاشرتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیونکہ ”صحافت”براہ راست عوام کی ذہن سازی سے متعلق ہے۔ اس لئے صحافت انسانی زندگی /تمدنی زندگی میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ اگر ماضی پر نظر ڈالی جائے تو ملوکیت ( اجارہ دارنہ نظام ) نے افراد کو پیس کر رکھ دیا تھا۔ سماجی تنز لی بدتر ین شکل موجود تھی۔ انسانوں کا استحصال معمول تھا۔ اب جبکہ دنیا میں ترقی پسندانہ نظریات نے قانون اور دستور کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔ اس میں تمام تر کردار اور عمل صحافت اور قلمکاری کا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صحافت قلم کی حرمت اور مناسب و مثبت سمت کی طرف روانی کا نام ہے۔ جس کی ذمہ داری آج کا صحافی اپنے تئیں پوری کر رہا ہے ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ گوشت میں ہڈیاں بھی موجود ہیں ۔ آج اگر برائی اور سماجی و سیاسی بے راہروی یا انسانی اخلاق میں کبھی موجود ہے تو اس کے پیچھے غیر ذمہ دارانہ حرکات ہیں جو ہمارے صحافتی حلقوں سے سرزد ہوتی ہیں ۔ لیکن اس سے انکار قطعی نا ممکن ہے کہ ” قلم ” مقدس ہے اور اس کے ذریعے کیا گیا اظہار بھی مقدس۔ المختصر ” صحافت ” عالمگیر سچ اور صحافی اس سچ کا علمبر دار ۔۔۔۔! 31۔ جنوری2016ء کو تحصیل پریس کلب و انجمن صحافیان کوٹ چھٹہ کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں ” جمہوری فورم ” نے کامیابی حاصل کی۔

تحصیل کوٹ چھٹہ کے صحافیوں کو جمہوری عمل میں لانے میں صحافیوں اکرام اللہ چنگوانی اور احسان اللہ شانی نے اہم کردار اد ا کیا ۔ اس کامیابی سے تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق صحافت میں آمرانہ و اجار دارانہ روایات و رحجانات کا خاتمہ ہوا۔ 11فروری2016ء کو ایڈ مور ہوٹل میں منتخب نمائندگان و عہددیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ۔ پر وقار تقریب حلف برداری میں صحافی و دانشور سید فرحت نقوی نے ( اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے) منفرد لب و لہجے سے حاضرین کو مستفید کئے رکھا ۔ جس پر شرکاء اش اش کر اٹھے۔

Journalism Elections
Journalism Elections

بہرام بزدار صدر بار ڈیرہ غازیخان ، شیربازبزدار چیئر مین یو /سی ڈیرہ غازیخان ،عاشق میرانی سابق چیئر مین یو سی عالیوالا ، حسنین لغاری چیئر مین یو سی چوٹی زیریں رمضان میرانی ایڈووکیٹ، خلیل برمانی ایڈ ووکیٹ تحصیل صدر پی پی پی کوٹ چھٹہ ، سید وزیر شاہ تحصیل جنرل سیکرٹری پی پی پی کوٹ چھٹہ ، عبدالغفار احمدانی ایڈ ووکیٹ ممبر صوبائی کونسل مسلم لیگ ”ن”، حفیظ اللہ کھوسہ چیئر مین یو /سی خانپور منجوالا ،محمد اقبال بودلہ تحصیل صدر مسلم لیگ” ن”و چیئر مین یو سی بستی فوجہ ، رضا مریدانی چیئر مین یو/ سی نوتک محمید ، ظفر عالم گورمانی کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ، عبداللہ بزدار کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ، محمد سعید مہرو آنی کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ، مولوی محمد حسنین سرور مستوئی کونسلر میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ ، ملک مظفر علی کونسلر یو /سی عالیوالا ،محمو د پٹھان کونسلر عالیوالا ،سینئر صحافی فاروق گوپانگ ( جامپور) ، صغیر احمدانی ( صحافی و سرائیکی شاعر ) ، راقم الحروف ( کالم نگار ) منشاء فریدی اور بطور خاص الیکشن کمشنر ( تحصیل پریس کلب و انجمن صحافیان کوٹ چھٹہ او ر سینئر صحافی و دانشور ملک سراج احمد ، بحیثیت مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب ہذا میں کم و بیش ایک سو سے زائد صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں صحافت کی اہمیت اور اس کے تقاضوں پر بھی سر حاصل مکا لمہ ہوا۔ ظفر عالم گورمانی اور مولوی محمد حسین سر ور مستوئی نے سماجی ترقی میں صحافت کو انتہائی ضروری قرار دیا اور کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور بیداری اذہان کا اہم جزو ہے۔ عبدالغفار احمدانی ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً صحافت ایک عظیم مشن اور پیشہ پیغمبر ی ہے ۔ اس کے بغیر سماجی شعور قطعی نا ممکن ہے۔

صحافی باہمی اختلافات بھلا کر جمہوری اقدار کو فروغ دیں ۔ تحصیل پریس کلب و انجمن صحافیان کوٹ چھٹہ کے الیکشن جمہوری سوچ کا آئینہ دار ہیں۔ خلیل برمانی نے صحافت کی اہمیت کو مسلمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی ہی اپنے تمام تر محسوسات کو استعمال کرتے ہوئے خبر دیتا ہے۔ افراد کی سوچچ کو تبدیل کرنے میں صحافی کا کر دار نا قابل تردید ہے۔ اسی طرح سماجی و معاشرتی ترقی میں صحافی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ صحافی و سرائیکی شاعر صغیر احمدانی نے جہاں صحافت کے موضوع پر روشنی ڈالی وہاں سرائیکی شاعر ی سنا کر حاضر ین کو محظوظ بھی کیا۔ راقم الحروف ( کالم نگار منشاء فریدی) نے کہاکہ عالمی سطح پر انسانی ارتقاء صحافت کی بدولت ہے ۔ اگر ابلاغ ( صحافتی فورمز ) نہ ہوتے تو آج کا انسان بھی تہذیب کی سطح پر عریاں ( بے لباس ) ہوتا ۔ راقم نے اپنی سرائیکی شاعری سے ”بند” ( ڈوہڑہ) سنا کر اپنا نقطہء نظر بیان کیا۔

کئیں آکھیے محشر قائم نئیں اتھاں شام سویر قیامت ہے
بھوئیں وانگ تراماں تھی گئی ہے جتھاں رکھدوں پر قیامت ہے
ہن تھیسن فیصلے عملیں دے نئیں دیرد بیر قیا مت ہے
رہ منشاء محو عبادت وچ اجھو ملسن بیر قیامت ہے

ڈیرہ غازیخان کے سینئر صحافی اور دانشور ملک سراج احمد نے صحافت اور رپورٹنگ پر سیر حاصل اور کلیدی گفتگو کی ۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی رپورٹس میں سچائی اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑے ۔ موجودہ دور صحافیوں کیلئے انتہائی پر خطر ہے ۔ اس لئے وقت کے تقاضے سمجھنا صحافیوں کی ذمہ داری میں شامل ہے۔انہوں نے بطور خاص راقم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل منشاء فریدی اداروں خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے زیر عتاب ہیں ۔ ضلعی صدر بار ڈیرہ غازیخان بہرام خان بزدار نے کہا کہ اعلیٰ صحافتی اقدار اور مقاصد کے حصول کیلئے صحافتی حلقوں میں جمہوری عمل انتہائی ضروری ہے۔

تحصیل کوٹ چھٹہ میں جمہوری فورم کی جیت اصل میں صحافت میں جمہوری اقدار کی جیت ہے ۔ اپنے بھائی کا تحفظ اور اس کے حق میں آواز بلند کر نہایت ہی ضروری ہے ۔ بشرطیکہ اس میں غلطی کا شائبہ نہ ہو۔ بعد ازاں ضلعی صدر بار ڈیرہ غازیخان بہرام بزدار ایڈ ووکیٹ نے جمہوری فورم کے منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔ تحصیل صدر پریس کلب بلال میرانی نے پریس کلب کی عمارت کے قیام کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کیا اور تحصیل صدر انجمن صحافیان خلیل چنگوانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کیلئے جمہوری فورم کی طرف سے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Mansha Fareedi Logo
Mansha Fareedi Logo

تحریر : منشاء فریدی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post مکمل سورج گرہن انڈونیشیا میں دیکھا گیا، دورانیہ 4 منٹ تھا
Next Post سید لیاقت نقوی کے چچا سید جمیل حسین نقوی کی رسم چہلم امام بارگاہ سجادیہ وارڈ نمبر 5 منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.