yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

عمر اکمل بااصلاحیت کرکٹر

Yes 1 Webmaster March 6, 2016 1 min read
Umar Akmal
Share this:
Pakistan Cricket Team,Cricketers
Pakistan Cricket Team,Cricketers

تحریر : محمد ریاض پرنس
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی بھی بااصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں رہی ۔پاکسانی قومی کرکٹ ٹیم نے ہر دور میں بڑے بڑے کرکٹرز پیدا کیے ہیں۔ جو اپنے اپنے دور کے ہیرو رہے ہیں۔ جن میں عمران خان، جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، محمد یوسف، عامر سہیل، محمد یونس، انضمام الحق، شعیب اختر جیسے عظیم کرکٹرز پیش پیش ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے نام ہیں جنھوں نے پاکستانی عوام کے جذبوں اور امیدوں کو سچ ثابت کیا۔

جن پر ہر پاکستانی بجا طور پر فخر محسوس کر سکتا ہے۔مگر موجودہ دور میں بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ دونوں فارمیٹ میں عمر اکمل نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔اگر فیلڈنگ کے حوالے سے بات کریں تو اس وقت پوری ٹیم میں اچھی فیلڈنگ عمر اکمل کی ہے جو بال کو اپنے پاس سے گزرنے نہیں دیتے ۔ عمر اکمل پاکستانی قومی ٹیم کے سٹالین فیلڈر ہیں ۔اور تو اور عمر اکمل وکٹ کیپر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہیں۔

Umar Akmal
Umar Akmal

مگر ہم پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں اکمل برادران کی کارکردگی اور صلاحیت کوکبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی تین بھائی کسی بھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہے ۔مگر اکمل برادران کی خوش قسمتی ہے کہ ان تین بھائیوں نے پاکستان کی قومی کرکٹر ٹیم میں شمولیت حاصل کی اور اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیتے ۔عدنان اکمل ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ۔کامران اکمل جن کا نام دنیا کے بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر میں ہوتا ہے۔کامران اکمل کی کارکردگی کسی سے چھپی ہوئی نہیں مگر پھر بھی سلیکٹر ز ان کو نذر انداز کر دیتے ہیں۔

کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل پاکستان قومی ٹیم کے اس وقت ہیرو ہیں ۔اور پاکستانی عوام کو ورلڈٹی ٹونٹی میں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کی کارکردگی اس وقت تمام موجودہ کرکٹرز سے سب سے بہتر ہے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنزبنا کر اپنی کارکردگی ثابت کردی ۔اور پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ سکورز رہے۔

عمر اکمل نے فسٹ کلاس کیرئیر میں 77میچ کھیلے اورجس میں 10سنچریاں اور 32ہاف سنچریاں سکور کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھا اور بڑا کرکٹر بن سکتا ہے ۔44.04کی ایوریج سے 248ان کا بیسٹ سکور ہے ۔اور 5400کے قریب سکورز بھی بنا رکھے ہیں اور 61کیچ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

عمر اکمل بہت ہی منجھے ہوئے کرکٹر ہیں۔ جب وہ کلیز پر رک جاتے ہیں تو چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے کرکٹر کا آغاز ڈومیسٹک لیول سے کیاڈومیسٹک میں اپنی بہترین کارکردگی دیکھا کر ثابت کر دیا کہ وہ قومی ٹیم میں رنز کے ڈھیر لگا سکتے ہیں اور پھرسلیکٹر وںکی نظروں میں آگے ۔عمر اکمل نے اپنے Aکیرئیر میں 153میچ کھیلے جس میں انہوں نے چار سنچری اور26ففٹیزبنائیں۔اورکل سکور چار ہزار پلس کیا۔اور 87کیچ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں یہی بات ہے کہ ان کی فیلڈنک کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ODIکیرئیر کے حوالے سے عمر اکمل نے 111میچز کھیلے ہیں اور ان کا بہترین سکور 102ہے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور بیس ہاف سنچریاں سکور کی ہیں ۔اور 77کیچز لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔اور ان کا سٹراک ریٹ 87کے قریب ہے اور انہوں نے تین ہزار کے قریب سکورکیے ہیں۔

Umar Akmal
Umar Akmal

ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کیرئیر میں انہوں نے 172میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 3829سکورز کیے ہیں اور 24ہاف سنچریاںبھی بنائی ہیں ان کا بیسٹ سکور95ناٹ آوٹ ہے ۔اور اپنی بہترین فیلڈنگ کی بدولت 108کیچز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں انہوں نے 74میچز کھیلے ہیں اور 122.7کے سٹراک ریٹ سے انہوں نے1563رنز کیے ہیں۔اوران کا بہترین سکور 94ہے۔اور 8ففٹز بھی کی ہوئی ہیں۔اور پنتالیس کیچز لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔عمر اکمل کی انفرادی کامیابی یہ بھی رہی ہے کہ انہوں نے بہت دفعہ ٹیم کو مشکل دور سے نکالا ہے اور اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے بڑی انگز کھیلی ہے۔اور کئی بار ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا ہے ۔ان کی یہی کارکردگی کو دیکھے ہوئے پاکستانی عوام کو ان پر بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔اب آگے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

پاکستانی عوام عمر اکمل کو ایک ہیرو کے طور پر جاننا چاہتی ہے اور عمر اکمل کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا بہترین کھلاڑی دیکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ انہوں نے ہر مشکل دور میں ٹیم کا ساتھ دیا ہے اور ان کی کارکردگی سے کئی بارہارے ہوئے میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ عمر اکمل ورلڈٹی ٹونٹی میں رنز کے ڈھیر لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شائین کرکٹرز اور پاکستانی عوام کی دعائیں قومی ٹیم کی جیت کے لئے ان کے ساتھ ہیں ۔جیت پاکستان کی ہو گی اورانشاء اللہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان آئے گا۔

Muhammad Riaz Prince Logo
Muhammad Riaz Prince Logo

تحریر : محمد ریاض پرنس
03456975786

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Injustice
Previous Post نا انصافی
Next Post ملک ممتاز حسین قادری شہید اور حکومتی غفلت
Mumtaz Qadri

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.