yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھر کے معصوم بچوں کی پکار

Yes 1 Webmaster February 24, 2016 1 min read
Children die in Thar
Share this:
Children die in Thar
Children die in Thar

تحریر: محمد ریاض پرنس
بچے تو بہت معصوم ہوتے ہیں ۔اور بچوں سے تو سب پیار کرتے ہیں ۔ آ پ ۖ نے تو غیر مسلموں کے بچوں سے بھی پیار کرنے کی ہدایت فرمائی ہے ۔مگر ہم کیوں اپنے ہی بچوں کو بھول بیٹھے ہیں ۔ جاگو پاکستانیوں اور حکمرانوں آپ کو تھر کے معصوم بچے مدد کے لئے پکار رہے ہیں ۔ گرمی ہو یا سردی ہم تھر کے معصوم بچوں کو کیوں بھول جاتے ہیں ۔ ہم نے کبھی سوچا ہے کہ یہ معصوم بچے فرشتوں کی طرح ہیں ۔سند ھ حکومت کیوں تھر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔ پی پی پی والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ تھر میں بھی انسان بستے ہیں ۔ یا پھر ان کو مرنے کے لئے اس لئے چھوڑ دیا گیا ہے کہ ان کے مر نے کے بعد وہاں پر بلیوں،گھوڑوں اورکتوں کے محل بنائے جاسکیں ۔ کتنی شرم اور دل کو دکھانے والی بات ہے ۔ ہمارے حکومتی نمائندوں کو ان بچوں سے کیا لینا ۔

کون سا ابھی ان کا ووٹ بنا ہے جو ان کو ان کی کوئی کان ہو گی ۔ بہت افسوس کہ ہمارے سیاسی نمائندے صرف اور صرف اپنے لالچ اور اپنی ضرورت پر ان کو استعال کرتے ہیں ۔ تھر میںمعصوم بچوں کی اموات حکومتی نمائندوں کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ سندھ حکومت کو چاہئے کہ آگے بڑھے اورتھر میں معصوم بچوں کی جان بچانے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ تاکہ ان معصوم بچو ں کو بچایا جا سکے ۔تھر میں جب ایسے مناظر سامنے آئے ہر شخص نے اس پر اپنی سیاست کو چمکایا ۔ اور کسی نے بھی عملی اقدامات نہ کیے اور جس نے بھی وہاں کا دورہ کیا صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا ۔

کسی نے ان معصوم بچو ں کی اہ وپکار نہ سنی ۔کسی نے ان معصوم بچوں کی مائو ں کی گود کو اجڑتے نہ دیکھا ۔ کسی نے بھی ان والدین کی پکارکو نہ سنا جن کے گھر ان کے بچوں سے خالی ہو رہے تھے ۔ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے ۔ اور مائوں کی گودیں خالی ہوتی رہیں گی ۔آخر کب تک یہ ہوتا رہے گا اور ہم گھروں میں بیٹھے آرام سے دیکھتے رہیں گے ۔ بھائیوں اٹھو جاگو اور بچائو ان معصوم بچوں کو ۔ انکو ہم سب کی مددکی ضرورت ہے ۔ کیونکہ مرنا تو ہم سب نے ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو موت یاد نہیں ۔ تھر کے بچوں کو اگر وقت پر تمام سہولیات میسر ہوں تو ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔ ہمارے حکمران اپنے بچوں کی خوشی کے لئے کیا کچھ نہیں کر رہے کیا ہم ان کے ان کاموں سے واقف نہیں ہیں ۔ وہ اپنے کتے بلی اور گھوڑوں کے لیے تو کروڑوں رپے ضائع کر رہے ہیں مگر ان معصوم بچوں کی زندگیوں کے لئے ان کے پاس نہ تو وقت ہے اور نہ پیسہ۔ واہ مالک کیا یہی تیرا انصاف ہے ۔ کہ غریب تو مرے اور امیر عیش و عشرت سے رہے ۔میں مانتا ہوں مگر یہ لوگ اس سے سبق نہیں سیکھیں گے ۔

جب بی بی زندہ تھیں تو وہ خود وہاں جا کر تھر کے بچوں سے ملا کرتی تھیں ۔مگر جب سے بی بی دنیا سے گئی ہیں تھر کو بھی ویران کر گئی ہیں ۔ پاکستان پپلز پارٹی نے بے نظیر کو تو کھو دیا مگر اب یہ اپنی عوام کو بھی کھو رہے ہیں ۔ اگر پپلز پارٹی کو ایوان میں زندہ رکھا ہے تو اسی تھر کی غیور عوام کے ساتھ نے ۔ جس عوام نے ہمیشہ پپلز پارٹی کے ساتھ تعاون اور وفا کی ۔ اسی پپلز پارٹی نے تھر کے معصوم بچوں کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ہم اپنی سکیورٹی اور اپنے اخراجات کے لئے اربوں پیسہ لوٹا رہے ہیں ۔ مگر تھر میں سردی سے مرتے بچے ہم کو یاد نہیں ۔جس صوبائی حکومت کو ان کے لئے اقدامات کرنے تھے۔ وہ اور ان کے لیڈر اپنے اپنے گھروں میںچھپے بیٹھے ہیں ۔ ہوش کرو میرے ملک کے حکمرانوں ،تھر کے بچے بھوک پیاس اور اچھی میڈیسن میسر نہ ہونے کی وجہ سے مرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ ان معصوم بچوں کو کھانے کے لئے اچھا کھانا میسر نہیں ۔ پینے کے لئے صاف اور اچھا پانی میسر نہیں ۔ بیمارویوں سے بچنے کے لئے معیاری اور اچھی ادویات میسر نہیں ۔ ہم اپنا کون کونسا فرض پورا کر رے ہیں ۔

اگر آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پپلز پارٹی کی سیاسی قیادت اپنا مستقبل چاہتی ہے تو ان کو پاکستان کے دوسرے علاقوں کے مسائل کو بھی ترجیح بنیاد پر حل کرنے پڑیں گے ۔ یہ نہیں کہ جو کچھ ہے کراچی، لاہواسلام آبادپر لوٹا دو۔ موجودہ حکومت کو لاہور کے سوا کچھ دیکھتا ہی نہیں بس وہ تو لاہور کو پتہ نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں ۔ کبھی سڑکیں بن جاتی ہیں تو کبھی ان نئی سڑکوں کو اکھاڑ کر ان کے اوپر میٹروٹرین کے ٹریک بنانے کے لئے اروبوں روپے کی بنی نئی سڑک کو تباہ کر دیا جاتا ہے ۔یہ پیسہ تو ہم فضول میں خرچ کیے جا رہے ہیں ۔اس کو تھر جیسے ضرورت مند علاقوں کی خوشحالی کے لئے خرچ کردیں تو ہمارا ملک بھی خوشحال ہو گا۔ آخر لاہور کو ہی تمام سہولیات سے آراستہ کیوں کیا جا رہے ۔ کیا لاہور میں انسان اور دوسرے علاقوں میں مرنے کے لیے لوگ رہے ہیں ۔دیہی علاقوں میں کوئی اچھی طبعی سہولیات میسر نہیں اگر کسی مریض کو ایمرجنسی ریفر کر دیا جائے تو راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے ۔ کیا یہ ہمارے ملک کے حکمرانوں کا انصاف ہے ۔ کہ جو کچھ ہے وہ سب لاہور پر لوٹا دو۔

اگر آج سندھ حکومت تھر کے بچوں پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے تو وفاقی حکومت کا بھی تو کچھ حق بنتا ہے کہ وہ ان کے حال پر رحم کرے ۔سندھ حکومت والے تو ہر بار کہتے ہیں کہ ہم تو تھر کے لئے پانچ چھ ارب روپے خرچ کر چکے ہیں ۔ آخر وہ پانچ چھ ارب روپے انہوں نے خرچ کیے کہاں ہیں ۔ بس انہوں نے اپنے اپنے نمائندوں کو نوازدیاہو گا ۔ اب وہ جانے اور تھر کے معصوم بچے ۔سندھ حکومت کے نمائندوں کو تھر کے معصوم بچوں کی زندگیوں سے پیار نہیں ۔اب وہ مریں جا جئیں ان کو ان سے کیا ۔ مگر سندھ اور وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ۔ایسے میں ہر بار سندھ حکومت وفاق کا رونا روتی رہتی ہے ۔سندھ اور وفاق کی اس سیاسی لڑائی میں تھر کے معصوم بچے فرشتوں کے سپر د ہو رہے ہیں ۔

انہیں سندھ اور وفاق حکومت کی نااہلی کی سزا مل رہی ہے جس کی وجہ سے یہ معصوم بچے غذائی قلت ، صحت کی سہولیات صاف و شفاف پینے کا پانی کے عدم دستیابی کی وجہ سے یہ غریب اور مفلوج والدین اپنے بچوں کو قبروں میں دھکیل رہے ہیں اور ابدی نیند سو لا رہے ہیں ۔اوریہ حکمران معصوم بچوں کی اموات پر ان کے والدین کوتاحیات ماتم کرنے کے لئے چھوڑ رہے ہیں ۔سندھ حکومت کے باشعور نمائندوں ذرا ہوش کرو۔ ان معصوم بچوں کو کڑے مکوڑے سمجھنے والو۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ۔اس دعا کے ساتھ اے میرے مالک آپ نے دیکھ لیا اپنے بندوںکی مدد اور ان کا انصاف ۔ اے میرے پروردگار اپنی خاص رحمت اور فضل فرما ۔ تھراور دنیا بھر میںمعصوم جانوں پر ۔اور ان کی مدد فرمااور ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین

Riaz Prince
Riaz Prince

تحریر: محمد ریاض پرنس

03456975786

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوائن اسمتھ مین آف دی میچ قرارپائے
Next Post دھرنے کے دوران دفعہ 144کی خلاف ورزی ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.