yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

نعمتوں کی قدر کرنا سیکھیں

Yes 1 Webmaster March 1, 2016 1 min read
Weddings Food Discarded
Share this:
 Weddings Function Food
Weddings Function Food

تحریر : فاطمہ خان
بہار کی آمد کے ساتھ ہی شادیوں کی تقریبات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو شروع ہو جاتا ہے ایسے ہی ہمیں بھی ایک شادی کی تقریب میں جانے کا اتفاق ہوا, باقی رسومات کی حد تک تو تقریب ٹھیک تھی مگر جیسے ہی کھانا کھانے کا مرحلہ آیا تو یوں لگا کہ جیسے لوگوں کے اندر کا حیوان سامنے آ گیا ہو جس طریقے سے کھانے کے ساتھ انصاف کیا گیا وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا.ہم نے بھی خیر کسی نہ کسی طرح کھانا کھا ہی لیا مگر یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لوگوں نے کھانا کھایا کم اور ضائع زیادہ کیا ہے۔

بحثیت قوم کھانا ضائع کرنا ہمارا وطیرہ بن چکا ہے.ہماری ایک جاننے والی روبینہ آنٹی کھانے کے ساتھ خوب انصاف کیا کرتی ہیں اور اکثر شادیوں میں کھانا لگنے سے پہلے ہی وہ اپنی آل اولاد سمیت مختلف محاذوں مطلب میزوں کے پاس کھڑا کر دیتی ہیں پھر تو بس اشارہ کھلنے کی دیر ہوتی ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ کھانے پر حملہ کر دیتی ہیں.کسی اور کو کھانا ملے نہ ملے ان کا خاندان خوب سیر ہو کر کھانا کھاتا ہے اور اس سے زیادہ کھانا ضائع کرتا ہے۔

کھانا کھانے کی حد تک تو وہ اپنے نام کی ایک ہی ہیں مگر کھانا ضائع کرنے کے معاملے میں ہم میں سے اکثر لوگ روبینہ آنٹی جیسے ہی ہیں اور اس معاملے میں ہم نے ترقی پی کی ہے تنزلی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی.ایک سروے کے مطابق ایسی ہی تقریبات میں ہم سالانہ تیس سے چالیس فیصد کھانا کر دیتے ہیں, یہ ہی کھانا اگر کسی غریب کے منہ میں چلا جاے تو بہت سے لوگوں کا بھلا ہو جاےمگر ایسا ہوتا نہیں ہے۔

ہم پاکستانیوں کو ایک فراخ دل قوم کہا جاتا ہے شاید اسی لئے ہم کھانا ضائع کرنے کے معاملے میں بھی خوب فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایسا صرف شادی کی تقریبات میں نہیں ہوتا بلکہ کسی قسم کی کوئی تقریب ہو ہم اپنی روش نہیں بدلتے اور ایسے کھا رہے ہوتے ہیں کے خدانخواستہ وہ کھانا ہماری زندگی کا آخری کھانا ہو۔

Weddings Food Discarded
Weddings Food Discarded

خاص طور پر سیاسی پارٹیوں کی تقریبات میں کھانے کی تقسیم کے وقت ایک عجیب قسم کا طوفان بدتمیزی برپا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کھانا لوگوں کے پیٹوں میں کم اور زمین کی زینت زیادہ بنتا ہے.یہ وہ ہی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے منشور میں تنظیم کا بار بار ذکر ہوتا ہے مگر ان کی اپنی تقریبات میں تنظیم کی دھجیاں بکھیر دی جاتی ہیں۔

ایک شادی ہال کے مالک کے مطابق قہ روزانہ کتنا ہی ایسا کھانا اکھٹآ کرتے ہیں جو لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے.ان کے مطابق اس بات کا انحصار تقریب کے انتظامات پر بھی ہوتا ہے.اگر انتظامات اچھے ہیں اور تقریب میں کوئی بدنظمی نہیں ہے تو کھانا بھی کم ہی ضائع ہوتا ہے.کھانا ضائع کرنے کی بیماری صرف ہمارے ہاں کے لوگوں کو نہیں ہے بلکہ بہت سی ترقی یافتہ اقوام بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں مگر ان اقوام نے اس بیماری کے خاتمے کے لئے مختلف انتظامات کر رکھے ہیں۔

امریکہ میں ایک تنظیم فوڈ بینک کے نام سے قائم ہے جو سارا ضائع ہونے والا کھانا اکھٹا کر کے مختلف فلاحی اداروں کو بھجواتی ہے اس طرج کے کچھ ادارے ہندوستان میں بھی قائم ہیں. ہمارے ملک میں بھی ایسی تنظیمیں قائم کرنے کی ضرورت ہے جو اس کھانے کو قابل استعمال بنا سکیں,ہمارے ہاں غربت کا گراف بھی بڑھتا بڑھتا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں ایک وقت بھی پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہوتا,بہت سے بچے بھی خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

ایسے میں بے دریغ کھانا ضائع کرنا بھی ایک افسوس ناک امر ہے.اس طریقے سے ہم رزق کی بے حرمتی کر کے اپنے رب کو ناراض کر رہے ہیں ہمارے مزہب میں کھانا کھانے کے جو آداب بیان کئے گئے ہیں اگر ان میں سے ہم چند ایک بھی اپنا لیں تو,بہت حد تک یہ مسلہْ حل ہو جاے گا نعمتوِں کی قدر کرنا سیکھیں شائد ایسا کرنے سے ہم مشکلات کے بنھور سے نکل آئیں..کاش ایسا ہو جاے۔

Fatima Khan
Fatima Khan

تحریر : فاطمہ خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Protest Mumtaz Qadri
Previous Post سوچنا ہوگا
Next Post آسکر یا سازش
Sharmeen Obaid Chinoy,Won Oscar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.