yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

عالم اسلام کی عظیم شخصیت، مفتی محمد عبد اللہ قادری اشرفی

Yes 2 Webmaster February 25, 2016February 25, 2016 1 min read
Mufti Muhammad Abdullah
Share this:
Mufti Muhammad Abdullah
Mufti Muhammad Abdullah

تحریر : عطاء محمد قصوری
شیخ الحدیث والتفسیر مظہر غوث اعظم، نائب اعلی حضرت ابوالعلا ء پیر مفتی محمد عبداللہ قادری ،اشرفی، رضوی کا شمار اہلسنت کے ان عظیم رہبروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دن رات اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے کام کیا اور لاکھوں بھٹکے ہوئے مسلمانوں کو دین کا وہ راسطہ دیکھایا جو آقاء کریم ۖ کا بتا یا ہوا ہے ، ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلموں کو اپنے خوبصورت انداز اور اپنے کردار سے دائرہ اسلام میں داخل کیا یوں تو قصور شہر اولیا ء اکرام کی دھرتی ہے اور اسکی پہچان حضرت بابا بلھے شاہ کی وجہ سے بھی ہے اور اسے بابا جی کی نگری بھی کہا جاتا ہے مگر قصور شہر کو اس حوالہ سے بھی دیگر شہروں پرفوقیت حاصل ہے کہ یہاں کے قبرستانوں میں ہزاروں حفاظ اکرام مدفون ہیں۔

گویا یہاں کے رہنے والے شروع سے ہی دین اسلام کی طرف زیادہ مائل نظرآتے ہیں قیام پاکستان سے پہلے ہی حضرت وارث شاہ اور بابا بلھے شاہ جیسے اللہ کے برگزیدہ بزرگ یہاں دین اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئے اور دن رات اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کرتے کرتے امر ہوگئے مگر یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا ، جب قصور شہر میں دین اسلام کی حرمت پر انگلیاں اٹھا ئی جانے لگیں اور دنیا بے را روی کا شکار ہوتی ہوئی نظرآئی تو حضرت ابوالعلا ء پیر مفتی محمدعبداللہ قادری ،اشرفی، رضوی نے مرشد کامل سید ابوالبرکات سید احمد شاہ قادری ، پیرسید محمدمختار اشرف ، پیرسید مظاہر اشرف کی نظر عنائیت سے یہاں قادری جھنڈا لگا کر برصغیر کے عظیم روحانی ودینی مرکر جامعہ حنفیہ کی بنیاد رکھی تو یہاں موجود مسلک اہلسنت مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

شروع میں تو انہیں بے حد مشکلات کا سامناکرنا پڑا اور کرنا بھی کیوں نہ پڑتا جب آقاء کریم ۖ نے دین اسلام کی بات کی تو ان پر پتھر تک پھینکے گئے اور سخت ترین ازیتوں سے دوچار کیا گیا مگر مفتی محمدعبداللہ قادری نے ہمت نہ ہاری اور دارالعلوم جامعہ حنفیہ سے آپ پوری ضلع قصور ہی نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے عظیم رہنماء بن گئے بچیوں کیلئے جامعہ اللبنات کی بنیاد رکھی، قائداہلسنت مولانا الشاہ احمد نورانی ہوں یا مولانا عبدالستار خان نیازی صاحب آپکی سب سے رفاقت تاریخی رہی ختم نبوت کی تاریخ ہو یانظام مصطفی کے تحریک آپکا کردار ہمیشہ بے مثال رہا ، قصور میں ہی نہیں۔

بلکہ پورے پاکستان میں ہر ایک آپ کے جاری کردہ فتوں کو تسلیم کرنے لگا ، اور یہاںبیٹھ کر آپ نے عالم اسلام کی بہترین ترجمانی کی ، متعدد مناظروں کے فاتح رہے اور مسلک اہلسنت کے وفادار سپاسالار کے طور پر اپنی شناخت منواکر شیخ الحدیث والتفسیر ،مظہرغوث اعظم ،اورنائب اعلی کے القابات سے نوازے گئے حضرت محدث قصوری کومتعددبار جیل میں بھی بندکیا گیا مگر دنیا کی ازیتیں ، مشکلات ، جیلیں اور تکالیف بھلا امام احمدرضاء خان فاضل بریلوی کے اس شیر کو کہاں تھکا سکتیں تھیں۔

جوانی سے بڑھاپے تک شیروں کی طرح نظرآنے والے اور آخری ایام میں بھی دین اسلام کیلئے محنت کرنیوالے مفتی محمدعبداللہ قادری بلاآخر 25فروری 1999کو اپنے خالق ِ حقیقی سے جاملے آپ نے وراثت میں اپنے بچوں کیساتھ ساتھ لاکھوں شاگرد، عقیدت مند، اور یاران طریقت چھوڑے ہیں ، آپ کا 17واں سالانہ عرس مبارک 25فروری سے قصور میں آپ کے مزار پرانور پر منایا جا رہاہے جس میں ظہر تا عصر قرآن خوانی،مغرب تامغرب غسل مبارک،مغرب تاعشاء لنگر شریف،اور بعد نماز عشاء خطابات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو ساری رات جاری رہتا ہے۔

آخر میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جاتی ہیں ،عرس شریف میں آپ کے لاکھوں مریدین ، عقیدت مند ، پاکستان کے جید علماء اکرام ، مشائخ عظام اور یاران طریقت بھرپور شرکت کرتے ہیں ، عرس کی سرپرستی و صدارت مبلغ یورپ جانشین محدث قصوری پیرمفتی اختر علی قادری اشرفی کرتے ہیں جو اب بھی لند ن سے قصور میں عرس کی تاریخ ساز تقریبات میں شرکت کیلئے آستانہ عالیہ پر موجو د ہیں۔

Atta Muhammad Qasori
Atta Muhammad Qasori

تحریر : عطاء محمد قصوری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Riots
Previous Post فساد
Next Post وزٹنگ کارڈ
Allah

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.