yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تیل کی قیمتوں میں کمی کیا گندم کی قیمت بھی کم ہوسکتی؟؟

Yes 1 Webmaster March 5, 2016 1 min read
Petroleum product prices
Share this:
Petroleum product prices
Petroleum product prices

تحریر: بدر سرحدی
گزشتہ تین ماہ سے خرابئی صحت کی وجہ سے کچھ لکھنے سے قاصر رہا ،اب صحت اس قابل نہیں کے مسلسل بیٹھ سکوں اور لکھ سکو ں ،اخبار ضرور دیکھ لیتا ہوں میرے اعصاب پر نیب اور حکمران آمنے سامنے بری طرح سوار ہیں اور پھر آجکل تحفظ خواتین بل جس پر خصوصا مولانا فضل الرحمن نے شدید لفظوں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت بنا نہیں سکتے مگر گرانا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا…..،( عورت پرتشدد ،ونی ،کارو کاری اور غیرت کے نام قتل یہ ہماری روایات ہیں) ، اس کا جواب پنجاب حکومت کے ترجمان نے فوری دیا اقتدار عوام کے ووٹوں سے اللہ کی دین ہے ،مولانا سُن لیں اقتدار اللہ کی دین ہے اور گرانے کا اختیار بھی اسی کے پاس ہے … .،ممتا ز حسین قادری کو سزائے موت تو ملک کی عدالتوں نے قانون رائج الوقت کے تحت دی حکومت نے تو اُس پر عمل کرایا حکومت کا کیا قصور ہے،لاکھوں کروڑوں لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں مگر ان مذہبی جماعتوں کو ووٹ نہیں مل سکتے پھر ملک میں انتشار پھیلانے کا کیا مقصد…….، پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا
کریڈٹ حکومت بڑے زور شور سے وصول کر رہی ،کہیں اخبار میں یہ خبر بھی دیکھی کہ ٢٠،ارب کی ریلیف عوام تک پہنچائیں گے،(اگر یہ بیس ارب چالیس ارب بھی ہوجائیں تو بھی ریلیف ممکن نہیں…. ..) وزیراعلےٰ شہباز شریف نے بھی کہا ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی عوام کے لئے تحفہ ہے( یہ تحفہ کیونکر اور کیسے یہ سوال اپنی جگہ ….؟) ریلیف جاری رہے گی،

صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدائت کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے ،اب سوال ہے ریلیف کا، ،مگر پہلی بات تو یہ کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں جتنی کمی ہوئی ہے ،حکومت نے اُس تناسب سے یہا ں کمی نہیں کی اِس پر تبصرے جاری ہیں….البتہ حکومت نے ریلیف کا اپنا حصہ حاصل کر لیا ہے ،کیوں نا پٹرول ڈھائی روپئے گیلن اور دیزل ایک روپیہ پچیس پیسے کا گیلن ہو جائے یہ پیمانہ اور قیمت ساتویں دھائی میں، ،مگر اُس وقت اسمبلیوں میں شائد تاجر وصنعت کار نہیں تھے اور جو جا گیر دار تھے جو اُن کے کھیتوں کی پیداوار تھی اُسی پر شاکر تھے ایوب خان انگریز سے خطاب یافتہ جاگیردار تھے نہ ہی تاجر صنعتکار تھے،، اب دیکھنا ہے کیا کسی جنس خواہ تیل ہے یا گندم اپنی کوئی قیمت ہے تو اِس کا جواب نفی میں آئے گا کسی بھی چیز کی اپنی کوئی قیمت نہیں ،قیمت کا تعین جب دو ضرورتیں ملتی ہیں تو پھر قیمت پیدا ہوتی ،ایک خریدار اور دوسرا فروخت کنندہ،جب بیچنے والے کی ضرورت اور خریدار کی ضرورت آپس میں ٹکرائیں گی تو قیمت کا تعین ہوگا ،

تب گندم سترہ روپئے من تھی،جب بیچنے والوں کو اپنی اجناس کی اہمیت کا علم ہوأ تب اُس نے اپنی اجناس کو گودام میں رکھ کر مصنوعی قلت پیدا کی جب دیکھا کہ خریدار کی ضرورت بڑھ گئی تو قیمت میں اضافہ کر دیا اور اسی طرح یہ قیمت بڑہتے بڑہتے آج وہی گندم جو ساتویں دھائی میں سترہ روپئے من تھی آج چودہ سو اور پندرہ سو روپئے من ہے ، اب اگر کوئی کہے کہ قیمتیں کم ہونگی تو یہ خود کو دھوکا دیناہے ،ایک بات کہ اسمبلیوں میں تاجر سرمایہ دار،صنعت کاراورجاگیرداروں وڈیروں کی اکثریت ہے،اب تاجر جو مفاد حاصل کر چکا ہے یا حاصل کر رہا ہے اِن سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتا ،اِسی طرح گندم کی جو قیمت وہ وصول کر رہا ہے اس میں اضافہ تو ہو سکتا کبھی کم نہیں کر سکتا،اگر تو گندم کی قیمت کم نہیں ہو سکتی تو یاد رکھیںکسی بھی جنس کی قیمت میں ایک روپئے کی بھی کمی نہیں ہوسکتی،بے شک پٹرول کی قیمت آج ٦٢ روپئے لیٹر یہ کیوں نا ،٦٢ پیسے لیٹر ہو جائے ،پرائیس کنٹرول کمیٹی ایک بے اختیار برائے نام ادارہ ہے،ماضی میں دسمبر میں دو چار روپئے من کا اضافہ ہوتا اور دیگر اجناس میں بھی اسی نسبت سے نامعلوم اضافہ ہوتا

پھر نئی فصل کے آتے ہی قیمتیں خود بخود واپس ہو جاتیں…مگر یہ تو سنار کی ٹک ٹک تھی، ٢٠٠٨،میں نئی اسمبلی کے جاگیر دار وزیر آعظم نے حلف لیتے ہی پہلا کا م جو کیا یہ ٹک ٹک ہوتی ہے ………تب انہوں نے قانونی طورپر ایک ہی لوہار کی ٹھک کی اور گندم کی قیمت میں ایک دم چھ سو روپئے من کا اضافہ کر دیااور پھر امدای قیمت کے بہانے سو سو روپئے کا اضافہ ہوتا رہا،اس اضافہ کے ساتھ ہر جنس کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا دو ہزار سات میں چینی انیس روپئے کلو اور پھر بڑہتے بڑہتے آج کہیں ساٹھاور ٦٥،کہیں ستر روپئے کلو اور آٹا چایس سے پنتالیس روپئے کلو ، اب یہ ریلیف یا قیمتوں میں کمی بہت بڑا جھوٹ…..،گو یہ تجویز ممکن نہیں مگر کہہ دینے میں کیا حرج ہے ،اگرحکومت عوام کو ریلیف دینے اور قیمتی کم کرنے میں واقعی سنجیدہ ہے تواسمبلیوں میں بیٹھے اور حکومت میں جو جاگیرادار زمیندار ہیں کو کہے وہ از خود گندم کی قیمت کم کرے وہ اس پر کبھی راضی نہیں ہونگے،

پھر جو سبسیڈی گند م کی قیمت میں یا زمیندار وں کو کھاد میں ،بجلی میں دجا رہی ہے وہ رو ک کر اور جو اب بیس ارب کی ریلیف کہا گیا سے گندم جہاں سے بھی سستی مل سکتی ہے در آمد کر ے، ( گو یہ بھی مشکل ہے کہ پاکستانی کرنسی شرمناک حد تک گر چکی ہے ،حاکم اعلےٰ پنجاب بعض دفع کہتے ہیں پائی پائی ،یا دھلے کی کرپپشن ،اب پچیس برس کے گریجویت نے نو پاکستان کا بنیادی سکہ پیسہ نہیں دیکھا ،روپیہ تک بے وقعت ہے،وہ پائی اور دھیلے کے بارے میں کیا جان سکتاہے…یہ ٦٢ روپئے ٧٧ پیسے کیا ہوتے ہیں ،نہ تو ایک لیٹر پٹرول خریدنے والے کے پاس دو روپے ستتر پیسے ہونگے اور نہ پمپ والے کے پاس بقایا ہونگے کہ یہ روپئے اور پیسے اپنی انفرادیت کھو چکے ہیں….. ) تو ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں کم ہونگی،جاگیر دار اور اِس کے حمائتی شور مچائیں گے ، مگریہی اک فارمولا ہے قیمتیں کم کرنے کا باقی سب جھوٹ ہے جنہوں نے اپنے گوداموں میں سٹاک جمع کیا ہے وہ باہر لانے اور قیمتیں خود ہی کم کریں گے جس سے غریب عوام جسکی ضروریات زندگی کی بنیادی چیز فقط گندم ہے وہ خوش ہو گا اور ن لیگ کا ووٹ بنک نا صرف بڑھے گا بلکہ مستحکم بھی ہوگا

Badar Sarhadi
Badar Sarhadi

تحریر: بدر سرحدی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post زخم زخم پاک وطن
Next Post ملک ممتاز حسین قادری شہید اور حکومتی غفلت
Mumtaz Qadri

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.