yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ماحولیاتی آلودگی۔۔ انسانی زندگی کے لیے زہرِ قاتل

Yes 2 Webmaster March 4, 2016 1 min read
Pollution
Share this:
Pollution
Pollution

تحریر : رشید احمد نعیم
انسان صدیوں سے اس زمین پر زندگی گزار رہا ہے۔ وہ اپنے اردگردکے ماحول سے متاثر ہوتا بھی ہے اور اسے متاثر کرتا بھی ہے زمین کے ساتھ انسان کا رشتہ اسی دوستانہ فضاء کا عکاس ہے ،جوانسانی زندگی کو نت نئے رنگوں میں ڈھالنے اور اس کے حُسن اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔زمین کے ساتھ انسان کی وابستگی بڑی پرانی ہے۔وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہو کر زندگی کی خوبصورتیوں کوحاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی ماحول کی انسان کی وابستگی کے بغیر ماحول کا حُسن برقرار رہ سکتا ہے۔

انسان اور زمین لازم و ملزوم ہیں۔ایک کے بغیر دوسرے کا تصور ممکن نہیں۔جدید دور سا ئنسی ایجادات کا دور ہے ۔جس قدر ایجادات پچھلی ایک آدھ صدی کے زما نے میں ہو ئی ہیں اتنی ایجادات پچھلی تمام صدیوں میں مل کر بھی نہیں ہو ئیں۔سا ئنسی ایجادات نے جہاں انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں وہیں اس کے منفی اثرات سے انکار بھی ممکن نہیں۔

سائنسی ترقی کی بدولت صنعت و حرفت کے میدان میں بے پناہ انقلاب پیدا ہواہے۔اس انقلاب اور ترقی کی بدولت ہماری زندگی بہت سی بنیادی سہولتوں سے آشنا ہوئی ۔مثال کے طور پر ہفتوں اور مہینوں میں کیا جانے والا سفر دنوں اور گھنٹوں میں ہونے لگا۔ کام کے معیار اور مقدار میں اضافہ ہوا۔

انسانی سہولت کی ہزارہا اشیاء سامنے آئیں،جن کی بدولت انسانی زندگی بنیادی سہولتوں سے ہمکنار ہوئی،لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائنسی ایجادات نے کتنی ہی ایسی باتوں کو جنم دیا ،جو انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔صنعتی ترقی نے ہمارے لیے نت نئے مسائل کا اضافہ کیا ہے۔ان مسائل میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ آلودگی کا ہے ۔آلودگی ہمارے ماحول کو خاموشی سے دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ یہ زمیں ،پانی اور ہوا کو ضرررساں بنا رہی ہے جس کی وجہ سے نئی نئی بیماریاں انسانی زندگی کو اپنے گھیرے میں لے رہی ہیں۔

آلودگی پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔زمین،پانی اور ہوا اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمتیں ہیں ، لیکن جدید صنعتی ترقی اور سائنسی انقلاب نے ان نعمتوں کو خالص نہیں رہنے دیا ۔ کارخانوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والے فاضل زہریلے مادے مٹی ،پانی اور ہوا کو آلودہ کر رہے ہیں ۔ اس وجہ سے انسانی زندگی کو عجیب و غریب مسائل کا سامنا ہے۔ فیکٹریوںاور کارخانوں کا آلودہ پانی زیرِزمین پانی کو بُری طرح متاثر کر رہا ہے۔

اس وجہ سے آج ہیضہ،ٹائی فائیڈ،یرقان،اسہال اور کئی طرح کی بیما رہاں عام ہو رہی ہیں۔صنعتی علاقوں کے زہریلے مادے زمین پر بکھر کر مٹی کی قوتِ نمو کو اپنے زہریلے پن کی وجہ سے بنجر بنا رہے ہیں۔سونا اگلنے والی زمین سیم،تھور،اور بنجرپن کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔اس وجہ سے نہ صرف ہماری زمین کی زرخیزی میں فرق آ رہا ہے بلکہ ہماری فصلوں کے معیار اور مقدار میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔

فیکٹریوں اور کاخانوں سے نکلتا ہوا دھواں ہماری فضا کو آلودہ کر رہا ہے۔اسی طرح دھواں چھوڑتی گاڑیاں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔خالص ہوا میں زہریلی ہوا کی آمیزش سے فضائی پا کیزگی اور خالص پن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے،جو براہِ راست انسانی زندگی سے وابستہ ہے۔یوں انسان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کئی قسم کی بیماریاں مثلا دمہ،کینسر اور دل کے عوارض عام ہو رہے ہیں۔شور اعصابی نظام کو بُری طرح متاثر کرتا ہے ۔شور کی آلودگی غیر ضروری اور بے ہنگم آوازوںسے پیدا ہو تی ہے۔

یہ آلودگی ہمارے اعصاب ، ذہن اور جسم پر انتہائی بُرے اثرات مرتب کرتی ہے۔شور کی آلودگی سے انسانوں میں بُردباری،متانت،تحمل اور قوتِ برداشت ختم ہو جاتی ہے اور کئی طرح کے نفسیا تی عوارض جنم لیتے ہیں۔قوتِ سما عت اور قوتِ مدافعت میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو نفسیاتی امراض کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر،چڑچڑے پن اور دل کی بیما ریوں کا مو جب ہے ۔یہ آلودگیاں انسانی زندگی کے لیے مُضر ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھیں تاکہ ہمارے اردگردتیزی سے بڑھتی ہوئی ان آلودگیوں پر قابو پایا جا سکے۔

فیکٹریوں اور کاخانوں سے نکلنے والے زہریلے پانی اور فالتو مادوں کو ختم کرنے کا مناسب انتظام کیا جاے تا کہ زندگی جیسی عظیم نعمت اس قسم کے نقصانات سے محفوظ رہے نیز یہ نقصان دہ مادے پھیل کر ہماری زمین کو برباد نہ کریں۔اسی طرح زہریلے پانی کو آبی ذخائر سے نہیں ملنے دینا چاہیے تاکہ وہ اس نعمت ِ ربی کو خراب نہ کر سکے۔حکومت کو ان آلودگیوں پر قابو پانے کے لیے مو ثر اقدامات کرنے چاہیں ۔معاشرے ک تمام طبقوں میں اس بات کا شعور پیدا کرنا چاہیے کہ سب مل کر ماحول کہ صاف ستھرا رکھنے کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم
صدر الیکٹرونک میڈیا حبیب آباد پتوکی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Mumtaz Qadri
Previous Post قاتل یا شہید۔۔۔؟
Next Post مودی کی برسلز آمد پر احتجاج کیلئے کشمیر کونسل ای یو کی طرف سے رابطہ مہم کا آغاز
Brussels-Kashmir-Council-1024x686

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.